WE News:
2026-06-03@07:26:12 GMT

نریندر مودی 2 روزہ سرکاری دورے پر جدہ پہنچ گئے

اشاعت کی تاریخ: 22nd, April 2025 GMT

نریندر مودی 2 روزہ سرکاری دورے پر جدہ پہنچ گئے

بھارت کے وزیر اعظم نریندر مودی 2روزہ سرکاری دورے پر جدہ پہنچ گئے۔

یہ بھی پڑھیں: سعودی عرب کے ترقیاتی منصوبوں میں پاکستانیوں کا کردار، ملازمت کے نئے مواقع پیدا ہورہے ہیں، پاکستانی سفیر احمد فاروق

العربیہ کے مطابق نریندر مودی سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی دعوت پر سعودی عرب پہنچے ہیں۔

نریندر مودی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پیغام میں کہا کہ میں جدہ پہنچ گیا ہوں اور یہ دورہ بھارت اور سعودی عرب کے درمیان دوستی کو مزید مضبوط کرے گا۔

انہوں نے مزید لکھا کہ میں منگل اور بدھ کو مختلف پروگراموں میں شرکت کا منتظر ہوں۔

واضح رہے کہ یہ وزیر اعظم نریندر مودی کا سعودی عرب کا تیسرا دورہ ہے۔

نریندر مودی کا کہنا تھا کہ بھارت، سعودی عرب کے ساتھ اپنے طویل المدت اور تاریخی تعلقات کو بے حد قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے جو حالیہ برسوں میں گہرے ہوئے ہیں اور ان میں تحرک پیدا ہوا ہے۔

مزید پڑھیے: دبئی کے ولی عہد شیخ ہمدان کی نریندر مودی سے ملاقات، تعلقات کو مضبوط کرنے پر اتفاق

انہوں نے کہا کہ ہم نے مشترکہ طور پر ایک مضبوط اور باہمی فائدے پر مبنی شراکت داری تیار کی ہے جس میں دفاع، تجارت، سرمایہ کاری، توانائی اور عوامی روابط شامل ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ دونوں ممالک امن، خوش حالی، سلامتی اور استحکام کے فروغ کے لیے ایک جیسے اہداف اور عزم رکھتے ہیں۔

سعودی عرب اور بھارت کے درمیان سفارتی تعلقات بہت گہرے ہیں جن کی بنیاد سنہ 1955 میں سعودی فرماں روا شاہ سعود کی بھارت آمد پر پڑی تھی۔ وہ دونوں ممالک کے درمیان پہلا سرکاری دورہ تھا۔ اس کے بعد باہمی دوروں کے ذریعے یہ تعلقات مزید مضبوط ہوئے۔

سال2019 میں سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے بھارت کا دورہ کیا جس کے دوران ’سعودی – بھارت تزویراتی (اسٹریٹیجک) شراکت داری کونسل‘ قائم کی گئی تاکہ مختلف شعبوں میں تعاون کو فروغ دیا جا سکے۔

اس سے قبل سنہ 2016 میں بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے سعودی عرب کا دورہ کیا تھا جہاں سعودی فرماں روا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے انہیں ملک کا اعلیٰ ترین اعزاز ’شاہ عبدالعزیز تمغہ‘ سے نوازا تھا۔ ملاقاتوں اور مذاکرات کے بعد دونوں ممالک کے درمیان 5 معاہدوں پر دستخط ہوئے جن میں دہشتگردی کی فنڈنگ اور منی لانڈرنگ سے متعلق انٹیلیجنس معلومات کا تبادلہ، اور نجی شعبے میں سرمایہ کاری کو فروغ دینا شامل تھا۔

مزید پڑھیں: وزیراعظم مودی کی سعودی ولی عہد سے ملاقات، حج کوٹہ اور 6 اہم معاہدوں پر دستخط متوقع

وزیر اعظم مودی نے اس سے پہلے یہ بھی کہا تھا کہ سعودی عرب بھارت کا ایک اہم ترین شراکت دار ہے۔

انہوں نے یہ بھی واضح کیا تھا کہ دونوں ممالک سلامتی اور دہشتگردی کے خلاف لڑائی میں مشترکہ وژن رکھتے ہیں۔

نریندر مودی کا کہنا ہے کہ اب ہم ہندوستان اور سعودی عرب اور وسیع تر خطہ کے درمیان بجلی کے گرڈ انٹرکنیکٹیویٹی کے لیے فزیبلٹی اسٹڈیز پر کام کر رہے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

بھارت مودی کا دورہ سعودی عرب نریندر مودی.

ذریعہ

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: بھارت مودی کا دورہ سعودی عرب دونوں ممالک کے درمیان انہوں نے ولی عہد مودی کا

پڑھیں:

شازیہ مری کا گلگت بلتستان الیکشن میں وفاقی حکومت پر سرکاری وسائل کے استعمال کا الزام

پاکستان پیپلز پارٹی کی سینئر رہنما شازیہ مری نے گلگت بلتستان کے الیکشن میں وفاقی حکومت پر اثر و رسوخ اور سرکاری وسائل کے استعمال کا الزام لگادیا۔

کراچی سے جاری بیان میں شازیہ مری نے کہا کہ گلگت بلتستان میں وفاقی وزراء کی انتخابی مہم میں موجودگی اور سرکاری مشینری کا استعمال تشویشناک ہے۔

دعا گو ہیں جنگ کے خاتمے کیلئے فیلڈ مارشل کی کوششیں کامیاب ہوں، بلاول بھٹو

چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی ( پی پی پی) بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ دعا گو ہوں کہ جنگ کے خاتمے کےلیے فیلڈ مارشل کی کوششیں کامیاب ہوں۔

انہوں نے کہا کہ انتخابی عمل میں مداخلت شفافیت اور منصفانہ انتخابات پر سوالیہ نشان ہے، الیکشن کےلیے لیول پلینگ فیلڈ ناگزیز ہے۔

پی پی پی رہنما نے مزید کہا کہ بلاول بھٹو کے فارم 45 اور فارم 47 سے متعلق بیان کو سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کیا جا رہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹونے عوام کو یاد دلایا کہ گزشتہ انتخابات میں پیپلز پارٹی کی 9 نشستیں چھینی گئی تھیں، پی پی چیئرمین نے عوام سے کہا تھا کہ اپنے ووٹ اور فارم 45 کی حفاظت کریں۔

شازیہ مری نے یہ بھی کہا کہ درست فارم 45 کی موجودگی میں کسی کو عوامی مینڈیٹ چرانے کا موقع نہیں مل سکتا، فارم 45 انتخابی نتائج کی بنیاد ہے، اسی کے بعد فارم 47 جاری کیا جاتا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • مودی کی ناکام پالیسیاں؛ بھارتی نوجوانوں کی تحریک بے قابو ہونے کا اندیشہ
  • مودی کی ناکام پالیسیاں؛ بھارتی نوجوانوں کی تحریک بے قابو  ہونے کا اندیشہ
  • امتحان میں کامیابی کے باوجود عبدالمجید نوکری سے محروم، عمر کی حد رکاوٹ بن گئی
  • چوہدری شوکت منظور چیمہ کی چھٹی برسی، سعودی عرب میں یادگاری تقریب کا انعقاد
  • اسماعیلی برادری کے روحانی پیشوا شہزادہ رحیم کے دورۂ گلگت بلتستان کے الیکشن پر اثرات
  • لبنان میں اسرائیلی حملے پر بھارتی وزیراعظم نریندر مودی خاموش کیوں ہیں، جے رام رمیش
  • شازیہ مری کا گلگت بلتستان الیکشن میں وفاقی حکومت پر سرکاری وسائل کے استعمال کا الزام
  • صدرمسلم لیگ (ن) نواز شریف کل گلگت بلتستان کا ایک روزہ دورہ کریں گے
  • نواز شریف ایک روزہ دورے پر گلگت بلتستان پہنچ گئے
  • حج سے واپسی کا آغاز، 370 حجاج کرام اسلام آباد پہنچ گئے