اسلام آباد:

ملک کی چاروں ہائی کورٹس سمیت اسلام آباد ہائی کورٹ میں بھی مستقل چیف جسٹس تعینات کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔

ذرائع کے مطابق تمام ہائی کورٹس میں مستقل چیف جسٹس کی تعیناتی کے لیے جوڈیشل کمیشن کا 2 مئی کو ہونے والا اجلاس ری شیڈول کردیا گیا ہے، جو اب 19 مئی کو ہوگا۔

اجلاس میں اسلام آباد ہائی کورٹ ، سندھ ہائی کورٹ کے مستقل چیف جسٹسز کی تعیناتی پر غور ہوگا۔ ذرائع کے مطابق جوڈیشل کمیشن کے اجلاس میں بلوچستان ہائی کورٹ اور پشاور ہائی کورٹ کے مستقل چیف جسٹسز کی تعیناتی پر بھی غور کیا جائے گا۔

4مئی تک چاروں صوبائی ہائی کورٹس کے لیے نامزدگیاں طلب کی گئی ہیں۔ ہائیکورٹس میں مستقل چیف جسٹسز کی تعیناتی کے لیے 3 سینئر ججز کے ناموں پر غور ہوگا۔

واضح رہے اسلام آباد ہائی کورٹ میں ججز سینارٹی کا تنازع آئینی بنچ میں زیر سماعت ہے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: ہائی کورٹس اسلام آباد کی تعیناتی ہائی کورٹ مستقل چیف

پڑھیں:

سپریم کورٹ، بانی پی ٹی آئی کا ضمانت کیس سننے والا بینچ تبدیل

سپریم کورٹ، بانی پی ٹی آئی کا ضمانت کیس سننے والا بینچ تبدیل WhatsAppFacebookTwitter 0 29 July, 2025 سب نیوز

اسلام آباد (سب نیوز)نو مئی واقعات میں بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)عمران خان کی ضمانت کے معاملے پر سپریم کورٹ میں ہونے والی سماعت ایک بار پھر مخر کر دی گئی ہے، جبکہ ضمانتوں کی درخواست پر سماعت کرنے والا بینچ بھی کردیا گیا ہے۔ چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی، تاہم بانی پی ٹی آئی کے مرکزی وکیل سلمان صفدر کی بیرونِ ملک روانگی کے باعث سماعت 12 اگست تک ملتوی کردی گئی۔
سپریم کورٹ میں وکیل سلمان اکرم راجہ نے پیش ہو کر عدالت کو آگاہ کیا کہ سلمان صفدر اس وقت ملک سے باہر ہیں، اس لیے سماعت ملتوی کی جائے۔ انہوں نے عدالت سے اگلے ہفتے کی تاریخ دینے اور تمام فریقین کو فوری نوٹس جاری کرنے کی استدعا کی، تاہم عدالت نے نوٹس جاری کرنے کی فوری درخواست مسترد کرتے ہوئے سماعت 12 اگست تک ملتوی کر دی۔
سپریم کورٹ آف پاکستان نے بانی تحریک انصاف کی 9 مئی کے مقدمات میں دائر ضمانت اپیلوں پر سماعت کے لیے نیا بینچ تشکیل دے دیا ہے۔ عدالت عظمی نے ان اپیلوں پر سماعت کے لیے نیا تین رکنی بینچ 12 اگست کے لیے مقرر کیا ہے۔چیف جسٹس پاکستان جسٹس یحیی آفریدی اس بینچ کی سربراہی کریں گے، جب کہ بینچ میں جسٹس شفیع صدیقی اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب بھی شامل ہوں گے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبراچھے کھانوں کا شوقین ہوں، پاکستانی کھانے کی وجہ سے امریکی پرواز سے اتار دیا گیا، خبیب نورماگومیدوف ڈریپ نے 3 اور 5 ملی لیٹر کی آٹو ڈسپوزیبل سرنجز کے ایک ایک بیچ کو غیرمعیاری قرار دیدیا پی آئی اے کی برطانیہ کے لیے فلائٹ آپریشن کی تیاری تیز، اہم پیشرفت سامنے آگئی پنڈی میں خاتون کا قتل: لاش قبرستان پہنچانے والا رکشہ برآمد، ملزم نے پولیس کو کیا بتایا؟ اسلحہ شراب برآمدگی کیس: علی امین گنڈاپور کے وارنٹ گرفتاری منسوخ چینی باہر بھیجنے میں کون سی شوگر ملز ملوث تھیں؟ فہرست سامنے آگئی بھارتی رکن پارلیمنٹ نے رافیل طیارہ گرنے کی تصدیق کر دی TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم

متعلقہ مضامین

  • اسلام آباد، جیل کی سیکیورٹی کے انتظامات کیلئے نفری ڈیپوٹیشن پر لینے کا فیصلہ
  • پنجاب میں صارفین کے حقوق کے بنائی گئیں 17 کنزیومر کورٹس 19 سال بعد ختم
  • سپریم کورٹ، عمران خان کی اپیلوں پر سماعت کرنے والے بینچ میں ایک رکن کا اضافہ
  • سپریم کورٹ، بانی پی ٹی آئی کا ضمانت کیس سننے والا بینچ تبدیل
  • محکمہ ایکسائز جدت کی جانب گامزن، گاڑیوں کو ڈیجیٹل کارڈز جاری کرنے کا فیصلہ
  • گاڑیوں کے سمارٹ کارڈ کے بعد اب ڈیجیٹل کارڈز جاری کرنے کا فیصلہ، ڈیجیٹل کارڈ کیسا ہو گا؟
  • علی امین گنڈاپور کیخلاف وارنٹ گرفتاری کے معاملہ، پشاور ہائیکورٹ کاوزیر اعلی کو گرفتار نہ کرنے کا حکم
  • پشاور ہائی کورٹ نے الیکشن کمیشن کو عمر ایوب کے خلاف کارروائی سے روک دیا
  • پشاور ہائی کورٹ نے الیکشن کمیشن کوعمر ایوب کے خلاف کارروائی سے روک دیا
  • سیالکوٹ : تمام کلیدی عہدوں پر خواتین افسران تعینات