کراچی، ہیئت ائمہ مساجد و علماء امامیہ کے زیر اہتمام دوسری سالانہ 'آئمہ جمعہ کانفرنس' کا انعقاد
اشاعت کی تاریخ: 4th, May 2025 GMT
مولانا محمد حسین رئیسی کے ابتدائی کلمات کے بعد مولانا محمد علی نقوی، مفسر قرآن مولانا شیخ صلاح الدین اور ہیئت کے جنرل سیکریٹری مولانا اصغر شہیدی نے خطاب کیا۔ اسلام ٹائمز۔ ہیئت ائمہ مساجد و علماء امامیہ پاکستان کے زیر اہتمام کراچی میں دوسری سالانہ ائمہ جمعہ کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ "کلام امام رضاؑ کی روشنی میں ائمہ جمعہ کے فرائض" کے عنوان سے جامع مسجد و امام بارگاہ بوتراب میں منعقدہ کانفرنس میں شہر بھر سے کثیر تعداد میں ائمہ جمعہ نے شرکت کی۔ استقبالیہ پر مولانا علیم رحمانی اور مولانا محمد رضا جعفری نے ائمہ جمعہ کو خوش آمدید کہا۔ کانفرنس کی صدارت ہیئت ائمہ مساجد و علمائے امامیہ پاکستان کے صدر مولانا محمد حسین رئیسی نے کی۔ مولانا قاری آصف اصفہانی نے تلاوت قرآن پاک سے کانفرنس کا آغاز کیا، میزبانی کے فرائض مولانا محمد علی نقوی نے انجام دیئے۔ مولانا محمد حسین رئیسی کے ابتدائی کلمات کے بعد مولانا محمد علی نقوی، مفسر قرآن مولانا شیخ صلاح الدین اور ہیئت کے جنرل سیکریٹری مولانا اصغر شہیدی نے خطاب کیا۔ کانفرنس کے دوران ائمہ جمعہ کی جانب سے پیش کی گئیں آراء و تجاویز کو مولانا سجاد رضوی نے قلمبند کیا۔ مولانا سید صادق رضا تقوی اور مولانا علیم رحمانی نے نظامت کے فرائض انجام دیئے۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: مولانا محمد
پڑھیں:
پی ایس ایل ایلیمینیٹر: قلندرز نے کنگز کو شکست دیکر فائنل کی دوڑ سے باہر کر دیا
ایچ بی ایل پی ایس ایل 10 کے پہلے ایلیمنیٹر میں لاہور قلندرز نے کراچی کنگز کو 6 وکٹوں سے شکست دے کر ایونٹ سے باہر کر دیا۔
قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے گئے ایلیمینیٹر میں لاہور قلندرز نے 191 رنز کا ہدف 6 وکٹوں کے نقصان پر 19 ویں اوور میں حاصل کیا۔
قلندرز کی جانب سے عبداللہ شفیق 65 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ فخر زمان 47، کوشل پریریا 30 اور محمد نعیم 14 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
بھانوکا راجا پکشا 23 اور آصف علی 1 رن بنا کر ناٹ آؤٹ پویلین لوٹے۔
کراچی کی جانب سے حسن علی نے 2 جبکہ میر حمزہ اور فواد علی نے 1، 1 کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
اس سے قبل ٹاس جیت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے کراچی کنگز نے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 190 رنز اسکور کیے۔
کپتان ڈیوڈ وارنر 75 رنز بنا کر نمایاں رہے۔عرفان خان نیازی 18، ٹِم سائیفرٹ 16، محمد نبی 16، سعد بیگ 11، جیمز ونس 4، عباس آفریدی 2 جبکہ حسن علی بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے۔
خوشدل شاہ 27 اور میر حمزہ 2 رنز ناٹ آؤٹ کے ساتھ پویلین لوٹے۔
قلندرز کی جانب سے حارث رؤف نے 3، کپتان شاہین شاہ آفریدی نے 2 جبکہ شکیب الحسن، محمد نعیم اور زمان خان نے 1، 1 وکٹ حاصل کی۔
کراچی کنگز کے خلاف فتح کے بعد لاہور قلندرز دوسرے کوالیفائر میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے مدِ مقابل ہوگی۔ میچ جمعے کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا۔
اسکواڈ:
لاہور قلندرز: فخر زمان، محمد نعیم، عبداللہ شفیق، کوشل پریرا (وکٹ کیپر) ، بھانوکا راجا پکشے، شکیب الحسن، آصف علی، شاہین آفریدی (کپتان)، سلمان مرزا، زمان خان اور حارث رؤف
کراچی کنگز: ڈیوڈ وارنر (کپتان)، ٹم سائیفرٹ (وکٹ کیپر)، جیمز ونس، سعد بیگ، خوشدل شاہ، عرفان خان نیازی، محمد نبی، فواد علی، عباس آفریدی، حسن علی اور میر حمزہ
Post Views: 4