وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی واشنگٹن میں اہم مالیاتی اداروں سے ملاقاتیں
اشاعت کی تاریخ: 23rd, April 2025 GMT
وفاقی وزیر خزانہ و ریونیو سینیٹر محمد اورنگزیب نے واشنگٹن ڈی سی میں اپنے حالیہ دورے کے دوران عالمی مالیاتی اداروں سے اہم ملاقاتیں کیں۔
انہوں نے موڈیز کی کمرشل ٹیم کو پاکستان کی معاشی بہتری سے متعلق بریفنگ دی، جس میں مالی اور کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس، مہنگائی میں کمی، مستحکم زرِ مبادلہ کی شرح اور زرمبادلہ ذخائر میں بہتری جیسے مثبت اشاریے شامل تھے۔ ملاقات میں پانڈا بانڈ کے اجرا پر بھی بات چیت ہوئی، اور مستقبل میں اشتراکِ عمل جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔
مزید پڑھیں: مہنگائی 6 دہائیوں کی کم ترین سطح پر، جون تک زرمبادلہ کے ذخائر 13 ارب ڈالر سے زائد ہوں گے، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب
وزیر خزانہ نے سعودی فنڈ برائے ترقی کے سی ای او سلطان عبدالرحمان المرشد سے بھی ملاقات کی، جس میں سعودی آئل سہولت کے تحت واجب الادا رقوم کی فوری ادائیگی کی درخواست کی گئی۔ اس موقع پر این-25 منصوبے کے لیے مالی معاونت کی اپیل بھی کی گئی، جب کہ جاری منصوبوں پر اطمینان کا اظہار کیا گیا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
سعودی فنڈ برائے ترقی سلطان عبدالرحمان المرشد واشنگٹن ڈی سی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: سلطان عبدالرحمان المرشد واشنگٹن ڈی سی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب محمد اورنگزیب
پڑھیں:
امریکہ کے ساتھ بڑے پیمانے پر معاشی روابط بڑھانا چاہتے ہیں، محمد اورنگزیب
بلوم برگ کو انٹرویو میں وزیرِ خزانہ کا کہنا تھا کہ پاکستان امریکہ سے مزید کپاس اور سویا بین خریدنے کا خواہش مند ہے۔ انہوں نے کہا کہ غیر ٹیرف رکاوٹوں کو ختم کرنے پر بھی بات چیت جاری ہے تاکہ امریکی مصنوعات کے لیے پاکستانی منڈیوں کے دروازے کھل سکیں۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ ہم امریکہ کے ساتھ بڑے پیمانے پر معاشی روابط بڑھانا چاہتے ہیں، ہم تعمیری انداز میں آگے بڑھیں گے، جلد ہی ایک سرکاری وفد امریکہ جائے گا۔ عالمی جریدے بلوم برگ کو انٹرویو میں وزیرِ خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب کا کہنا تھا کہ پاکستان امریکہ سے مزید کپاس اور سویا بین خریدنے کا خواہش مند ہے۔
انہوں نے کہا کہ غیر ٹیرف رکاوٹوں کو ختم کرنے پر بھی بات چیت جاری ہے تاکہ امریکی مصنوعات کے لیے پاکستانی منڈیوں کے دروازے کھل سکیں۔ وزیر خزانہ نے کہا کہ امریکی مصنوعات پر پاکستان میں کوئی غیر ضروری جانچ پڑتال یا رکاوٹیں ہیں تو اس کا جائزہ لینے کو تیار ہیں، پاکستان میں امریکی فرموں کی سرمایہ کاری کو خوش آمدید کہیں گے۔
محمد اورنگزیب نے کہا کہ خصوصی طور پر کان کنی اور معدنیات کے نئے شعبوں میں امریکی سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی کریں گے، پاکستان معیشت کو پائیدار ترقی کی راہ پر ڈالنے کا خواہشمند ہے۔ انہوں نے کہا کہ ترقی کے سفر میں سرمائے کے حصول کے لیے عالمی مالیاتی منڈیوں سے رجوع کریں گے، پاکستان کو معاشی اتار چڑھاؤ کے چکر سے نکالنا ہمارا نصب العین ہے۔ وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے مزید کہا کہ حکومت پاکستان کو مستحکم ترقی کے سفر پر گامزن کرنے کے لیے پُرعزم ہے۔