عمران ہاشمی کی کشمیر پر بنائی گئی جھوٹ کا پلندہ فلم بری طرح ناکام
اشاعت کی تاریخ: 28th, April 2025 GMT
بالی ووڈ کے معروف اداکار عمران ہاشمی کی فلم ’’گراؤنڈ زیرو‘‘ کو ریلیز ہونے کے آج تیسرے روز بھی فلم بینوں نے مسترد کر کے رکھ دیا۔
اداکار عمران ہاشمی کی پاکستان مخالف پروپیگنڈے پر مشتمل فلم 'گراؤنڈ زیرو' ویک اینڈ پر بھی باکس آفس پر ناکام ثابت ہوئی۔
اگرچہ فلم کو ناقدین کی جانب سے تعریفی جائزے ملے تھے اور پھر پہلگام واقعے میں بھی مودی نے پاکستان پر الزام دھر کر فلم کو اُڑان کا موقع فراہم کیا۔
اس کے باوجود یہ فلم شائقین کو سنیما گھروں تک کھینچنے میں بری طرح ناکام رہی۔ تین دنوں میں فلم نے مجموعی طور پر صرف 5.
دوسری جانب اکشے کمار کی فلم 'کیسری 2' نے ویک اینڈ پر 65.45 کروڑ روپے کی کمائی کے ساتھ بازی مار لی۔
فلم 'گراؤنڈ زیرو' بارڈر سیکیورٹی فورس کے آفیسر نریندر ناتھ دھر دوبے کی کہانی بیان کی گئی ہے۔
جنہوں نے 2001 کے پارلیمنٹ حملے اور 2002 کے اکشردھام مندر حملے کے کلیدی ذمہ دار کو گرفتار کیا تھا۔
جس طرح ان دونوں واقعات میں پاکستان کو مورد الزام ٹھہرانے کی ناکام کوشش کی گئی تھی اور فلم میں بھی ایسا ہی دکھایا گیا۔
اس فلم کی ناکامی سے ثابت ہوا ہے کہ وقت تبدیل ہوچکا ہے، بالی ووڈ میں جھوٹی کہانیوں سے ہندو فلم بینوں کو زیادہ دیر تک بیوقوف بناکر فلموں کو کامیاب نہیں بنایا جا سکتا۔
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
عمران خان کا چیف جسٹس ، قائم مقام چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کے نام خط
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان نے چیف جسٹس یحییٰ آفریدی اور قائم مقام چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ سرفراز ڈوگر کے نام قلمبند کئے گئے ایک خط میں اپنے ساتھ ہونے والی مبینہ زیادتیوں کے زخموں پر مرہم رکھنے اور ایکشن لینے کی استدعا کی ہے۔
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق پی ٹی آئی کے جنرل سیکرٹری و قانونی امور کے سربراہ سلمان اکرم راجہ نے 9 صفحات پر مشتمل خط چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کے چیمبر میں پہنچایا۔ اس موقع پر عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ اور دیگر قیادت بھی ان کے ہمراہ تھی۔
"آئین کی حالت اور پاکستان میں قانون کا نفاذ" کے عنوان سے تحریر کئے گئے خط میں عمران خان کی جانب سے اپنے اوپر دو سو سے زائد فوجداری مقدمات کا حوالہ دیتے ہوئے اپنی اور بشریٰ بی بی کو ملنے والی سزائے قید کواپنے خلاف سیاسی انتقامی کارروائی قرار دیا ہے۔
خط میں پارٹی کے دیگر رہنماو¿ں شاہ محمود قریشی، یاسمین راشد، عمر سرفرازچیمہ، محمود الرشید اوراعجاز چودھری وغیرہ کا ذکر بھی کیاگیا ہے۔
9 ماہ میں بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں نے 143 ارب روپے کا نقصان کیا
مزید :