پاکستان کے مشہور یوٹیوبر ڈکی بھائی کے خلاف نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹرویز پولیس نے سخت کارروائی کا فیصلہ کرلیا ہے۔ یہ اقدام اس وقت سامنے آیا جب یوٹیوبر کو ہائی وے پر انتہائی خطرناک اسٹنٹس کرتے ہوئے ویڈیو میں دیکھا گیا۔

وائرل ہونے والی ویڈیو میں ڈکی بھائی کو گاڑی کے اسٹیئرنگ وہیل پر ٹانگیں رکھے اور آنکھیں بند کیے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے، جبکہ گاڑی آٹو موڈ پر چل رہی تھی۔ یہ منظر دیکھ کر سوشل میڈیا صارفین نے اسے انتہائی غیر ذمے دارانہ حرکت قرار دیتے ہوئے موٹروے پولیس سے کارروائی کا مطالبہ کیا تھا۔

موٹروے پولیس کے ترجمان کے مطابق ڈکی بھائی کے خلاف غفلت، لاپرواہی سے گاڑی چلانے اور اوور اسپیڈنگ سمیت متعدد الزامات پر مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ پولیس نے اس معاملے پر اپنے سرکاری سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے بھی ایک وضاحتی ویڈیو جاری کی ہے۔

یہ پہلی بار نہیں ہے جب ڈکی بھائی کے خطرناک اسٹنٹس نے انہیں مصیبت میں ڈالا ہے۔ تاہم اس بار پولیس کی جانب سے سنجیدہ کارروائی سے ظاہر ہوتا ہے کہ اب سوشل میڈیا اسٹارز کو ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کی کوئی گنجائش نہیں دی جائے گی۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: ڈکی بھائی

پڑھیں:

راولپنڈی میں ساونڈ سسٹم ایکٹ کی خلاف ورزی پر مقدمہ درج

راولپنڈی ساونڈ سسٹم ایکٹ کی خلاف ورزی پر تھانہ جاتلی میں ایک شہری پر مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق  تھانہ جاتلی میں  مسجد کے خطیب سخاوت حسین پر مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

مقدمے کے متن میں کہا گیا ہے کہ جمعہ کے روز تقریر کے دوران اسپیکر کے استعمال پر کارروائی کی گئی۔

مقدمہ ہیڈ کانسٹیبل صغیر احمد شاہ کی مدعیت میں درج کیا گیا۔ پولیس نے شواہد اگھٹے کر کے مزید تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔ پولیس رپورٹ کے مطابق جامع مسجد ابو بکر صدیق دولتالہ سے آواز دور تک سنائی دے رہی تھی۔

پنجاب ساونڈ سسٹم ایکٹ 2015 کی دفعہ 6 کے تحت کارروائی کی گئی۔ ملزم سخاوت حسین ولد علی حسین شاہ کے خلاف مزید کارروائی متوقع ہے۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی میں شہریوں کو ای چالان، ٹریفک پولیس کی اپنی خلاف ورزیاں
  • زاہد احمد نے سوشل میڈیا کو شیطان کا کام قرار دے دیا
  • ٹریفک پولیس اہلکاروں سے جھگڑا اور تشدد کرنے والا نوجوان گرفتار
  • اسلام آباد میں ٹریفک پولیس اہلکاروں پرتشدد اور ہلڑبازی کرنے والا نوجوان گرفتار
  • بلال مقصود نے سوشل میڈیا پر کراچی کے پارک میں موجود مردہ کوؤں کی ویڈیو شیئر کردی، یہ ماجرا کیا ہے؟
  • شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ کرنے والے تین ملزمان گرفتار، پولیس دلہا کی گاڑی کو بھی بند کردیا
  • راولپنڈی میں ساونڈ سسٹم ایکٹ کی خلاف ورزی پر مقدمہ درج
  • سوشل میڈیا پر وائرل سعودی اسکائی اسٹیڈیم کا راز کھل گیا
  • راولپنڈی: غیر قانونی افغانی باشندوں کے خلاف کریک ڈاؤن، 16 مالک مکان اور 163 افغانی گرفتار
  • باتھ روم میں بند بیٹے کی ویڈیو بنانے پر سوشل میڈیا صارفین برہم