بھارت کو سبق سکھانا ناگزیر ہے، حافظ نعیم کی حکومت کو بھرپور تعاون کی یقین دہانی
اشاعت کی تاریخ: 7th, May 2025 GMT
امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ بزدل دشمن بھارت نے ماضی کی طرح ایک بار پھر رات کی تاریکی میں بزدلانہ حملہ کیا ہے، مساجد اور سویلین آبادی کو بھارت نے نشانہ بنایا، بھارت کو سبق سکھانا ناگزیر ہے۔
امیر جماعت اسلامی نے خصوصی ویڈیو پیغام میں کہا کہ بھارت کی کارروائی کا پاک فوج نے ذمہ درانہ اور بھرپور جواب دیا ہے، جماعت اسلامی نے حکومت کو ملکی دفاع میں بھرپور تعاون کی یقین دہانی کروادی ۔حافظ نعیم الرحمٰن نے کارکنان کو قومی رضا کار بننے کے تیاری کی ہدایت جاری کردی اور کہا کہ حکومت معذرت خواہانہ لہجہ اختیار نہ کرے اور قوم میں جذبہ جہاد کو بیدار کیا جائے۔
انہوں نے کہاکہ پوری قوم اداروں کی پشت پر ہے ،اس موقع پر کوئی اختلاف نہیں ۔پوری قوم ایک پیج پر آئے اور ملکر دشمنوں سے لڑیں ، امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے ائیر فورس کو شاندار خراج تحسین پیش کیا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: جماعت اسلامی حافظ نعیم
پڑھیں:
ٹرمپ کے وار پاورز محدود؛ امریکی پارلیمان نے ایران جنگ روکنے کی قرارداد منظور کرلی
امریکی ایوانِ نمائندگان نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو ایران کے ساتھ جاری فوجی تنازع سے امریکی افواج واپس بلانے کی ہدایت دینے والی وار پاورز قرارداد دوبارہ منظور کرلی۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ قرارداد اپوزیشن جماعت ڈیموکریٹ کی رکنِ کانگریس پرامیلا جے پال کی جانب سے پیش کی گئی جس کے حق میں 214 جب کہ مخالفت میں 208 ووٹ پڑے۔
رائے شماری میں اپوزیشن جماعت ڈیموکریٹ کے تمام اراکین نے قرارداد کی حمایت کی جب کہ حکمراں جماعت ریپبلکن کے 5 ارکان نے بھی پارٹی پالیسی کے برعکس ووٹ دیتے ہوئے قرارداد کے حق میں رائے دی۔
خیال رہے کہ یہ دوسری بار ہے کہ ایوانِ نمائندگان نے اسی نوعیت کی قرارداد منظور کی ہے۔ گزشتہ ماہ بھی ایوان نے ایسی ہی ایک قرارداد منظور کی تھی جسے بعد میں سینیٹ نے بھی منظور کر لیا تھا۔
اگرچہ قرارداد کی منظوری سیاسی لحاظ سے اہم سمجھی جا رہی ہے تاہم اس کی قانونی حیثیت محدود ہے۔ ٹرمپ انتظامیہ کا مؤقف ہے کہ اس قسم کی وار پاورز قراردادیں آئین سے مطابقت نہیں رکھتیں اور صدر بطور کمانڈر اِن چیف قومی سلامتی کے معاملات میں فوجی فیصلے کرنے کا اختیار رکھتے ہیں۔
ووٹنگ سے قبل ہونے والی بحث میں ایوانِ خارجہ امور کمیٹی کے سرکردہ ڈیموکریٹ رکن گریگ میکس نے کہا کہ صدر ٹرمپ نے کانگریس کی پیشگی منظوری کے بغیر ایران کے خلاف فوجی کارروائی کر کے امریکی قانون اور آئینی تقاضوں کی خلاف ورزی کی ہے۔
یہ قرارداد ایسے وقت منظور ہوئی جب یمن کے حوثیوں کے بحیرہ احمر میں سعودی آئل ٹینکرز پر حملوں کے بعد عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں 100 ڈالر فی بیرل سے تجاوز کرچکی ہیں۔