لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 07 مئی 2025ء ) علیمہ خان نے سپریم کورٹ کے ملٹری ٹرائل کیس کے فیصلے پر کہا ہے کہ رات مودی نے پاکستانیوں پر حملہ کیا آج انہوں نے اپنے سویلینز پر حملہ کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق سویلینز کے ملٹری ٹرائل کی اجازت دینے کے سپریم کورٹ آئینی بنچ کے فیصلے پر سابق وزیر اعظم عمران خان کی بہن علیمہ خان کا ردعمل سامنے آیا ہے۔

علیمہ خان نے کہا ہے کہ فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائیل کا فیصلہ بڑی عجلت میں سنایا گیا، رات مودی نے پاکستانیوں پر حملہ کیا آج انہوں نے اپنے سویلینز پر حملہ کردیا۔ رات کو مودی نے حملہ کر کے ہمارے 26 لوگ مارے جس کے جواب میں آج اپنے ہی شہریوں پر حملہ کر دیا ہے۔ آئینی بنچ نے مودی کے حملے کے جواب میں کارروائی کی ہے، انہوں نے اپنے عام شہریوں پر حملہ کیاہے 26 ویں ترمیم کے نتائج آج پتہ چل رہے ہیں۔

(جاری ہے)

آج مودی کی مدد سے پاکستان میں مارشل لاء لگا دیا گیا ہے، اسلام آیا تو خانہ کعبہ میں بت توڑے گئے یہاں آج سویلینز ججز نے ایک بت توڑنے کے جرم میں ملٹری کورٹ سے سزا کو قانونی قرار دے دیا ہے۔ جبکہ سپریم کورٹ آئینی بنچ کے فیصلے پر تحریک انصاف کی جانب سے بھی شدید ردعمل دیا گیا ہے۔ تحریک انصاف کا کہنا ہے کہ دو سال گزر گئے، لیکن اب تک سی سی ٹی وی فوٹیج نہیں ملی۔

انصاف ندارد۔ ثبوت ندارد۔ البتہ آئین اور قانون کے ساتھ کھلواڑ کر کے سویلینز کا ملیٹری ٹرائل جائز قرار دے دیا گیا۔ ایک طرف ملک پر قبضہ شدہ مافیا کو ملک ترقی کی راہ پر گامزن دکھائی دیتا ہے اور دوسری طرف اس قسم کے فیصلے ہنگامی بنیاد پر سنائے جا رہے ہیں جب پاکستان حملے کی زد میں ہے۔ بظاہر ایسا محسوس ہوتا ہے کہ ملک پر مسلط مافیہ نے اس حملے کو اپنے لئیے ایک سنہری موقع گردانتے ہوئے نوجوانوں کے فوجی عدالتوں ٹرائلز پر مبنی اپنی سازش کو پایہ تکمیل تک پہنچایا۔ جب ان پر تشدد ، جھوٹے مقدمے ، ڈر خوف ، جیل سے باہر خاندانوں کو رسوا کرنے پر بھی ان کے حوصلے نہ توڑ سکے تو قانون کو ہی توڑ مروڑ کر من چاہا فیصلہ سنا دیا گیا۔ سچ کو دبایا جا سکتا ہے، ختم نہیں۔.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے انہوں نے اپنے پر حملہ کر کے فیصلے دیا گیا

پڑھیں:

دوہری شہریت کے حامل پاکستانیوں کے لیے بڑی خوشخبری آگئی

اسلام آباد : دوہری شہریت کے حامل پاکستانیوں کے لیے بڑی خوشخبری آگئی ، اب دوسرے ملک کی شہریت لینے پر پاکستانی شہریت ترک نہیں کرنا پڑے گی۔

تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کے اجلاس میں پاکستان شہریت ترمیمی بل 2025 پیش کر دیا گیا۔ یہ بل وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور طلال چوہدری نے اسمبلی میں پیش کیا، جسے مزید کارروائی کے لیے متعلقہ قائمہ کمیٹی کے سپرد کر دیا گیا ہے۔بل کا مقصد اوورسیز پاکستانیوں کو شہریت کا حق واپس دلانا اور دوہری شہریت کے حامل پاکستانیوں کے مسائل کا حل نکالنا ہے۔طلال چوہدری نے ایوان کو بتایا کہ نئے قانون کے تحت کسی دوسرے ملک کی شہریت لینے پر پاکستانی شہریت ترک نہیں کرنا پڑے گی۔انہوں نے مزید بتایا کہ ایسے ممالک کے ساتھ حکومت پاکستان کے معاہدے ہو چکے ہیں، جہاں دوہری شہریت کے اصول تسلیم کیے گئے ہیں، اور اسی بنیاد پر یہ قانون سازی کی جا رہی ہے تاکہ بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں کو شہریت کے حقوق سے محروم نہ کیا جائے۔اجلاس کے دوران رکن قومی اسمبلی سید نوید قمر نے پارلیمنٹ کی موجودگی میں آرڈیننس کے اجرا پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ آرڈیننس کے بجائے تمام قانونی معاملات پارلیمان کے ذریعے طے کیے جائیں۔

دوسری جانب اجلاس میں موٹر وہیکلز انڈسٹری ڈیولپمنٹ بل 2024 بھی پیش کیا گیا.جس کا مقصد پاکستان میں آٹو انڈسٹری کی بہتری اور ترقی کے لیے قانون سازی کرنا ہے۔یہ بلز موجودہ حکومت کی قانون سازی کے سلسلے میں ایک اہم پیشرفت قرار دیے جا رہے ہیں، جو نہ صرف اوورسیز پاکستانیوں کو قانونی تحفظ فراہم کریں گے بلکہ صنعتی شعبے میں بھی بہتری کی راہ ہموار کریں گے۔

متعلقہ مضامین

  • دوہری شہریت کے حامل پاکستانیوں کے لیے بڑی خوشخبری آگئی
  • زیارت امام حسینؑ عبادت ہے، ہمارا احتجاج سیاسی نہیں، ریمدان بارڈر کیلئے ضرور روانہ ہوں گے، علامہ راجہ ناصر عباس
  • سرکاری ملازم کو باقاعدہ انکوائری کیے بغیر ملازمت سے برخاست کرنے کی سزا نہیں دی جا سکتی. سپریم کورٹ
  • آج کا دن بھارتی ظلم، بربریت اور مودی سرکار کی فاشسٹ سوچ کا ثبوت ہے
  • اداکار نبیل ظفر بھی مہنگائی اور بجلی کے بلوں سے پریشان
  • سپریم کورٹ؛ لیاری میڈیکل کالج میں داخلے کے تنازع پر فریقین کو نوٹسز جاری
  • سندھ کے محکموں میں فوکل پرسنز کا تقرر؛ سپریم کورٹ نے ہائیکورٹ کے فیصلے میں ترمیم کردی
  • کشمیر: بھارتی فوجی افسر کا ایئر لائن کے عملے پر حملہ
  • زائرین کو پاکستانی قوانین کے مطابق ویزہ فراہم کر رہے ہیں، علی رضا رجائی
  • ’لوگوں نے کہا بھینس کی طرح لگتی ہو‘، سابق مس انڈیا فائنلسٹ نے وزن میں حیران کن کمی کیسے کی؟