چینی صدر سرکاری دورے پر روس کے دارالحکومت ماسکو پہنچ گئے
اشاعت کی تاریخ: 7th, May 2025 GMT
بیجنگ :
چینی صدر شی جن پھنگ سرکاری دورے پر روس کے دارالحکومت ماسکو پہنچ گئے۔ اپنے دورے کے دوران، چینی صدر دوسری جنگ عظیم میں سوویت یونین کی فتح کی 80ویں سالگرہ کے موقع پر منعقدہ تقریبات میں بھی شرکت کرینگے۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
پاک بھارت جنگ کے بادل مزید گہرے، وفاقی دارالحکومت کے تجارتی مراکز میں بلیک آئو ٹ کے اعلانات
اسلام آباد ( نیوزڈیسک)پاک بھارت جنگ کے بادل مزید گہرے ہو تے جا رہے ہیں۔ اس حوالے سے وفاقی دارلحکومت میں اعلانات کئے گئے۔ کیو آر ایف کی جانب سے تجارتی مراکز میں لائٹس بند کرنے کے اعلانات کئے گئے۔ کیو آر ایف نے اعلان کیا کہ
حکومت کی طرف سے احکامات ہیں تمام تجارتی مراکز کی لائٹس بند کر دی جائیں۔ قبل ازیں بھارتی جارحیت اور سکیورٹی کے پیش نظر راولپنڈی کی تمام نجی ہاؤسنگ سوسائٹیوں میں مکمل بلیک آؤٹ برقرار رکھنے کے احکامات جاری کر دیے گئے ہیں۔
راولپنڈی انتظامیہ کی جانب سے جاری حکم نامے کے مطابق نجی ہاؤسنگ سوسائٹیوں میں شام 7 بجے سے صبح 5 بجے تک مکمل بلیک آؤٹ رہے گا۔حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ سٹریٹ لائٹس بھی رات بھر بند رکھی جائیں گی۔ رہائشیوں کو بھی اپنے گھروں اور پورچوں وغیرہ کے باہر لائٹس بند رکھنے کی ضرورت ہوگی۔
انتظامیہ نے گھروں اور دفاتر کی کھڑکیوں کو مکمل ڈھانپنے اور گھروں میں محدود لائٹس استعمال کرنے کی ہدایت کی ہے۔شہریوں کو بلیک آؤٹ کے دوران غیر ضروری سفر سے گریز کرنے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔
مزیدپڑھیں:جماعت اسلامی کا بھارتی جارحیت کیخلاف ملک بھر میں ریلیاں نکالنے کا اعلان