ہم دل و جان سے غزہ اور فلسطین کے مظلوم مسلمانوں کیساتھ ہیں، علامہ مقصود ڈومکی
اشاعت کی تاریخ: 28th, April 2025 GMT
ریلی سے خطاب کرتے ہوئے علامہ مقصود ڈومکی نے پاکستانی حکومت سے مطالبہ کیا کہ امریکہ کے سفیر کو فوری طور پر "ناپسندیدہ شخصیت" قرار دیکر ملک بدر کیا جائے۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنماء علامہ مقصود علی ڈومکی نے امریکی سفیر کو فوری طور پر ملک بدر کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستانی عوام غزہ اور فلسطین کے مظلوم مسلمانوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جماعت اسلامی کے زیر اہتمام فلسطین اور غزہ کے مظلوم مسلمانوں سے اظہارِ یکجہتی کے سلسلے میں جیکب آباد میں نکالی گئی احتجاجی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ریلی میں عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور مظلومین غزہ و فلسطینی بھائیوں کے حق میں نعرے بازی کی۔ ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنماء علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ ہم دل و جان سے غزہ اور فلسطین کے مظلوم مسلمانوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔ انہوں نے پاکستانی حکومت سے مطالبہ کیا کہ امریکہ کے سفیر کو فوری طور پر "ناپسندیدہ شخصیت" قرار دے کر ملک بدر کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو شیطان بزرگ امریکہ سے تعلقات کی کوئی ضرورت نہیں ہے، کیونکہ امریکہ اسرائیل کا سب سے بڑا حمایتی اور مظلوم فلسطینیوں کے قتل عام میں برابر کا شریک ہے۔
علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ امریکہ کا کردار اسرائیل کے جنگی جرائم کی پشت پناہی کرنے والا ہے، اور پاکستانی عوام اپنے فلسطینی بھائیوں کے ساتھ اظہارِ یکجہتی میں کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہم حزب اللہ لبنان اور انصار اللہ یمن کی فلسطینی مزاحمت کی حمایت کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں، جنہوں نے نہتے فلسطینی عوام کی مدد اور اسرائیلی جارحیت کے مقابلے میں جرأت مندانہ کردار ادا کیا ہے۔ ان حریت پسند تنظیموں نے ثابت کیا کہ امت مسلمہ میں آج بھی ایسے غیرتمند سپاہی موجود ہیں جو قبلۂ اول کے تحفظ کے لیے ہر قربانی دینے کو تیار ہیں۔ انہوں نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ اسرائیلی ریاست کی بربریت اور غزہ میں جاری نسل کشی کو روکنے کے لیے فوری اور ٹھوس اقدامات کرے اور مظلوم فلسطینی عوام کو آزادی دلانے میں اپنی ذمہ داری ادا کرے۔ ریلی کے اختتام پر فلسطینی شہداء کے لیے دعا کی گئی اور عہد کیا گیا کہ فلسطین، قدس، اور مظلومینِ عالم کی حمایت کا سلسلہ ہر سطح پر جاری رکھا جائے گا۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: کے مظلوم مسلمانوں علامہ مقصود اور مظلوم کرتے ہوئے کہ امریکہ نے کہا کہ انہوں نے ڈومکی نے کیا کہ
پڑھیں:
کوئٹہ، پشتونخوا میپ کا افغان شہریوں کے انخلا اور فلسطین میں جاری مظالم کیخلاف ریلی
مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ افغان شہریوں کے جبری انخلا کا سلسلہ روکا جائے۔ انہوں نے فلسطین میں جاری اسرائیلی مظالم کی بھی مذمت کی۔ اسلام ٹائمز۔ پشتونخواہ ملی عوامی پارٹی کی جانب سے بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں افغان شہریوں کے جبری انخلا اور فلسطین میں جاری اسرائیلی مظالم کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی گئی۔ مظاہرین کی ریلی کا آغاز میٹروپولیٹن کوئٹہ کے سبززار سے ہوا۔ مظاہرین ریلی کی شکل میں مینان چوک تک آئے جہاں مظاہرہ کیا گیا۔ مظاہرین نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا کہ افغان شہریوں کے جبری انخلا کا سلسلہ روکا جائے۔ انہوں نے فلسطین میں جاری اسرائیلی مظالم کی بھی مذمت کی اور مسلم ممالک کے حکمرانوں سے مطالبہ کیا کہ فلسطین کی مدد کرتے ہوئے اپنا کردار ادا کرے۔