پنجاب انسٹیٹیوٹ آف مینجمنٹ اینڈ پروفیشنل ڈویلپمنٹ کے زیر تربیت افسران کا سی ڈی اے ہیڈکوارٹرز کا دورہ WhatsAppFacebookTwitter 0 6 May, 2025 سب نیوز

اسلام آباد(سب نیوز)پنجاب انسٹیٹیوٹ آف مینجمنٹ اینڈ پروفیشنل ڈویلپمنٹ، حکومت پنجاب کے زیر تربیت افسران، سینئیر انسٹرکٹرز اور ڈائریکٹنگ اسٹاف نے دارالحکومت کی ترقیاتی منصوبوں سے آگاہی کیلئے سی ڈی اے ہیڈکوارٹرز کا مطالعاتی دورہ کیا۔ اس موقع پر چیئرمین سی ڈی اے و چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا، ممبر ایڈمن، ممبر فنانس، ممبر پلاننگ، ڈی جی اربن پلاننگ، اور دیگر سینئیر افسران نے مہمانوں کی سی ڈی اے ہیڈکوارٹرز آمد پر خیر مقدم کیا۔

چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا نے زیر تربیت افسران اور نمائندوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک کی ترقی کیلئے ہم سب کو ایک ٹیم کی حیثیت سے متحد ہو کر کام کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ شہریوں کو بہترین سہولیات فراہم کرنا ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے جس کیلئے جوائنٹ وینچرز، پبلک اور پرائیویٹ پارٹنرشپ پر خصوصی توجہ دینا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ انہوں نے سرکاری اداروں کے آمدنی کے ذرائع بڑھانے کیلئے نئے تجاویز پر غور کرنے کی اہمیت پر بھی زور دیا۔ اس موقع پر زیر تربیت افسران کو سی ڈی اے کی جاری جد وجہد، پبلک سروس ڈیلیوری کے نظام اور دارالحکومت میں جاری ترقیاتی منصوبوں سے آگاہ کیا گیا۔ تمام زیر تربیت افسران نے چیئرمین سی ڈی اے کی شہر کی ترقی اور خوشحالی کے لیے کاوشوں کو سراہا۔چیر میں سی ڈے اے نئے تربیتی افسران کے مستقبل کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

انہوں نے کہا کہ زیر تربیت افسران ملک کا اثاثہ ہیں جنہوں نے کل ملک کی باگ دوڑ سنبھالنی ہے آپ نہ صرف مستقبل کے معمار ہیں بلکہ اپنی پیشہ ورانہ تربیت ، منحت اور لگن کے ساتھ قومی ترقی میں اپنا کلیدی کردار ادا کرسکتے ہیں۔ انسٹرکٹرز اور زیر تربیت افسران نے سی ڈی اے کے تمام منصوبوں ک کو سراہتے ہوئے کہا کہ چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا اور انکی ٹیم کی جانب سے شہری سہولیات کو بہتر بنانے کیلئے کئے گئے اقدامات قابل تحسین ہیں۔ملاقات کے اختتام پر مہمانوں نے چیئرمین سی ڈی اے اور ان کی ٹیم کا شکریہ ادا کیا بعدازاں گروپ فوٹو لیا گیا جو زیر تربیت ایک اچھی یادگار کے طور پر اپنے پاس رکھیں گے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرحالیہ کشیدگی پر ترک صدر نے پاکستان کے شانہ بہ شانہ کھڑا رہنے کا اعلان کیا، عرفان صدیقی سپر ٹیکس کیس: پیسے پورے ملک سے اکٹھے ہورہے ہیں تو اس پر تمام صوبوں کا حق ہے، سپریم کورٹ اسلام آباد ہائیکورٹ توہین عدالت کیس ، ڈائریکٹر ڈی ایم اے ڈاکٹر انعم فاطمہ ذاتی حیثیت میں طلب پہلگام فالس فلیگ: بھارت نے بغیر کسی جنگ کے پاکستان سے شکست تسلیم کر لی پہلگام واقعہ پر بھارتی الزامات مسترد، دنیا خطے میں امن کیلئے کردار ادا کرے: پاکستان آرمی چیف جنرل سیدعاصم منیرسے ایرانی وزیرخارجہ کی ملاقات ، باہمی تعاون کومزیدفروغ دینے کے عزم کااعادہ بھارت نے دریائے چناب میں اچانک پانی چھوڑ دیا، رات گئے سطح بلند ہونے کا خدشہ TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: زیر تربیت افسران

پڑھیں:

بجلی چوروں کیخلاف کارروائی کرنیوالے افسران کیلئے انعامی مراعات منظور

سٹی42: بجلی چوروں کے خلاف کارروائی میں سرگرم افسران اور اہلکاروں کے لیے خوشخبری، حکومت نے انعامی مراعات دینے کی سفارشات منظور کر لی ہیں۔

حکومتی فیصلے کے تحت بجلی چوری روکنے اور واجبات کی ریکوری کرنے والے افسران کو مالی انعام دیا جائے گا۔

ریکوری کے اہداف حاصل کرنے والے ڈپٹی کمشنر، ڈی پی او، اسسٹنٹ کمشنر اور ایس ایچ او کو 10 فیصد انعامی حصہ ملے گا، جبکہ ریونیو سٹاف اور پولیس اہلکاروں کے لیے 20 فیصد حصہ مختص کیا گیا ہے۔

پاکستان میں مشرق ڈیجیٹل بینک کا آغاز، امارات سے پاکستانی مفت ترسیلات زر بھیج سکیں گے  

محکمہ توانائی پنجاب کے مطابق ریکوری کی رقم ضلعی کمیٹی کی نگرانی میں شفاف طریقے سے تقسیم کی جائے گی۔ 
 

متعلقہ مضامین

  • چیئرمین گلبرگ ٹاؤن نصرت اللہ کا محمدی کالونی عزیز آباد کا دورہ
  • صدر زرداری کا چین میں سنکیانگ اسلامک انسٹیٹیوٹ کا دورہ، مسلمانوں کیلئے خدمات کی تعریف
  • صدرزرداری کا ارومچی کے اربن آپریشنز اینڈ مینجمنٹ سینٹر کا دورہ ، ارومچی کے میئر اور سنکیانگ کے نائب گورنر کا استقبال
  • صدر آصف زرداری کا دورہ چین: ڈیجیٹل طرز حکمرانی کے ماڈل میں گہری دلچسپی کا اظہار
  • صدر مملکت آصف علی زرداری کا ارومچی کے اربن آپریشنز اینڈ مینجمنٹ سینٹر کا دورہ ، ارومچی کے میئر اور سنکیانگ کے نائب گورنر نے استقبال کیا
  • بجلی چوروں کیخلاف کارروائی کرنیوالے افسران کیلئے انعامی مراعات منظور
  •   214 افسران کی سوشل میڈیا پر ذاتی تشہیر، لاہور ہائیکورٹ نے چیف سیکرٹری پنجاب کو طلب کر لیا
  • سندھ حکومت نے موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کیلئے کسانوں کی تربیت شروع کر دی
  • سندھ حکومت نے موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کیلئے کسانوں کی تربیت شروع کردی
  • سندھ:موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے اور زرعی شعبے کو محفوظ بنانے کیلئے جامع منصوبہ تیار