ایل او سی پر چورا کمپلیکس میں بھارتی شکست تسلیم، سفید جھنڈے کا علامتی اظہار
اشاعت کی تاریخ: 7th, May 2025 GMT
لائن آف کنٹرول پر واقع چورا کمپلیکس کے مقام پر بھارتی فوج کو شدید جانی و مالی نقصان اٹھانا پڑا ہے عسکری ذرائع کے مطابق دشمن نے رات گئے اچانک اشتعال انگیزی اور جارحیت کا مظاہرہ کیا جس پر پاکستان آرمی نے نہایت مؤثر اور بھرپور انداز میں فوری جوابی کارروائی کی جوابی کارروائی کے نتیجے میں دشمن کے پانچ طیارے تباہ کیے گئے جبکہ بھارتی افواج کی متعدد پوسٹیں شدید نقصان کا شکار ہوئیں دشمن فوج کو نہ صرف پسپائی اختیار کرنا پڑی بلکہ انہوں نے چورا کمپلیکس کے مقام پر سفید جھنڈا لہرا کر اپنی شکست کا کھلا اعتراف بھی کر لیا جو میدان جنگ میں ہتھیار ڈالنے کی علامت سمجھا جاتا ہے عسکری ذرائع کا کہنا ہے کہ افواج پاکستان نے ہمیشہ کی طرح ثابت کیا کہ وہ ملکی سرحدوں کے تحفظ اور خودمختاری کے دفاع کے لیے مکمل طور پر مستعد اور چوکنا ہیں کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینا پاکستان آرمی کی پیشہ ورانہ صلاحیت کا ثبوت ہے اور دشمن کو ہر محاذ پر شکست کا سامنا کرنا پڑے گا ذرائع نے مزید بتایا کہ لائن آف کنٹرول پر تعینات پاک فوج ہر لمحہ چوکنا ہے اور کسی بھی خطرے یا اشتعال انگیزی کا بھرپور جواب دینے کی مکمل تیاری رکھتی ہے چورا کمپلیکس پر ہونے والی حالیہ کارروائی دشمن کے لیے واضح پیغام ہے کہ پاکستان اپنی سرزمین کی حفاظت کے لیے ہر حد تک جا سکتا ہے اور کسی بھی جارح کو برداشت نہیں کیا جائے گا
.
ذریعہ
ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
سیکیورٹی فورسز کی مستونگ میں کارروائی کے دوران فتنہ الہندوستان کے 6 دہشت گرد ہلاک
اسلام آباد: سیکیورٹی فورسز نے مستونگ میں کارروائی کے دوران فتنہ الہندوستان کے 6 دہشت گردوں کو ہلاک اور متعدد کو گرفتار کرلیا. گرفتار شدگان میں سہولت کار سمیت مرد اور خواتین خودکش بمبار بھی شامل ہیں۔بلوچستان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کامیابی سے جاری ہے. سیکیورٹی فورسز نے کارروائیاں تیز کرتے ہوئے دہشت گردوں کے خلاف گھیرا مزید تنگ کردیا۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان میں مستونگ کےعلاقہ کھڈ کوچہ میں بروقت کارروائی کرتے ہوئے فتنہ الہندوستان کے 6 دہشت گرد وں کو جہنم واصل کر دیا۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر کی گئی سیکیورٹی فورسز کی اس کارروائی کے دوران متعدد دہشت گردوں کو گرفتار بھی کر لیا گیا. گرفتار دہشت گردوں میں سہولت کار سمیت مرد اور خواتین خودکش بمبار بھی شامل ہیں۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق سیکیورٹی فورسز کی مؤثر کاروائی میں دہشت گردوں کی متعدد کمین گاہیں مکمل طور پر تباہ کر دی گئیں. کارروائی کے دوران دہشت گردوں کے ٹھکانوں سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کر لیا گیا۔آپریشن کے دوران علاقے میں سرچ اور کلیئرنس کارروائیاں جاری ہیں، سیکیورٹی فورسز کی جانب سے مکمل نگرانی برقرار ہے. حالیہ دنوں میں مستونگ کےعلاقہ کھڈ کوچہ میں دہشتگردوں کی مذموم کاروائیوں کے بعد سیکیورٹی فورسز کی جانب سے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن تیز کر دیے گئے ہیں۔