40 ہزار کے بجٹ میں آپ کون کونسےبہترین موبائلز خرید سکتے ہیں ؟ جانیں
اشاعت کی تاریخ: 5th, May 2025 GMT
پاکستان میں موبائل فون کی بڑھتی ہوئی مہنگائی کے باعث شہریوں کی قوت خرید بھی بڑے پیمانے پر متاثر ہوئی ہے جس کے باعث آج ہم آپ کو 40 ہزار روپے کے بجٹ میں بہترین فونز کی آپشنز دینے جارہے ہیں جو یقینی طور پر آپ کا تجربہ بدل کر رکھ دیں گی۔
Samsung Galaxy A14
اس فہرست میں سب سے پہلا موبائل فون سیم سنگ گلیکسی اے 14 ہے جس کی قیمت35 ہزار روپے ہے لیکن فیچرز بڑے ہیں ، اس میں 6.
Infinix Hot 50
اس فہرست میں دوسرا نمبر انفیکس ہاٹ 50 کا ہے جس کی قیمت 36 ہزار 500 روپے ہے جبکہ اس میں6.78 انچ کا بڑا ڈسپلے ، 8 جی بی ریم، پانچ ہزار ایم ا ے ایچ کی بیٹری اور 50 میگا پگسلز بیک کیمرہ دیا گیاہے ۔
Vivo Y19s
ویوو کا یہ فون بھی بہت ہی شاندار فیچرز کا حامل جس کی قیمت 36ہزار روپے ہے ، اس فون میں 6.68 انچ کا ڈسپلے ، 6 جی بی ایل پی ڈی ڈی آر 4 ایکس ریم شامل کی گئی ہے جبکہ لمبی چلنے والی بیٹری کے شوقین افراد کیلئے5500 ایم اے ایچ بیٹری نصب کی گئی ہے اور 50 میگا پگسلز بیگ کیمرہ دیا گیاہے جو فوٹو گرافی کیلئے نہایت موزوں انتخاب ہو گا۔
Xiaomi Redmi 13
فوٹوگرافی کے شوقین افراد کیلئے کم پیسوں میں بڑا پیکج ہے جس کی قیمت تو 30 ہزار 500 روپے ہے لیکن اس کا کیمراہ 108 میگا پگسلز ہے ، اس کے علاوہ فون کی کارکردگی کو تیز کرنے کیلئے 8 جی بی ریم اورسکرین کے تجربے کو بڑھانے کیلئے 6.79 انچ کا ڈسپلے نصب کیا گیاہے ۔ اس کے علاوہ اس میں 5 ہزار 30 ایم اے ایچ کی بڑی بیٹری دی گئی ہے ۔
Realme C63
رئیل می کا یہ شاندار فون صرف اور صرف 31 ہزار 999 روپے کا ہے جس میں میں 6.745 کا ڈسپلے دیا گیاہے جبکہ 6/8 جی بی ریم کی آپشن موجود ہے ، بیک کیمرے کی طاقت 50 میگا پگسلز دی گئی ہے اور اس میں 5 ہزار ایم اے ایچ کی بیٹر نصب کی گئی ہے ۔
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: ایم اے ایچ کا ڈسپلے روپے ہے گئی ہے انچ کا ایچ کی
پڑھیں:
سونے کی فی تولہ قیمت میں 7000 روپے سے زائد کا اضافہ
کراچی: ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں یکدم 7 ہزار روپے سے زائد کا اضافہ ہوگیا۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت 7800 روپے اضافے کے بعد 3 لاکھ 50 ہزار روپے ہے۔
ایسوسی ایشن کے مطابق 10گرام سونے کی قیمت 6687 روپے اضافے سے 3 لاکھ 68 روپے ہے۔
دوسری جانب عالمی بازار میں سونے کی قیمت 76 ڈالر اضافے سے 3316 ڈالر فی اونس ہے۔