نئی دہلی(سپورٹس ڈیسک) بالی ووڈ کی مقبول اداکارہ مادھوری ڈکشت کے شوہر ڈاکٹر شری رام نینے نے حالیہ انکشاف کرتے ہوئے بتایا کہ سپر اسٹار جوڑی ویرات کوہلی اور انوشکا شرما نے اپنی زندگی کا بڑا فیصلہ کر لیا ہے، وہ بھارت چھوڑ کر لندن منتقل ہو جائیں گے۔

گزشتہ ایک سال سے ویرات اور انوشکا کے بھارت چھوڑنے کی چہ مگوئیاں جاری تھیں اور اب ڈاکٹر نینے نے یوٹیوب پر جاری کردہ ویڈیو میں انوشکا سے ہونے والی ایک ذاتی گفتگو کا حوالہ دیتے ہوئے اس فیصلے کی ممکنہ وجوہات بیان کیں۔
ڈاکٹر نینے نے کہا کہ ہم نے انوشکا سے ملاقات کی تھی، انہوں نے بتایا کہ وہ اس لیے لندن منتقل ہونے کا سوچ رہے ہیں کیونکہ بھارت میں وہ اپنی کامیابی کا سکون سے لطف نہیں اٹھا سکتے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ویرات اور انوشکا دونوں نہایت شریف اور عام انسانوں کی طرح ہیں، لیکن ان کی ہر حرکت پر توجہ دی جاتی ہے، کسی ریسٹورنٹ میں کھانے کے دوران بھی سیلفی لینے کے لیے لوگ آ جاتے ہیں، اگرچہ یہ برا رویہ نہیں ہوتا، مگر ایک حد کے بعد یہ مداخلت بن جاتی ہے۔

ڈاکٹر نینے نے مزید کہا کہ جوڑی چاہتی ہے کہ وہ اپنے بچوں کو ایک نارمل اور پُر سکون ماحول میں پروان چڑھائیں، اس لیے انہوں نے لندن جیسے شہر کو منتخب کیا ہے۔
مزیدپڑھیں:تدفین کے وقت مردہ خاتون زندہ ہو گئیں، قبرستان میں موجود لوگ خوفزدہ، ادھر ادھر بھاگنے لگے

.

ذریعہ: Daily Ausaf

کلیدی لفظ: اور انوشکا

پڑھیں:

خواجہ سعد رفیق کا بھارت سے پانی کیساتھ ٹراٹ مچھلی بھی چھوڑنے کا مطالبہ

خواجہ سعد رفیق کا بھارت سے پانی کیساتھ ٹراٹ مچھلی بھی چھوڑنے کا مطالبہ WhatsAppFacebookTwitter 0 27 April, 2025 سب نیوز

لاہور (سب نیوز)پاکستان مسلم لیگ (ن)کے رہنما خواجہ سعد رفیق نے بھارت سے پانی چھوڑنے کے ساتھ ٹراٹ مچھلی بھی چھوڑنے کا مطالبہ کردیا۔
سوشل میڈیا پر انہوں نے ایک دلچسپ بیان جاری کیا اور کہا کہ جہلم کے سیلابی پانی کے ساتھ اگر تازہ ٹراٹ مچھلی اسی طرح اور اتنی مقدار میں پاکستان آتی رہیں تو ہمیں اعتراض نہیں۔خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ آپ ہمیں تنگ کرنے کیلئے اسی طرح اصلی اور نسلی مچھلی سمیت پانی چھوڑتے رہیں، کوئی بات نہیں، پڑوسیوں کے بڑے حقوق ہوتے ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرچیف جسٹس کا دورہ چین، ترکیہ، سپریم کورٹ کے ڈیجیٹلائزیشن اور کیس مینجمنٹ کوعالمی سطح پر سراہا گیا چیف جسٹس کا دورہ چین، ترکیہ، سپریم کورٹ کے ڈیجیٹلائزیشن اور کیس مینجمنٹ کوعالمی سطح پر سراہا گیا وزیرخارجہ اسحاق ڈار کا برطانوی ہم منصب سے رابطہ، بھارت کے پروپیگنڈے اور یکطرفہ اقدامات سے آگاہ کردیا وزیراعلی پنجاب مریم نوازکا لاہور سے راولپنڈی تک پاکستان کی پہلی تیز ترین بلٹ ٹرین چلانے کا فیصلہ ، عملدرآمد کیلئے ورکنگ گروپ تشکیل پاکستانیوں کو بھارت چھوڑنے کی دی گئی مہلت ختم، واپس آنے والے پاکستانیوں کے اعداد وشمار جاری تنازع کسی بھی صورت بھارت اور پاکستان کے مفاد میں نہیں ہے، چینی وزیر خارجہ پاکستانی قوم وطن کی جانب اٹھنے والی ہر میلی آنکھ کو پھوڑنے کی صلاحیت رکھتی ہے، زاہد بشیر ڈار TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم

متعلقہ مضامین

  • خواجہ سعد رفیق نے بھارت سے پانی چھوڑنے کے ساتھ ٹراؤٹ مچھلی بھی چھوڑنے کا مطالبہ کردیا
  • خواجہ سعد رفیق کا بھارت سے پانی کیساتھ ٹراٹ مچھلی بھی چھوڑنے کا مطالبہ
  • خواجہ سعد رفیق کا بھارت سے پانی کیساتھ ٹراؤٹ مچھلی بھی چھوڑنے کا مطالبہ
  • سعد رفیق کا بھارت سے پانی کیساتھ ٹراؤٹ مچھلی بھی چھوڑنے کا مطالبہ
  • ویرات کوہلی اور انوشکا شرما لندن کیوں منتقل ہونا چاہتے ہیں؟
  • انوشکا شرما اور ویرات کوہلی نے بھارت کیوں چھوڑا؟ وجہ سامنے آگئی
  • رتیش دیش مکھ کی شوٹنگ میں ڈانسر کی جان چلی گئی
  • کیا بھارت سورج اور ہوا کو بھی پاکستان آنے سے روک دے گا؟ پروفیسر ڈاکٹر معیز خان
  • مسٹر بیسٹ کی ویرات کوہلی کو ویڈیو میں شرکت کی دعوت