لاہور میں جمعہ کے اجتماع سے خطاب میں تحریک بیداری امت مصطفیٰ کے سربراہ کا کہنا تھاکہ اگر جنگ مسلط کی گئی تو خاموشی بزدلی ہے اور بزدلی تباہی کی پہلی سیڑھی، افسوس کی بات یہ ہے کہ پاکستان میں محض بیان بازی ہو رہی ہے، صرف مذمتی قراردادیں پاس کی جاتی ہیں، صرف پریس کانفرنسیں کی جاتی ہیں، لیکن عملی میدان میں کوئی مضبوط اور جرأت مندانہ مؤقف نظر نہیں آتا۔ یہ روش ترک ہونی چاہیے۔ اسلام ٹائمز۔ معروف مفکرِ اسلام علامہ سید جواد نقوی نے پہلگام کشمیر میں پیش آنیوالے واقعات پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ انڈیا کی حکومت نے ایک بار پھر اپنی پرانی روش اسلام دشمنی، پاکستان دشمنی اور مسلمانوں کیخلاف ظلم و تشدد کو مزید شدت کے ساتھ دہرانا شروع کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پہلگام میں سیاحت کیلئے آنیوالے بھارتی شہریوں پر مبینہ حملے کو بنیاد بنا کر بھارت نے جو نفرت انگیز طوفان برپا کیا ہوا ہے، وہ نہ صرف سیاسی مفادات کیلئے ایک چال ہے، بلکہ اس کے ذریعے پاکستان کو عالمی سطح پر بدنام کرنے کی گھناؤنی کوشش کی جا رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ حقیقت یہ ہے کہ بھارت میں مودی اس وقت سے پنپ رہا ہے جب وہ گجرات میں مسلمانوں کا قاتل بن کر ابھرا تھا، آج وہی مائنڈسیٹ پورے بھارت پر مسلط ہے اور پاکستان کو کمزور کرنے، یہاں فرقہ وارانہ انتشار پھیلانے اور اپنے ناپاک عزائم کی تکمیل کیلئے ہر ہتھکنڈہ استعمال کیا جا رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ افسوس کی بات یہ ہے کہ پاکستان میں محض بیان بازی ہو رہی ہے، صرف مذمتی قراردادیں پاس کی جاتی ہیں، صرف پریس کانفرنسیں کی جاتی ہیں، لیکن عملی میدان میں کوئی مضبوط اور جرأت مندانہ مؤقف نظر نہیں آتا۔ یہ روش ترک ہونی چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ اب وقت آ گیا ہے کہ پاکستان، اس کی حکومت، افواج اور پوری ملت متحد ہو کر دشمن کو منہ توڑ جواب دے۔ یہ وقت ہے مزاحمت کا، جرأت کا اور ہر جارحیت کے سامنے سیسہ پلائی دیوار بننے کا۔ پاکستان کو اپنے وقار، اپنی سرزمین، اور اپنی قوم کے مفادات کا دفاع پوری قوت سے کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ اگر مودی اپنی فسطائی ذہنیت، اسرائیل جیسے سفاک سرپرست، امریکہ جیسے سامراجی اتحادی اور عرب دنیا کے خاموش مجرمانہ رویے کے سائے میں پاکستان کو دھمکاتا ہے، تو پاکستان کو چاہیے کہ وہ مضبوط، متحد اور باوقار ہو کر ہر محاذ پر دشمن کا سامنا کرے۔ یہی وقت ہے اپنی خودداری، دینی حمیت اور قومی غیرت کا مظاہرہ کرنے کا۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: انہوں نے کہا کہ کی جاتی ہیں پاکستان کو

پڑھیں:

چینی لیبارٹری نے چاند پر اینٹیں بنانے والی مشین ایجاد کرلی

ایک چینی تحقیقاتی ٹیم نے "چاند پر اینٹیں بنانے والی مشین" تیار کرلی ہے جو چاند کی مٹی سے اینٹیں بنا سکتی ہے۔ اس سے چاند پر مقامی وسائل سے مکانات بنانے کا سائنسی تصور حقیقت سے قریب تر ہوگیا ہے۔

چین کے مشرقی شہر ہیفے میں قائم ڈیپ سپیس ایکسپلوریشن لیبارٹری (ڈی ایس ای ایل) نے قمری مٹی کا ایسا ان ۔ سیٹو 3 ڈی پرنٹنگ سسٹم تیار کیا جو چاند کی مٹی کو پگھلانے اور ڈھالنے کے لئے سورج کی مرکوز توانائی استعمال کرتا ہے۔

ڈی ایس ای ایل کے سینئر انجینئر یانگ ہونگ لون کے مطابق یہ مشین شمسی توانائی کو مرکوز کرنے کے لئے ایک پیرا بولک ریفلیکٹر استعمال کرتی ہے۔ یہ متحرک توانائی فائبر آپٹک بنڈل کے ذریعے منتقل کی جاتی ہے۔

بنڈل کے آخری سرے پر سورج کی روشنی کی شدت 3 ہزار گنا تک بڑھ سکتی ہے۔ ایک اعلیٰ درستی  والا  آپٹیکل نظام اس مرکوز توانائی کو ایک چھوٹے نقطے پر مرکوز کرتا ہے جس سے درجہ حرارت ایک ہزار 300 ڈگری سینٹی گریڈ سے تجاوز کر جاتا ہے اور چاند کی مٹی پگھل جاتی ہے۔ 

یہ اینٹیں بغیر کسی اضافی مادے کے مکمل طور پر چاند کی مٹی سے بنائی جاتی ہیں۔ یہ نہ صرف عمارتوں کی تعمیر کے لئے موزوں ہیں بلکہ مشینی پلیٹ فارمز اور سڑکوں کی ضروریات کے لئے بھی استعمال ہوسکتی ہیں۔ 

تحقیقاتی ٹیم نے اس منصوبے پر 2 سال کام کیا۔ اینٹیں نومبر 2024میں چین کے خلائی سٹیشن پر بھیجی گئی ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • پہلگام حملے نے کشمیر کی سیاحت کی صنعت کو متاثر کیا ہے، عمر عبداللہ
  • وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کا بھارت کیخلاف فیٹف جانے کا اعلان
  • کالعدم تنظیم کا رکن اور نفرت انگیز لٹریچر تقسیم کرنے کا کیس، ملزم بری
  • علامہ راجہ ناصر عباس نے زائرین کا مسئلہ سینیٹ کی قائمہ کمیٹی میں اٹھادیا، محسن نقوی طلب
  • بھارتی پارلیمنٹ میں نام نہاد ’آپریشن سندور‘ پر بحث: پاکستان نے جھوٹے اور اشتعال انگیز بیانات مسترد کردیے
  • زائرین امام حسین کیلئے زمین راستوں کی بندش کیخلاف لاہور میں مظاہرہ
  • چینی لیبارٹری نے چاند پر اینٹیں بنانے والی مشین ایجاد کرلی
  • لگتا ہے زائرین پر پابندی کا فیصلہ کہیں اور سے مسلط کرایا گیا ہے، علامہ رمضان توقیر
  • پہلگام حملے کے بعد کشمیریوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے، آغا سید روح اللہ مہدی
  • سفر اربعین پر پابندی کیخلاف ایم ڈبلیو ایم کا ملک گیر احتجاج کا اعلان