میدان پر نوٹ پھینک کر مداحوں کا “رونالڈو” کیخلاف احتجاج
اشاعت کی تاریخ: 4th, May 2025 GMT
لالیگا میچ کے دوران برازیل کے اسٹار فٹبالر رونالڈو نزاریو کیخلاف مداحوں کے منفرد احتجاج نے سوشل میڈیا کو دو گروپوں میں تقسیم کردیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ہفتے کی رات لا لیگا میں پیش آنے والا واقعہ فٹبال دنیا کی توجہ کا مرکز بن گیا، ریئل ویلاڈولڈ کے مداحوں نے اپنے ہی کلب کے صدر رونالڈو نزاریو کے خلاف انتہائی منظم اور ڈرامائی احتجاج ریکارڈ کروایا۔
میچ کے 12ویں منٹ میں ہزاروں مداحوں نے اسٹیڈیم کے اندر 500 یورو کے تقریباً 60 ہزار سے زائد جعلی نوٹ میدان پر پھینکے، ان جعلی نوٹوں پر رونالڈو کی تصویر نمایاں تھی۔
واقعہ کے بعد میچ کو کچھ دیر کیلئے روک دیا گیا جبکہ سیکیورٹی اہلکاروں کو میدان صاف کرنے کیلئے مداخلت کرنا پڑی۔
احتجاج کیوں ہوا؟
کلب کے مالک رونالڈو نزاریو پر بدانتظامی کے سنگین الزامات عائد ہیں جبکہ ٹیم کی حالیہ برسوں میں کارکردگی نہایتی مایوس کُن رہی ہے، اسی طرح کلب کی مالی حالت پر شدید تحفظات ہیں۔
مداحوں کا کہنا ہے کہ رونالڈو نے 2018 میں جب کلب کو خریدا تھا تو ہمیں اِن سے امیدیں وابستہ تھیں کہ کلب اب روشن مستقبل کی جانب بڑھے گا لیکن اب صورتحال ناقابل برداشت ہوچکی ہے۔
دوسری جانب اسپینش فٹبال فیڈریشن نے واقعے کی تحقیقات کا اعلان کردیا ہے جبکہ ویلاڈولڈ کلب پر بھاری جرمانے کا امکان ہے۔
Post Views: 1.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
سوشل میڈیا اسٹار احمد شاہ کے چھوٹے بھائی انتقال کرگئے
پاکستان کے معروف ننھے سوشل میڈیا اسٹار احمد شاہ کے چھوٹے بھائی عمر شاہ انتقال کرگئے۔
یہ افسوسناک خبر احمد شاہ نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو اطلاع دی۔ پوسٹ میں لکھا گیا ’’ہمارے خاندان کا ننھا چمکتا ستارہ عمر شاہ خالقِ حقیقی سے جا ملا۔‘‘ ساتھ ہی مداحوں سے ان کی مغفرت اور اہلِ خانہ کے لیے صبر کی دعا کی درخواست بھی کی گئی۔
عمر شاہ اپنی معصوم مسکراہٹ اور شرارتی طبیعت کے باعث مداحوں میں بے حد مقبول تھے۔ وہ اکثر اپنے بڑے بھائی احمد شاہ کے ساتھ ویڈیوز اور ٹی وی پروگرامز میں دکھائی دیتے تھے، خصوصاً رمضان ٹرانسمیشن کے دوران ان کی موجودگی ناظرین کو بہت پسند آتی تھی۔
پیر کی صبح احمد شاہ کے تصدیق شدہ فیس بک اکاؤنٹ سے بھی ان کے انتقال کی خبر دی گئی، تاہم موت کی وجہ بیان نہیں کی گئی۔
https://www.facebook.com/share/p/163hfwxr4g/
واضح رہے کہ گزشتہ برس جولائی میں عمر شاہ کی آنکھوں کی موتیا سرجری ہوئی تھی، تاہم ان کے انتقال کی اصل وجہ سامنے نہیں آ سکی۔ اچانک وفات کی یہ خبر احمد شاہ کے خاندان کے ساتھ ساتھ ان کے لاکھوں چاہنے والوں کے لیے بھی صدمے کا باعث بنی ہے۔