Jang News:
2025-11-23@12:21:36 GMT

تھر میں گرمی سے 65 مور ہلاک ہوگئے

اشاعت کی تاریخ: 20th, April 2025 GMT

تھر میں گرمی سے 65 مور ہلاک ہوگئے

صحرائے تھر میں قہر برساتی گرمی حساس اور خوبصورت پرندے مور کےلیے جان لیوا بن گئی۔

گرمی کی حالیہ لہر کے دوران 65 سے زائد مور ہلاک ہوگئے ہیں اور ان موروں کو مرنے سے بچانے کےلیے سرکاری سطح پر کیے گئے اقدامات تاحال فائد مند ثابت نہ ہوسکے۔

ضلع تھرپاکر میں جہاں گرمی کی شدت نے انسانوں کے معمولات زندگی کو متاثر کیا، وہیں صحرا کے حسین و جمیل مور پرندوں کےلیے بھی جان لیوا ثابت ہو گئی ہے۔

مقامی افراد کا دعویٰ ہے کہ بیمار موروں کی تعداد سیکڑوں میں ہے، جن کا علاج نہ ہونے کے باعث روزانہ ایک درجن سے زائد یہ خوبصورت پرندے ہلاک ہوتے جارہے ہیں۔

محکمہ وائلڈ لائف حکام نے تصدیق کی ہے کہ رواں ہفتے کے دوران تھرپارکر کی تحصیلوں مٹھی اسلام کوٹ اور ڈیپلو کے مختلف دیہی علاقوں میں 65 مور پرندے ہلاک ہوگئے۔ موروں کی ہلاکت کی وجہ تو بتارہے ہیں لیکن بیمار موروں کے علاج کے اقدامات نہ ہونے کے برابر ہیں۔

صحرائے تھر میں ہر سال بیماریوں اور خوراک کی کمی سے سیکڑوں مور ہلاک ہوجاتے ہیں۔ تھر کے ان موروں کی زندگی بچانے کے لیے محکمہ وائلڈ لائف کو عملی اقدامات اٹھانے پڑیں گے۔

.

ذریعہ: Jang News

پڑھیں:

شوہر کو مذاق میں دوسری شادی کا مشورہ دیا تو وہ پریشان ہوگئے، منزہ عارف

کراچی:

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ منزہ عارف نے انکشاف کیا ہے کہ کراچی شفٹ ہونے کے بعد انہوں نے شوہر سے مذاق میں دوسری شادی کا مشورہ دیا تھا جس پر وہ حیران اور پریشان ہوگئے تھے۔

منزہ عارف نے ایک نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ شوبز میں آنے سے قبل وہ لاہور میں ماہرِ تعلیم تھیں لیکن ڈراموں کے سلسلے میں انہیں کراچی منتقل ہونا پڑا جہاں ان کے شوہر نے ہمیشہ بھرپور ساتھ دیا۔

انہوں نے کہا کہ کراچی میں طویل قیام کے دوران شوہر کی فکر رہتی تھی اور وہ ہر سفر میں انہیں خود ایئرپورٹ چھوڑنے اور لینے آتے تھے۔

 منزہ کے مطابق ان کے شوہر ان کا سب سے بڑا سہارا ہیں جو ان پر مکمل اعتماد کرتے ہیں اور ہر قدم پر حوصلہ افزائی کرتے ہیں۔

اداکارہ نے ہنستے ہوئے بتایا کہ انہوں نے شوہر سے مذاق میں کہا کہ وہ چاہیں تو دوسری شادی کر لیں، شاید انہیں تنہائی محسوس ہوتی ہو لیکن یہ سن کر شوہر الٹا پریشان ہوگئے اور پوچھنے لگے کہ وہ ایسا مشورہ کیوں دے رہی ہیں۔

منزہ عارف نے کہا کہ یہ صرف میاں بیوی کے درمیان ایک ہلکا پھلکا مذاق تھا، جسے شوہر نے کبھی سنجیدگی سے نہیں لیا۔ انہوں نے اپنے شوہر کو مکمل 'گرین فلیگ' قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ ہمیشہ ان کی مضبوط سپورٹ رہے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • آج کا دن کیسا رہے گا؟
  • شوہر کو مذاق میں دوسری شادی کا مشورہ دیا تو وہ پریشان ہوگئے، منزہ عارف
  • قومی ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی زخمی ہوگئے
  • ریلوے اراضی کےلیے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ ماڈل کی منظوری
  • خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی کاروائیاں جاری، ہلاک دہشت گردوں کی تعداد 30 ہوگئی۔
  • پبی میں مکان کی چھت گر گئی، بچوں سمیت 5 افراد جاں بحق،3 زخمی
  • ساہیوال، پولیس کے سرچ آپریشن کے دوران ڈاکوؤں سے مقابلہ، تین ڈاکو ہلاک، اے ایس آئی زخمی
  • ملکی زرمبادلہ ذخائر 19 ارب 73 کروڑ ڈالر ہوگئے، اسٹیٹ بینک
  • بھارتی ٹیسٹ کپتان شبھمن کی انجری سے متعلق بڑی خبر!
  • ہری پور، عمر ایوب کی خالی نشست پر ضمنی انتخاب کےلیے پاک فوج طلب