2025-09-26@10:35:04 GMT
تلاش کی گنتی: 99
«سوات میں سیلاب»:
لاہور: دریائے راوی، ستلج اور چناب میں سیلاب سے نقصانات کے باعث اب تک جاں بحق افراد کی تعداد 134 ہوگئی جبکہ 47 لاکھ سے زائد لوگ اور 27 اضلاع متاثر ہوئے۔ پی ڈی ایم اے پنجاب نے سیلاب سے نقصانات کی تازہ ترین رپورٹ جاری کر دی۔ ریلیف کمشنر پنجاب کے مطابق سیلاب کے باعث 4700 سے زائد موضع جات متاثر ہوئے جبکہ دریاؤں میں سیلابی صورتحال کے باعث مجموعی طور پر 47 لاکھ سے زائد لوگ متاثر ہوئے۔ سیلاب سے متاثرہ اضلاع میں 271 ریلیف کیمپس قائم کیے گئے جہاں شہریوں کو کھانا اور تمام تر بنیادی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔ متاثر ہونے والے اضلاع میں 300 میڈیکل کیمپس بھی قائم کیے گئے...
سٹی 42 : سوات کے شہر مینگورہ اور گردونواح میں موسلادھار بارش جاری ہے، دریائے سوات کے بہاؤ میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے، جس کے پیشِ نظر انتظامیہ نے ہائی الرٹ جاری کردیا ہے۔ سوات کے علاقوں میں ہونے والی موسلادھار بارش کے باعث ندی نالوں میں طغیانی کے امکانات بڑھ گئے، موسلادھار بارش سے سیلاب متاثرین کی مشکلات میں اضافہ ہوگیا۔ پہلے آنے والے سیلاب سے تباہ شدہ گھروں کی بحالی تاحال ممکن نہ ہوسکی، دوبارہ بارشوں نے متاثرہ خاندانوں کی پریشانی بڑھا دی۔ سیگریٹ نہ لاکر دینے پر سگے بھائی کو قتل کرنے والے سنگدل ملزم کو سزا سنادی گئی سوات انتظامیہ نے ہائی الرٹ جاری کردیا ہے، عوام کو دریائے سوات اور...
پنجاب میں حالیہ سیلاب سے ہونے والے نقصانات کے باعث اموات کی تعداد 118 تک پہنچ گئی جبکہ اب تک 47 لاکھ 23 ہزار افراد متاثر ہو چکے ہیں۔پی ڈی ایم اے پنجاب نے دریائے راوی، ستلج اور چناب میں سیلاب کے باعث ہونے والے نقصانات کی رپورٹ جاری کر دی۔ریلیف کمشنر پنجاب کے مطابق دریائے راوی، ستلج اور چناب میں شدید سیلابی صورتحال کے باعث 4ہزار 700 سے زائد موضع جات متاثر ہوئے۔ریلیف کمشنر نبیل جاوید کے مطابق سیلاب میں پھنس جانے والے 26 لاکھ 11 ہزار لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا۔ شدید سیلاب سے متاثرہ اضلاع میں 337 ریلیف کیمپس اور 492 میڈیکل کیمپس بھی قائم کیے گئے ہیں۔مویشیوں کو علاج معالجے کی سہولت فراہم...
پنجاب ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے دریائے راوی، ستلج اور چناب میں سیلاب کے باعث ہونے والے نقصانات کی رپورٹ جاری کر دی ہے۔ رپورٹ کے مطابق مختلف حادثات میں اب تک 112 شہری جاں بحق ہو چکے ہیں، جب کہ 4700 سے زائد موضع جات متاثر ہوئے ہیں۔ پی ڈی ایم اے کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران سیلاب کے باعث کوئی جانی نقصان رپورٹ نہیں ہوا۔ رپورٹ کے مطابق سیلاب کے باعث پنجاب بھر میں 47 لاکھ 21 ہزار افراد متاثر ہوئے، جن میں سے 26 لاکھ 8 ہزار افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا ہے۔ متاثرہ اضلاع میں 363 ریلیف کیمپس، 446 میڈیکل کیمپس اور 382 ویٹرنری کیمپس قائم کیے گئے...
دریائے چناب کےحالیہ سیلاب میں ضلع مظفرگڑھ میں اب تک 9 ہلاکتوں کی تصدیق ریسکیو ٹیم کی جانب سے کی گئی ہے۔مظفرگڑھ کی سیلاب سے سب سے زیادہ متاثرہ تحصیل علی پور میں فوج، نیوی اور ریسکیو کا مشترکہ آپریشن جاری ہے۔ مظفرگڑھ: سیلاب کی تباہ کاریاں و امدادی کارروائیاں جاری مظفرگڑھ میں دریائے چناب میں اونچے درجے کا سیلاب برقرار ہے جس سے سیکڑوں دیہات زیر آب آگئے۔ ریسکیو حکام نے تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ ضلع بھر میں 28 اگست سے 14 ستمبر تک 9 افراد سیلابی ریلے میں ڈوب کر جاں بحق ہوئے، جن کی لاشیں پانی سے نکال کر ورثاء کے حوالے کردی گئیں۔دوسری جانب ریلیف آپریشن میں شامل سیکیورٹی ذرائع کے مطابق تحصیل...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: ملک بھر میں بارشوں اور سیلابی صورتحال کے باعث جاں بحق افراد کی تعداد بڑھ کر 989 تک جا پہنچی ہے جبکہ ایک ہزار 64 افراد زخمی ہوئے ہیں۔نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بلوچستان کے علاقے کوہلو میں ڈوبنے کے باعث مزید چار بچے جان سے گئے۔ یوں 26 جون سے اب تک قیمتی جانیں گنوانے والوں کی مجموعی تعداد 989 ہو گئی ہے۔اعداد و شمار کے مطابق سب سے زیادہ اموات خیبرپختونخوا میں ریکارڈ کی گئیں جہاں 504 افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔ پنجاب میں 287، سندھ میں 80، گلگت بلتستان میں 41، آزاد کشمیر میں 38، بلوچستان میں 30 اور اسلام...
بھارتی آبی جارحیت کے باعث پنجاب میں آنے والے سیلاب میں اب تک 101 شہری جاں بحق ہوچکے ہیں، 45 لاکھ 70 ہزار افراد اور 4 ہزار 700 سے زائد موضع جات متاثر ہوئے، جب کہ 25 لاکھ 12 ہزار افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا۔ پی ڈی ایم اے پنجاب نے دریائے راوی ستلج اور چناب میں سیلاب کے باعث ہونے والے نقصانات کی رپورٹ جاری کردی، ریلیف کمشنر پنجاب نے کہا کہ دریائے راوی ستلج اور چناب میں شدید سیلابی صورتحال کے باعث 47سو سے زائد موضع جات متاثر ہوئے، دریائے چناب میں سیلاب کے باعث مجموعی طور پر 2489 موضع جات متاثر ہوئے۔ پی ڈی ایم اے پنجاب نے کہا کہ دریائے ستلج میں سیلاب کے باعث 701 موضع جات...
لاہور: پنجاب میں حالیہ سیلاب سے ہونے والے نقصانات کے باعث اموات کی تعداد 97 تک پہنچ گئی جبکہ اب تک 45 لاکھ 98 ہزار افراد متاثر ہو چکے ہیں۔ پی ڈی ایم اے پنجاب نے دریائے راوی، ستلج اور چناب میں سیلاب کے باعث ہونے والے نقصانات کی رپورٹ جاری کر دی۔ ریلیف کمشنر پنجاب کے مطابق دریائے راوی، ستلج اور چناب میں شدید سیلابی صورتحال کے باعث ساڑھے 4ہزار سے زائد موضع جات متاثر ہوئے۔ دریائے چناب میں سیلاب کے باعث مجموعی طور پر 2335 موضع جات، ستلج میں 672 موضع جات اور راوی میں 1482 موضع جات متاثر ہوئے۔ ریلیف کمشنر نبیل جاوید کے مطابق سیلاب میں پھنس جانے والے 24 لاکھ 51 ہزار لوگوں...
اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی مصدق ملک نے انکشاف کیا ہے کہ ملک میں بارشوں اور سیلاب سے اموات کی تعداد اضافے کے بعد 900 تک پہنچ گئی ہے۔ اس بات کا انکشاف وفاقی وزیر مصدق ملک نے چیئرمین این ڈی ایم اے کے ساتھ مشترکہ پریس بریفنگ میں کیا اور کہا کہ موسمیاتی تبدیلی کی وجہ سے دنیا بدل رہی ہے، وزیر اعظم نے چیلنجز سے نمٹنے کیلئے موسمیاتی ایمر جنسی نافذ کرنے کا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ پاکستان موسمیاتی تبدیلی سے شدید متاثرہ ملکوں میں شامل ہے، ہمیں آئندہ مون سون کی ابھی سے تیاریاں شروع کرنا ہوں گی۔ وفاقی وزیر نے بتایا کہ سیلاب متاثرہ علاقوں میں فلاحی ادارے اور نجی تنظیمیں بڑھ چڑھ کر کام...
پنجاب کے ضلع ملتان میں سیلاب کی تباہ کاریاں جاری ہیں اور حکام نے اوچ شریف روڈ پر شگاف ڈالنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ جبکہ دوسری جانب کراچی میں بھی صورت حال سنگین ہے۔ سی پی او ملتان صادق علی ڈوگر کے مطابق شہر کو بچانے کے لیے سیلاب کا رخ بستی لانگ، بستی کنہوں اور بہادر پور کی جانب موڑا جائے گا۔ یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم شہباز شریف کا سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں فوری ریلیف اور نقصان کا تخمینہ لگانے کا حکم انہوں نے کہاکہ پانی جن بستیوں میں جائےگا، انہیں خالی کرنے کے اعلانات کروائے جارہے ہیں، شگاف ڈالنے کا فیصلہ شہر کو بچانے کے لیےکیا گیا۔ صادق علی ڈوگر کے مطابق جلال پور شہر کو بچانےکے لیے...
لاہور: صوبائی پروینشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) پنجاب نے دریائے راوی، ستلج اور چناب میں حالیہ تباہ کن سیلاب کے نقصانات کی تفصیلی رپورٹ جاری کر دی ہے۔ ڈائریکٹر جنرل پی ڈی ایم اے پنجاب عرفان علی کاٹھیا کے مطابق اب تک سیلابی ریلوں میں ڈوبنے سے 76 شہری زندگی کی بازی ہار چکے ہیں، جبکہ صوبے کے 4000 ہزار سے زائد موضع جات براہِ راست متاثر ہوئے ہیں۔ پروینشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے مطابق حالیہ سیلاب میں مجموعی طور پر 42 لاکھ 9 ہزار افراد اس آفت کی لپیٹ میں آئے جن میں سے 21 لاکھ 90 ہزار افراد کو بروقت ریسکیو آپریشن کے ذریعے محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا۔ پی ڈی ایم اے کے مطابق...
اسلام آباد: وزارت منصوبہ بندی کمیشن نے سیلاب کے باعث ملک میں ہونے والے نقصانات کی ابتدائی رپورٹ جاری کردی۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ منصوبہ بندی کمیشن معاشی نقصانات کا جائزہ لینے کیلئے دو ہفتوں میں حتمی نتائج تیار کرے گا، ملک بھر میں سیلاب کے باعث ابھی تک مجموعی طورپر 863 اموات اور 1147 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پنجاب میں 216 اموات، 625 افراد زخمی، 232 ہاوٴس ہولڈ ڈیمج ہوئے، پنجاب میں ابھی تک 121 لائیو اسٹاک کا نقصان ہوا ہے۔ خیبرپختونخوا میں 484 اموات، 355 افراد زخمی، 4 ہزار 666 گھروں کونقصان پہنچا، 5 ہزار 460 لائیو اسٹاک ہلاک، 52 پْلوں، 432 کلومیٹر روڈز کونقصان پہنچا۔...
لاہور: پنجاب میں حالیہ سیلاب سے ہونے والے نقصانات کے باعث اموات کی تعداد 76 تک پہنچ گئی جبکہ اب تک 42 لاکھ 9 ہزار افراد متاثر ہو چکے ہیں۔ پی ڈی ایم اے پنجاب نے دریائے راوی، ستلج اور چناب میں سیلاب کے باعث ہونے والے نقصانات کی رپورٹ جاری کر دی۔ ریلیف کمشنر پنجاب کے مطابق دریائے راوی، ستلج اور چناب میں شدید سیلابی صورتحال کے باعث 4ہزار سے زائد موضع جات متاثر ہوئے۔ دریائے چناب میں سیلاب کے باعث مجموعی طور پر 2190 موضع جات، ستلج میں 651 موضع جات اور راوی میں 1495 موضع جات متاثر ہوئے ریلیف کمشنر نبیل جاوید کے مطابق سیلاب میں پھنس جانے والے 21 لاکھ 90 ہزار لوگوں کو...
پنجاب میں سیلاب سے متاثرہ افراد کی تعداد 42 لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے، جب کہ اب تک 21 لاکھ سے زائد افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا چکا ہے۔ مختلف حادثات اور واقعات کے نتیجے میں اموات کی تعداد 60 تک پہنچ گئی ہے۔ وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے لاہور ڈی جی پی آر میں پریس کانفرنس کے دوران پنجاب میں حالیہ سیلابی صورتحال کی تفصیلات پیش کیں۔ انہوں نے بتایا کہ اس آفت میں مجموعی طور پر 42 لاکھ سے زائد افراد متاثر ہوئے، جن میں سے 21 لاکھ 47 ہزار کو اب تک محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا چکا ہے، جب کہ 60 افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔ عظمیٰ...
نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے کہا ہے کہ مون سون سیزن کے دوران اب تک 910 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ 1044 افراد زخمی ہوئے، صرف گزشتہ 24 گھنٹوں میں 3 اموات ریکارڈ کی گئیں۔ این ڈی ایم اے نے بارشوں، سیلاب اور ان سے جڑے حادثات کے تازہ ترین اعدادوشمار جاری کیے ہیں جن میں بتایا گیا ہے کہ 26 جون سے اب تک ملک بھر میں 910 اموات اور 1044 زخمیوں کے واقعات پیش آچکے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: مون سون 2025: بارشیں، اموات اور بڑھتے خطرات، حل کیا ہے؟ تفصیلات میں بتایا گیا ہے کہ 442 افراد دریائی سیلاب میں بہہ گئے، 252 گھروں کے گرنے سے، 65 ڈوبنے سے جبکہ...
لاہور(نیوز ڈیسک) پنجاب کے دریاؤں میں سیلابی صورتحال تاحال برقرار ہے، سیلاب سے حادثات میں 50 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں جبکہ 42 لاکھ سے زائد افراد براہ راست متاثر ہوئے ہیں۔ ریلیف کمشنر پنجاب نبیل جاوید کے مطابق دریاؤں میں شدید سیلابی صورت حال کے باعث صوبے کے 4100 سے زائد موضع جات جبکہ مجموعی طور پر 42 لاکھ 25 ہزار افراد متاثر ہوئے، ان میں سے 20 لاکھ 14 ہزار افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا۔ سرکاری رپورٹ کے مطابق سیلاب سے متاثرہ اضلاع میں 423 ریلیف کیمپس، 512 میڈیکل کیمپس اور 432 ویٹرنری کیمپس قائم کیے گئے ہیں۔ ریسکیو اور ریلیف سرگرمیوں کے دوران 15 لاکھ 11 ہزار جانوروں کو بھی محفوظ مقامات...
نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کی رپورٹ کے مطابق رواں سال سیلاب اور بارشوں کے نتیجے میں اموات کی تعداد 907 تک پہنچ گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق این ڈی ایم اے کی جانب سے جاری رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سیلاب اور بارشوں کے نتیجے میں ایک ہزار 44 شہری زخمی ہوئے، سب سے زیادہ اموات پنجاب میں 223 ہوئی جبکہ 654 افراد زخمی ہوئے۔ اس کے علاوہ خیبرپختونخوا میں 502 شہری جاں بحق اور 218 زخمی جبکہ سندھ میں 58 جاں بحق، 78 زخمی اور بلوچستان میں 26 افراد جاں بحق اور پانچ زخمی ہوئے۔ رپورٹ کے مطابق گلگت بلتستان میں بارشوں، فلش فلڈ اور لینڈ سلائیڈنگ کے باعث 41 افراد جاں بحق جبکہ 52 زخمی ہوئے،...
ملک بھر میں جاری شدید بارشوں، سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ نے قیمتی جانوں اور املاک کو شدید نقصان پہنچایا ہے۔نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کی تازہ رپورٹ کے مطابق،جاں حق افراد کی تعداد 907 تک پہنچ چکی ہے، جبکہ1044 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ پنجاب: 223 اموات، 654 زخمی،خیبر پختونخوا: 502 اموات، 218 زخمی،سندھ: 58 اموات، 78 زخمی،بلوچستان: 26 اموات، 5 زخمی،گلگت بلتستان: 41 اموات، 52 زخمی،آزاد کشمیر: 38 اموات، اسلام آباد: 9 اموات مزید برآں، بارشوں اور سیلاب سے 7,848 گھروں کو نقصان پہنچا ہے، جبکہ6,180 مویشی بھی ہلاک ہو چکے ہیں، جس سے دیہی آبادی بری طرح متاثر ہوئی ہے۔ این ڈی ایم اے نے متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں تیز کرنے کا عندیہ دیا ہے...

وزیراعظم کی خصوصی ہدایات پر وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام کی سوات آمد، سیلاب متاثرین میں امدادی چیکس تقسیم
وفاقی وزیر برائے امور کشمیر، گلگت بلتستان و سیفران انجینئر امیر مقام نے سوات مینگورہ ڈسٹرکٹ کونسل ہال میں وزیراعظم شہباز شریف کے خصوصی ہدایات پر سیلاب متاثرین میں امدادی چیکس تقسیم کیے۔اس موقع پر ایک باقاعدہ تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں وزیراعظم کے معاون خصوصی طلحہ برکی، کمشنر ملاکنڈ ڈویژن عابد خان وزیر، ڈپٹی کمشنر سوات سلیم جان مروت ،نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے سینئر افسران، سی ای او واٹر اینڈ سینی ٹیشن کمپنی سوات، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریلیف سوات، ایکسئین آپریشن پیسکو سوات، مقامی انتظامیہ، منتخب نمائندگان، سول سوسائٹی کے ارکان اور متاثرہ خاندانوں کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔ وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام نے اپنےخطاب میں کہا کہ وزیراعظم پاکستان جناب شہباز شریف کے خصوصی...
لاہور: ملک کے بالائی علاقوں میں موسلادھار بارشوں کے بعد دریائے راوی، ستلج اور چناب میں سیلاب کے باعث جاں بحق افراد کی تعداد 49 ہوگئی جبکہ مجموعی طور پر 38 لاکھ 92 ہزار لوگ متاثر ہوئے۔ پی ڈی ایم اے پنجاب نے سیلاب کے باعث ہونے والے نقصانات کی رپورٹ جاری کر دی۔ ریلیف کمشنر پنجاب کے مطابق دریائے راوی، ستلج اور چناب میں شدید سیلابی صورتحال کے باعث 3900 سے زائد موضع جات متاثر ہوئے۔ سیلاب میں پھنس جانے والے 18 لاکھ 39 ہزار لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا۔ شدید سیلاب سے متاثرہ اضلاع میں 415 ریلیف کیمپس اور 466 میڈیکل کیمپس قائم کیے گئے ہیں۔ مویشیوں کو علاج معالجے کی سہولت فراہم...

دریائے چناب و ستلج میں بلند ترین سیلاب، 41 اموات اور لاکھوں متاثر،حکومت کا بڑے ریلیف آپریشن کا دعویٰ
مون سون بارشوں کے باعث پاکستان میں سیلابی صورتحال سنگین ہو گئی ہے۔ دریائے چناب، راوی اور ستلج میں اونچے درجے کے سیلاب نے پنجاب کے کئی اضلاع کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں:سیلاب کے دوران امدادی کارروائیوں کی رفتار تیز کی جائے، وزیراعظم کا چیئرمین این ڈی ایم اے کو ٹیلیفون اب تک کم از کم 41 افراد جاں بحق اور ہزاروں افراد بے گھر ہو چکے ہیں جبکہ کھیت، مویشی اور دیہات پانی میں ڈوب گئے ہیں۔ حکام کے مطابق بھارت کی جانب سے پانی چھوڑنے کے بعد مزید خطرہ بڑھ گیا ہے، اور ریلیف ادارے بڑے پیمانے پر امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں۔ دریاؤں میں پانی کی بلند ترین سطح فلڈ فورکاسٹنگ ڈویژن...
لاہور: پی ڈی ایم اے پنجاب نے دریائے راوی، ستلج اور چناب میں سیلاب کے باعث ہونے والے نقصانات کی رپورٹ جاری کردی۔ ریلیف کمشنر پنجاب کے مطابق حالیہ سیلاب میں ڈوبنے سے اب تک 43 شہری جاں بحق ہوئے جبکہ دریائے راوی، ستلج اور چناب میں سیلاب سے صورتحال سنگین ہونے کے باعث 3300 سے زائد موضع جات متاثر ہوئے۔ سیلاب کے باعث مجموعی طور پر 33 لاکھ 63 ہزار لوگ متاثر ہوئے جبکہ سیلاب میں پھنس جانے والے 12 لاکھ 92 ہزار لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا۔ شدید سیلاب سے متاثرہ اضلاع میں 405 ریلیف کیمپس قائم کیے گئے ہیں جبکہ 425 میڈیکل کیمپس بھی قائم کیے گئے ہیں۔ مویشیوں کو علاج معالجے کی...
لاہور: بھارت کی جانب سے پانی چھوڑنے جانے کے باعث دریائے ستلج اور چناب میں پانی کے بہاؤ میں پھر اضافہ ہونے لگا ہے، جس پر پی ڈی ایم اے نے ہیڈ تریموں اور ہریکے پر اونچے درجے کے سیلاب کی وارننگ جاری کر دی، پنجاب میں اموات کی تعداد 35 ہوگئی۔ ذرائع کے مطابق بھارت نے ایک بار پھر انڈس واٹر کمیشن کی خلاف ورزی کرتے ہوئے غلط طریقے سے پاکستان کو اطلاع دی۔ بھارتی ہائی کمیشن نے پاکستان کو اطلاع دی کہ ستلج ہریکے اور فیروزوالہ کے علاقے میں سیلاب آئے گا۔ ذرائع وزارت آبی وسائل کے مطابق بھارت نے سیلابی ریلے سے آج صبح 8 بجے آگاہ کیا، بھارت کی جانب سے سیلاب سے متعلق ڈیٹا شیئر...
بھارت کی جانب سے پاکستان کے دریاؤں میں پانی چھوڑے جانے اور موسلادھار بارشوں کے باعث پنجاب کے تین بڑے دریاؤں راوی، چناب اور ستلج میں سیلاب سے صورتحال سنگین ہوگئی جس کے سبب ہزاروں دیہات زیر آب آنے سے سیکڑوں مویشی ہلاک اور کھڑی فصلیں تباہ ہوگئیں جبکہ مختلف حادثات میں 33 افراد موت کے منہ میں چلے گئے۔ دریائے راوی میں پانی کے بہاؤ میں اضافے کے بعد لاہور کے علاقے شاہدرہ سے متصل علاقوں اور شہر کے مضافاتی علاقوں میں سیلابی پانی داخل ہوا جس سے کافی مالی نقصان اٹھانا پڑا۔ راوی کے بعد چناب اور ستلج میں پانی کے بہاؤ میں اضافہ ہو رہا ہے جس کے سبب نشیبی علاقے اور دیہات زیر آب آگئے۔ جھنگ...
سوات کے علاقے شانگلہ میں سیلابی ریلے سے گاؤں شائی درہ مکمل تباہ ہوگیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق سیلاب کے راستے میں آنیوالے گاؤں شائی درہ میں مکانات، مارکیٹ اور لڑکیوں کا واحد پرائمری اسکول بھی سیلاب کی نذر ہوگیا جبکہ رابطہ سڑک تباہ ہونے سے امدادی سامان بھی نہیں پہنچ سکا۔ مقامی لوگوں کو کہنا ہے کہ سیلاب کو 10 روزگزرنے کے باوجود زاہد آباد کے کئی مکانات اور گلیاں اب تک صاف نہیں کی جاسکیں، حکومتی ادارے اور مقامی رضاکار صفائی میں مصروف ہیں۔ ملک بھر میں بارشوں اور سیلاب کے باعث جاں بحق افراد کی تعداد 800 تک پہنچ گئی دوسری جانب ضلع غذر میں سیلاب کے باعث چٹورکھنڈ اورگاؤں دائن کو ملانے والا پل...
پشاور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔19 اگست ۔2025 )خیبر پختونخوا میں بارشوں اور سیلاب سے مزید 45 افراد جاں بحق ہوگئے جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 358 تک پہنچ گئی مشیر صحت احتشام علی نے بتایا کہ سیلاب سے گزشتہ 24 گھنٹوں میں 45 اموات اور 33 زخمی رپورٹ ہوئے، محکمہ صحت ہنگامی بنیادوں پر متاثرہ علاقوں میں خدمات فراہم کر رہا ہے. پی ڈی ایم اے نے صوبہ کے مختلف اضلاع میں اب تک ہونے والے جانی و مالی نقصانات کی رپورٹ جاری کردی جس کے مطابق صوبہ میں ہونے والی بارشوں اور فلش فلڈ کے باعث مختلف حادثات میں اب تک 358 افراد جاں بحق اور 181 زخمی ہوئے ہیں.(جاری ہے) یہ حادثات صوبہ کے مختلف...
پشاور: خیبر پختونخوا میں بارشوں اور سیلاب سے مزید 45 افراد جاں بحق ہوگئے جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 358 تک پہنچ گئی۔ مشیر صحت احتشام علی نے بتایا کہ سیلاب سے گزشتہ 24 گھنٹوں میں 45 اموات اور 33 زخمی رپورٹ ہوئے، محکمہ صحت ہنگامی بنیادوں پر متاثرہ علاقوں میں خدمات فراہم کر رہا ہے۔ پی ڈی ایم اے نے صوبہ کے مختلف اضلاع میں اب تک ہونے والے جانی و مالی نقصانات کی رپورٹ جاری کردی جس کے مطابق صوبہ میں ہونے والی بارشوں اور فلش فلڈ کے باعث مختلف حادثات میں اب تک 358 افراد جاں بحق اور 181 زخمی ہوئے ہیں۔ یہ حادثات صوبہ کے مختلف اضلاع سوات، بونیر ، باجوڑ، مانسہرہ،...
سوات اور مالاکنڈ میں سرکاری اور نجی اسکول ایک ہفتے کے لیے بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔انتظامیہ کی جانب سے سوات اور مالاکنڈ میں سرکاری اور نجی اسکول بند رکھنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔نوٹیفکیشن کے مطابق اسکول بند رکھنے کا فیصلہ بارشوں، سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کےخدشات کے پیش نظر کیا گیا ہے۔ سیلاب سے متاثرہ علاقوں کے سرکاری اور نجی اسکولز 25 اگست تک بند رہیں گے۔واضح رہے کہ حالیہ مون سون بارشوں اور سیلاب سے سب سے زیادہ نقصان خیبر پختونخوا میں ہوا جہاں مختلف حادثات میں اب تک 373 افراد کی ہلاکت ہوئی ہے جبکہ بہت سے لوگ اب تک لاپتہ ہیں جن کی تلاش کا کام جاری ہے۔
سوات(ڈیلی پاکستان آن لائن)خیبر پختونخوا کے ضلع سوات میں مقامی سکول کے پرنسپل سعید احمد کے بروقت فیصلے نے تقریبا 900 طلبا کی زندگیوں کو بچا لیا ہے۔ترک خبر رساں ایجنسی ’انادولو‘ کی رپورٹ کے مطابق سوات میں مقامی سکول کے 59 سالہ سکول پرنسپل سعید نے بتایا کہ صبح 9 بجے میں نے قریبی نالے پر ایک آخری نظر ڈالی اور محسوس کیا کہ مسلسل بارش کے باعث نالے کے کناروں پانی باہر نکلنے والا ہے، اس کے بعد میں نے تقریبا 900 طلبا کو فورا سکول سے نکل جانے کا حکم دیا۔ صرف 15 منٹ کے اندر تمام بچے اور اساتذہ سکول سے نکل گئے، کچھ ہی دیر کے بعد سیلاب سکول سے ٹکرایا اور عمارت کا نصف...
سعید احمد نے کہا کہ صرف 5 منٹ کے اندر پورا سکول سیلاب سے متاثر ہوا اور تمام کلاس رومز اور دفاتر میں پانی بھر گیا تاہم کو ئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ انہوں نے حکومت سے اپیل کی کہ سیلاب کے باعث متاثر ہو نے والے اسکول کی فوری بحالی کے لیے اقدامات اٹھائے جائیں۔ اسلام ٹائمز۔ سوات کے علاقے منگلور میں سیلاب سے گورنمنٹ پرائمری اسکول بھی شدید متاثر ہوا تاہم اسکول کے پرنسپل کی حاضر دماغی کے باعث سیکڑوں بچوں کی جانیں بچ گئیں۔ گورنمنٹ پرائمری اسکول منگلور کے ہیڈ ماسٹر سعید احمد نے ہوئے کہا کہ جس دن سیلاب آیا اس دن صبح قریبی ندی میں اچانک پانی کے بہاؤں میں اضافہ ہوگیا۔ صورتحال کو دیکھتے ہوئے...
پشاور: وفاقی وزیر و صدر پاکستان مسلم لیگ ن خیبرپختونخوا انجینئر امیر مقام نے گزشتہ دنوں سوات میں آنے والے سیلاب میں کئی قیمتی جانوں کو اپنی مدد آپ کے تحت بچانے والے رضاکاروں محمد ہلال اور عصمت علی کو 10 ، 10 لاکھ روپے کے چیک پیش کئے۔ یہ چیک وزیرِاعظم محمد شہباز شریف کی جانب سے محمد ہلال اور عصمت علی کو وفاقی وزیرانجینئر امیر مقام نے دیے۔ یہ مالی انعام ان کی دلیرانہ اور بروقت امدادی کارروائیوں کے اعتراف میں دیا گیا ہے۔ محمد ہلال اور عصمت علی نے قدرتی آفت (سانحہ سوات) کے دوران کئی جانیں بچائیں۔ انجینئر امیر مقام نے دونوں رضاکاروں کی غیرمعمولی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ ان کے اقدامات انسانیت اور...
مون سون بارشوں سے پاکستان میں اموات کی تعداد 645ہوگئی، این ڈی ایم اے WhatsAppFacebookTwitter 0 17 August, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)ملک بھر میں رواں سال مون سون بارشوں کے باعث سیلاب اور مختلف حادثات میں جاں بحق افراد کی تعداد 645 ہوگئی۔نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے)نے مون سون بارشوں سیلاب،لینڈ سلائیڈنگ سے نقصانات کے تازہ اعدادو شمار جاری کردیے۔ رپورٹ کے مطابق مختلف علاقوں میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 151لوگ جاں بحق ہوگئے۔ سب سے زیادہ 144 افراد خیبرپختونخوا میں جاں بحق ہوئے ، جاں بحق افراد میں 124مرد،16 خواتین اور11 بچے شامل ہیں۔سیلاب سے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 137 افراد زخمی بھی ہوئے، زخمی ہونے والوں میں 107 مرد،20 خواتین...
خیبرپختونخوا کے ضلع بونیر کی ضلعی انتظامیہ نے اتوار کو سیلاب سے متاثرہ علاقوں کی رپورٹ جاری کر دی، جس میں بتایا گیا ہے کہ کلاؤڈ برسٹ اور سیلاب سے اموات کی تعداد 400 سے تجاوز کر گئی۔ ڈپٹی کمشنر بونیر کاشف قیوم کے مطابق تباہ کن سیلاب نے ضلع بونیر میں بڑے پیمانے پر تباہی مچائی ہے. جس کے نتیجے میں 401 افراد جاں بحق اور 671 زخمی ہوئے ہیں۔ڈپٹی کمشنر نے میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ تباہی کی شدت بے مثال ہے. اب تک 401 ہلاکتیں، 671 زخمی اور 4 ہزار 54 مویشیوں کے نقصان کی تصدیق ہو چکی ہے۔سرکاری رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 2 ہزار 300 مکانات مکمل طور پر تباہ ہو گئے،...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) ملک بھر میں رواں سال مون سون بارشوں کے باعث سیلاب اور مختلف حادثات میں جاں بحق افراد کی تعداد 645 ہوگئی۔ نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے مون سون بارشوں سیلاب،لینڈ سلائیڈنگ سے نقصانات کے تازہ اعدادو شمار جاری کردیے۔ رپورٹ کے مطابق مختلف علاقوں میں گزشتہ 24 گھنٹوں کےدوران 151 لوگ جاں بحق ہوگئے۔ سب سے زیادہ 144 افراد خیبرپختونخوا میں جاں بحق ہوئے ، جاں بحق افراد میں 124مرد،16 خواتین اور11 بچے شامل ہیں۔ سیلاب سے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 137 افراد زخمی بھی ہوئے، زخمی ہونے والوں میں 107 مرد،20 خواتین اور 10 بچے شامل ہیں۔ رپورٹ کے مطابق 26 جون سے 16 اگست تک جاں بحق افراد...
خیبر پختونخوا کے بارش سے متاثرہ اضلاع بونیر اور سوات سمیت دیگر علاقوں میں پاک فوج کا ریلیف آپریشن جاری ہے۔ بونیر کے مختلف علاقوں میں پاک فوج کا ریسکیو آپریشن جاری ہے جب کہ گاؤں چوراک میں پاک فوج کے دستے ریسکیو آپریشن میں مصروف ہیں۔ آدم خیل میں تباہ شدہ مکانات کے ملبے تلے دبنے والے افراد کی بحالی کا سلسلہ جاری ہے، پاک فوج کی جانب سے متاثرہ خاندانوں کو ضروری اشیاء کی فراہمی بھی کی گئی، جن میں میں راشن اور بستر شامل ہیں۔ پاک فوج کی جانب سے متاثرہ افراد کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جارہے ہیں، عوام نے تمام کوششوں پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے پاک فوج کا شکریہ ادا کیا۔ تمام متاثرہ...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)ملک بھر میں رواں سال مون سون بارشوں کے باعث سیلاب اور مختلف حادثات میں جاں بحق افراد کی تعداد 645 ہوگئی۔ نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے مون سون بارشوں سیلاب،لینڈ سلائیڈنگ سے نقصانات کے تازہ اعدادو شمار جاری کر دیئے۔ رپورٹ کے مطابق مختلف علاقوں میں گزشتہ 24 گھنٹوں کےدوران 151 لوگ جاں بحق ہوگئے۔ سب سے زیادہ 144 افراد خیبرپختونخوا میں جاں بحق ہوئے ، جاں بحق افراد میں 124مرد،16 خواتین اور11 بچے شامل ہیں۔ یو اے ای ٹی 20سیریز اور ایشیا کپ کیلئے پاکستانی سکواڈ کا اعلان کر دیاگیا سیلاب سے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 137 افراد زخمی بھی...
امیر مقام نے کہا کہ ان نوجوانوں نے اپنی جانوں کو خطرے میں ڈال کر دوسروں کی مدد کی، ان کی بہادری امید کی کرن ہے اور یہ یاد دہانی ہے کہ ہماری قومی طاقت اتحاد اور ہمدردی میں مضمر ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر و صدر پاکستان مسلم لیگ نون خیبر پختونخوا انجینئر امیر مقام نے گزشتہ دنوں سوات میں آنے والے سیلاب میں کئی قیمتی جانوں کو اپنی مدد آپ کے تحت بچانے والے رضاکاروں محمد ہلال اور عصمت علی کو 10 ، 10 لاکھ روپے کے چیک پیش کئے۔ یہ چیک وزیرِاعظم محمد شہباز شریف کی جانب سے محمد ہلال اور عصمت علی کو وفاقی وزیرانجینئر امیر مقام نے دیے۔ یہ مالی انعام ان کی دلیرانہ اور بروقت...
سوات میں سیلابی ریلے میں بہنے والے مزید 8 افراد کی لاشیں مل گئیں۔ شدید بارشوں اور سیلاب نے سوات کے مختلف علاقوں میں بڑے پیمانے پر تباہی مچائی، مینگورہ، منگلور، مٹہ، کوکارئی میں سیلابی ریلے سب کچھ بہا کر لے گئے۔ ریسکیو حکام کا بتانا ہے کہ 4 لاشیں بشبنڑ جبکہ 4 لاشیں ڈائیو اڈہ مینگورہ سے برآمد ہوئیں، دو افراد زخمی جبکہ چار لاپتہ افراد کی تلاش جاری ہے۔ ڈپٹی کمشنر سلیم جان نے سیلابی ریلے میں بہنے والے مزید 8 افراد کی لاشیں ملنے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ سوات میں بارشوں اور سیلاب سے مرنے والوں کی تعداد 20 ہو گئی ہے۔ پی ڈی ایم اے نے پختونخوا میں بارشوں سے ہونے والے نقصان کے...
سوات میں سیلابی ریلے میں بہنے والے مزید 8 افراد کی لاشیں مل گئیں۔شدید بارشوں اور سیلاب نے سوات کے مختلف علاقوں میں بڑے پیمانے پر تباہی مچائی، مینگورہ، منگلور، مٹہ، کوکارئی میں سیلابی ریلے سب کچھ بہا کر لے گئے۔ریسکیو حکام نے کہا کہ 4 لاشیں بشبنڑ جبکہ 4 لاشیں ڈائیو اڈہ مینگورہ سے برآمد ہوئیں، دو افراد زخمی جبکہ چار لاپتہ افراد کی تلاش جاری ہے۔ڈپٹی کمشنر سلیم جان نے سیلابی ریلے میں بہنے والے مزید 8 افراد کی لاشیں ملنے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ سوات میں بارشوں اور سیلاب سے مرنے والوں کی تعداد 20 ہو گئی ۔ حکام کا بتانا ہے کہ ضلع بھر میں 2071 افراد کو ریسکیو کر لیا گیا ۔سوات میں...

پاک فوج کا سیلاب زدہ علاقوں میں فلڈ ریلیف آپریشن جاری،بونیر، سوات اور باجوڑ میں ٹیمیں امدادی سرگرمیوں میں مصروف
لاہور ( طیبہ بخاری سے ) پاک فوج کا سیلاب زدہ علاقوں میں فلڈ ریلیف آپریشن جاری ہے ۔ سیکیورٹی ذرائع نے بتایا ہے کہ خیبر پختونخوا کے سیلاب زدہ علاقوں میں پاک فوج کی امدادی کارروائیاں جاری ہیں ، پاک فوج کے قافلے امدادی سامان لے کر سیلاب زدہ علاقوں کی طرف رواں دواں ہیں ۔پاک فوج مشکل کی اس گھڑی میں پختون عوام کیساتھ کھڑی ہے بونیر، سوات اور باجوڑ میں پاک فوج اور فرنٹیئر کور کا فلڈ ریلیف آپریشن جاری ہے ،پاک فوج کی ٹیمیں امدادی سرگرمیوں میں مصروف ہیں ،پاک فوج کے ہیلی کاپٹرز میں راشن اور دیگر سامان مہیا کیا جا رہا ہے اور سیلاب زدہ علاقوں سے لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا...
پروونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) خیبر پختونخوا نے گزشتہ 48 گھنٹوں کے دوران بارشوں اور سیلاب سے ہونے والے جانی و مالی نقصان کی تفصیلات جاری کر دیں ۔پی ڈی ایم اے کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق بارش اور سیلاب کے باعث حادثات میں اب تک 307 افراد جاں بحق ہوئے، جاں بحق افراد میں 279 مرد، 15 خواتین اور 13 بچے شامل ہیں۔اعداد و شمار کے مطابق مختلف حادثات میں 23 افراد زخمی بھی ہوئے، زخمیوں میں 17 مرد، 4 خواتین اور دو بچے شامل ہے۔صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے مطابق بارشوں اور سیلاب کے باعث مجموعی طور پر 74 گھروں کو نقصان پہنچا، 63 گھروں کو جزوی نقصان پہنچا جبکہ 11...
پشاور (ڈیلی پاکستان آن لائن )خیبر پختونخوا ، گلگت بلتستان اورآزاد کشمیر میں طوفانی بارشوں اور سیلابی ریلوں نے تباہی مچا دی ، جس میں اب تک 250 سے زائد افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا کی صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) کی جانب سے جاری کی گئی ابتدائی رپورٹ کے مطابق خیبرپختونخوا میں حالیہ بارشوں اور سیلاب فلڈز نے تباہی مچا دی ہے، جس کے نتیجے میں اب تک 212 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔ گزشتہ 48 گھنٹوں کے دوران شدید بارشوں اور سیلابی ریلوں سے پیش آنے والے مختلف حادثات میں زخمیوں کی تعداد بھی 100 سے زیادہ ہے۔ رپورٹ کے مطابق جاں بحق افراد میں 184 مرد،...

امیرمقام کاسوات کے ہیروز کو خراج تحسین: سیلاب متاثرین کی جانیں بچانے والے رضاکاروں کیلئے 10،10 لاکھ روپے انعام کااعلان
اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وفاقی وزیر اور صدر مسلم لیگ ن خیبرپختونخوا انجینئر امیر مقام نے سوات میں حالیہ سیلاب کے دوران اپنی جان خطرے میں ڈال کر کئی قیمتی جانیں بچانے والے بے لوث رضاکاروں محمد ہلال اور عصمت علی کو وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے 10، 10 لاکھ روپے کے چیک پیش کیے۔ یہ انعام ان کی بہادری اور بروقت امدادی کارروائیوں کے اعتراف میں دیا گیا۔ محمد ہلال اور عصمت علی نے قدرتی آفت کے مشکل وقت میں کئی افراد کو ڈوبنے سے بچایا اور انسانیت کی خدمت کی شاندار مثال قائم کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے امیر مقام نے کہا کہ ان نوجوانوں کے اقدامات انسانیت اور حب الوطنی کا عملی مظہر ہیں۔...
ڈپٹی کمشنر سوات کے مطابق مالم جبہ جبہ روڈ کا 400 میٹر حصہ گل میرہ کے مقام پر سیلابی ریلے میں بہہ گیا، سیاح اگلے اعلان تک مالم جبہ روڈ پر سفر سے گریز کریں۔ اسلام ٹائمز۔ موسلاھار بارشوں اور لینڈ سلائیڈنگ کے باعث وادی سوات میں بھی سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی، دریائے سوات میں پانی کے بہاؤ اضافہ ہونے سے اطراف کے کئی علاقے زیر آب آگئے۔ ڈپٹی کمشنر سوات کے مطابق مالم جبہ جبہ روڈ کا 400 میٹر حصہ گل میرہ کے مقام پر سیلابی ریلے میں بہہ گیا، سیاح اگلے اعلان تک مالم جبہ روڈ پر سفر سے گریز کریں۔ مینگورہ خوڑ میں طغیانی جبکہ سیلابی پانی مکانات اور دکانوں میں داخل ہوگیا، دریائے سوات کے بہاؤ...
چیف سیکٹری کے پی کے مطابق ریلیف کے لیے روانہ ہونے والا خیبر پختونخوا حکومت کا سرکاری ہیلی کاپٹر باجوڑ سے لاپتہ ہوگیا، ہمند ضلع کے علاقے میں سرکاری ہیلی کاپٹر سے رابطہ منقطع ہوگیا۔ اسلام ٹائمز۔ ملک کے بالائی علاقوں میں مون سون کے ساتویں اسپیل نے تباہی مچا دی۔ خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع میں بادلوں کے پھٹنے، لینڈ سلائیڈنگ اور سیلابی ریلے کے باعث اب تک 204 افراد اپنی جان گنوا بیٹھے اور متعدد لاپتا ہیں جبکہ کئی مکانات منہدم ہوگئے۔ حالیہ بارشوں کی وجہ سے اور سیلابی صورتحال سے نمٹنے کے لیے ضلع بونیر میں فلڈ ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔ محکمہ موسمیات نے موسلادھار بارشوں کا موجودہ سلسلہ 21 اگست تک وقفے وقفے سے...
بارشوں اور سیلابی ریلوں نے تباہی مچادی ، اموات کی تعداد 250سے تجاوز، ریسکیو ہیلی کاپٹر گر کر تباہ WhatsAppFacebookTwitter 0 15 August, 2025 سب نیوز پشاور (سب نیوز)خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں طوفانی بارشوں اور سیلابی ریلوں نے تباہی مچاد ی جس میں مجموعی طور پر 250 سے زائد افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں جبکہ امدادی کاموں میں مصروف خیبرپختونخوا حکومت کا ہیلی کاپٹر مہمند میں گر کر تباہ ہو گیا جس میں سوار 2 پائلٹس سمیت عملے کے 5 افراد شہید ہوئے ، کے پی کے حکومت نے کل سوگ کا اعلان کر دیاہے ۔پی ڈی ایم اے نے مختلف اضلاع میں بارشوں اور سیلاب سے ہونے والے جانی ومالی نقصانات کی ابتدائی...
سوات میں سیلاب، پاک فوج کا ریسکیو آپریشن، عوام اور بچے محفوظ مقام پر منتقل WhatsAppFacebookTwitter 0 15 August, 2025 سب نیوز سوات(سب نیوز)پاک فوج نے وادی سوات میں سیلابی صورتحال کے دوران ریسکیو آپریشن کرتے ہوئے عوام اور اسکول کے بچوں کو محفوظ مقام پر منتقل کر دیا۔پاک فوج دفاع وطن ک ساتھ ساتھ قدرتی آفات میں بھی عوام کے شانہ بشانہ کھڑی نظر آتی ہے۔مشکل کی ہر گھڑی میں پاک فوج کے جوان انسانی خدمت کی اعلی مثالیں قائم کرتے ہیں۔ پاک فوج کی پیشہ ورانہ مہارت اور جذب قربانی کی بدولت ہزاروں جانیں محفوظ بنائی جاتی ہیں۔سوات کے شدید سیلاب میں پاک فوج کے جوانوں نے بروقت اور جرات مندانہ امدادی کارروائیوں میں حصہ لیا۔ پانی...
صوبہ خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں طوفانی بارشوں اور سیلابی ریلوں نے تباہی مچاد ی ، مجموعی طور پر 250 سے زائد افراد جان کی بازی ہار گئے جب کہ امدادی کاموں میں مصروف خیبرپختونخوا حکومت کا ہیلی کاپٹر مہمند میں گر کر تباہ ہو گیا جس میں سوار 2 پائلٹس سمیت عملے کے 5 افراد شہید ہوئے ، کے پی کے حکومت نے کل سوگ کا اعلان کر دیا ۔ پی ڈی ایم اے نے مختلف اضلاع میں بارشوں اور سیلاب سے جانی ومالی نقصانات کی ابتدائی رپورٹ جاری کردی جس کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں مختلف حادثات میں 189 افراد جاں بحق جب کہ 21 زخمی ہوئے ہیں ۔جاں بحق افرادمیں 163 مرد،14خواتین اور 12 بچے...
ویڈیو گریب۔ سوات کے علاقے منگلور میں سیلابی پانی میں بہہ جانے والے 3 افراد کی لاشیں برآمد کرلی گئیں۔ ریسکیو حکام کے مطابق سیلاب کے دوران 2071 افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا۔ سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن میں 217 اہلکاروں نے حصہ لیا۔ حکام کے مطابق شریف آباد، مکان باغ، میلہ پُل اور ملحقہ علاقوں سے 1450 افراد کو ریسکیو کیا گیا۔ المدینہ اسکول کے 200 اور شگئی اسکول کے 100 طلبہ محفوظ مقام پر منتقل کیے گئے۔ شاہی باغ قمبر اور تبلیغی مرکز سے 9 پھنسے ہوئے افراد کو ریسکیو کیاگیا، اسی طرح بریکوٹ ڈڈھارہ میں دریائے سوات سے 6 افراد بحفاظت نکالے گئے۔ریسکیو حکام کے مطابق سیدو شریف کے قریب 6 خواتین کو سیلابی ریلے سے بچا لیا...
سٹی42: پشاور میں ریسکیو حکام نے بتایا ہے کہ دریائے سوات کے سیلابی ریلے میں پھنسے 12 افراد کو زندہ بچا لیا گیا ہے۔ دریائے سوات میں چارسدہ کے علاقے منڈا کے مقام پر کچھ لوگ سیلابی ریلے میں پھنس گئے تھے اور انہوں نے ایک ٹیلے پر پناہ لے رکھی تھی تاہم ریسکیو حکام نے انہیں بروقت محفوظ طریقے سے ریسکیو کرلیا۔ دوسری جانب پاک فوج کا سوات اورباجوڑ میں سیلاب متاثرہ اضلاع میں ریلیف آپریشن جاری ہے ، پاک فوج کی ٹیمیں متاثرہ علاقوں سے لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کررہی ہیں۔ محکمہ داخلہ کے کنٹرو ل روم سے صوبے کے تمام حساس جلوسوں کی لائیو مانیٹرنگ جاری باجوڑ میں ہیلی کاپٹر کے ذریعے لوگوں...
سوات: پاک فوج نے وادی سوات میں سیلابی صورتحال کے دوران ریسکیو آپریشن کرتے ہوئے عوام اور اسکول کے بچوں کو محفوظ مقام پر منتقل کر دیا۔ پاک فوج دفاع وطن ک ساتھ ساتھ قدرتی آفات میں بھی عوام کے شانہ بشانہ کھڑی نظر آتی ہے۔ مشکل کی ہر گھڑی میں پاک فوج کے جوان انسانی خدمت کی اعلیٰ مثالیں قائم کرتے ہیں۔ پاک فوج کی پیشہ ورانہ مہارت اور جذبۂ قربانی کی بدولت ہزاروں جانیں محفوظ بنائی جاتی ہیں۔ سوات کے شدید سیلاب میں پاک فوج کے جوانوں نے بروقت اور جرأت مندانہ امدادی کارروائیوں میں حصہ لیا۔ پانی میں گھرے ہوئے علاقوں سے متاثرہ افراد کو نکال کر محفوظ مقامات پر منتقل کیا۔ ویڈیو میں دیکھا...
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 15 اگست2025ء) بونیر، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں شدید بارشوں، کلاؤڈ برسٹ اور سیلابی ریلوں نے تباہی مچا دی ، مختلف واقعات میں مجموعی طور پر 79 افراد جاں بحق، درجنوں زخمی اور سینکڑوں لاپتہ ہیں۔ پی ڈی ایم اے کے مطابق حالیہ بارشوں، لینڈ سلائیڈنگ اور کلاؤڈ برسٹ سے بڑے پیمانے پر جانی و مالی نقصان ہوا۔ خیبرپختونخوا کے اضلاع بٹگرام، باجوڑ اور مانسہرہ میں بادل پھٹنے، سیلابی ریلوں اور لینڈ سلائیڈنگ سے 60 افراد جاں بحق، 16 زخمی اور متعدد لاپتہ ہیں۔ پی ڈی ایم اے کے مطابق جاں بحق افراد میں 40 مرد، 12 بچے اور 8 خواتین شامل ہیں جبکہ زخمیوں میں 13 مرد، 2 خواتین اور ایک بچہ شامل ہے، بارشوں...
کے پی، جی بی، آزاد کشمیر میں لینڈ سلائیڈنگ اور سیلاب سے تباہی؛ 78 افراد جاں بحق، ایمرجنسی نافذ WhatsAppFacebookTwitter 0 15 August, 2025 سب نیوز پشاور(آئی پی ایس) ملک کے بالائی علاقوں میں مون سون کے ساتویں اسپیل نے تباہی مچا دی۔ خیبر پختونخوا، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں بادلوں کے پھٹنے، لینڈ سلائیڈنگ اور سیلابی ریلے کے باعث اب تک 78 افراد اپنی جان گنوا بیٹھے اور متعدد لاپتا ہیں جبکہ کئی مکانات منہدم ہوگئے۔محکمہ موسمیات نے موسلادھار بارشوں کا موجودہ سلسلہ 21 اگست تک وقفے وقفے سے جاری رہنے کا امکان ظاہر کیا ہے۔خیبر پختونخواخیبر پختونخوا کے ضلع باجوڑ سمیت دیگر علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ اور سیلابی ریلے کے باعث 60 افراد جاں بحق اور...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکی ریاست ٹیکساس میں طوفانی بارش اور سیلاب سے ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد 120 ہوگئی۔ امریکی میڈیا کے مطابق ٹیکساس میں ایک ہفتے سے جاری بارش اور سیلاب کی وجہ سے نظام زندگی شدید متاثر ہے ۔اس دوران کیر کاؤنٹی کا علاقہ سب سے زیادہ متاثر ہوا جہاں سے اب تک 96 لاشیں برآمد ہوئی ہیں جن میں 36 بچے بھی شامل ہیں۔ سیلاب کے بعد امدادی کارروائیوں کے دوران لاپتا افراد کی لاشیں ملنے کا سلسلہ جاری ہے،جس کے باعث اموات میں مزید اضافے کا خدشہ ہے۔ دوسری جانب نیو میکسیکو میں بھی طوفانی بارش اور سیلاب نے تباہی مچادی۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق سیلاب کے باعث نیومیکسیکو میں 2 بچوں سمیت 3...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">نیویارک: اقوام متحدہ کے ماحولیاتی پروگرام (UNEP) نے خبردار کیا ہے کہ موسمیاتی تبدیلی کے نتیجے میں پیدا ہونے والی شدید گرمی کی لہریں اور دیگر ماحولیاتی عوامل معمر افراد (بزرگوں) کے لیے شدید خطرات کا باعث بنتے جا رہے ہیں اور اگر فوری اقدامات نہ کیے گئے تو یہ بحران مزید سنگین ہو جائے گا۔بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کےمطابق UNEP کی جاری کردہ تازہ ترین رپورٹ Frontiers 2025 میں بتایا گیا ہے کہ دنیا بھر میں درجہ حرارت میں مسلسل اضافہ، گلیشیئرز کا پگھلنا، اور شدید بارشوں کے نتیجے میں آنے والے سیلاب نہ صرف انسانی زندگی بلکہ قدرتی ماحولیاتی نظام کو بھی غیر معمولی دباؤ میں ڈال رہے ہیں۔رپورٹ میں مزید کہا کہ 1990 کی دہائی...
واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 جولائی2025ء) امریکی ریاست ٹیکساس میں سیلاب کے باعث اموات جبکہ لاپتہ افراد کی تعداد بڑھ کر 161 ہو گئی۔ اے ایف پی کے مطابق گورنر گریگ ایبٹ نے خبردار کیا ہے کہ لاپتہ افراد کی فہرست مزید طویل ہو سکتی ہے۔انہوں نے کہا کہ صرف کیر کاؤنٹی میں 161 افراد لاپتہ ہیں،اس فہرست میں مزید افراد شامل ہو سکتے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ یہ اعداد و شمار دوستوں، رشتہ داروں اور پڑوسیوں کی جانب سے لاپتہ افراد کی رپورٹنگ پر مبنی ہیں۔کیر کاؤنٹی جو وسطی ٹیکساس کے فلیش فلڈ ایلی کے نام سے مشہور علاقے میں واقع ہے، سب سے زیادہ متاثر ہوا، جہاں94 اموات ہوئی ہیں۔ انہوں نے کہا...
---فائل فوٹو دریائے سوات میں 2010ء میں آنے والے خطرناک سیلاب کے بعد خریدا گیا اَرلی فلَڈ وارننگ سسٹم 15 سال بعد بھی تاحال نصب نہیں کیا جا سکا۔خیبر پختونخوا حکومت نے 2010ء کے سُپر فلڈ کے بعد کروڑوں روپے کی مالیت سے ارلی فلڈ وارننگ سسٹم خریدا تھا جسے تاحال نصب نہیں کیا گیا ہے۔اس حوالے سے انسپیکشن ٹیم نے محکمۂ آبپاشی کو خط لکھتے ہوئے جواب طلب کیا ہے۔خط میں پوچھا گیا کہ ارلی فلڈ وارننگ سسٹم نصب نہ کرنے کی وجوہات سے آگاہ کیا جائے، دور دراز علاقوں میں ہنگامی رابطوں کے لیے 2013ء میں وائرلیس کمیونیکیشن سسٹم بھی خریدا گیا تھا، انسپکشن ٹیم کوسسٹم کی موجودہ حالت اور نصب نہ کرنے کی وجوہات سے آگاہ کیا...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">نئی دہلی (انٹرنیشنل ڈیسک) بھارت کے شمالی خطے ہمالیہ میں 2 ہفتوں کے دوران شدید مون سون بارش، سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کے باعث مرنے والوں کی تعداد 69 تک پہنچ گئی ،جب کہ110 افراد زخمی ہو چکے ہیں۔ خبر رساں اداروں کے مطابق 1.4 ارب کی آبادی والے ملک بھارت میں ہر سال مون سون سیزن کے دوران بڑی تعداد میں لوگ سیلاب، لینڈ سلائیڈنگ کے باعث ہلاک ہو جاتے ہیں۔ حالیہ بارش کے باعث دریائے بیاس سمیت دیگر دریاؤں میں طغیانی آگئی،جب کہ دریائے بیاس میں پانی کی سطح بلند ہونے کے باعث ریاست ہماچل پردیش میں کئی گزرگاہیں بند ہو گئیں۔
دفعہ 144 نافذ تھی، سیاحوں کو دریا میں جانے سے روکا مگر وہ پیچھے سے چلے گئے سیلاب میں 17 سیاح پھنس گئے تھے، 14 منٹ میں پانی کا بھاؤ بڑھا، رپورٹ دریائے سوات میں پیش آنے والے سانحے پر کمشنر مالاکنڈ کی تحقیقاتی رپورٹ صوبائی انسپیکشن ٹیم کو ارسال کردی گئی ہے، جس میں واقعے کے حوالے سے تفصیلات بتادی گئی ہیں۔تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق زیادہ بارش سے دریائے سوات کی سطح 77 ہزار 782 کیوسک تک تھی اور ابتدائی رپورٹ کے مطابق سیلاب میں 17 سیاح پھنس گئے تھے، جن میں سے 10 سیاحوں کا تعلق سیالکوٹ، 6 کا مردان اور ایک مقامی شخص تھا۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ دریائے سوات میں تعمیراتی کام کی وجہ سے...
دریائے سوات میں سیاحوں کے ڈوبنے کے واقعے پر کمشنر مالاکنڈ ڈویژن کی تحقیقاتی رپورٹ صوبائی معائنہ ٹیم کو ارسال کردی گئی۔ مذکورہ رپورٹ کے مطابق حادثے کے وقت مون سون بارشوں سے دریائے سوات کی سطح 77 ہزار 782 کیوسک تک تھی۔ سیاح 8 بج کر 31 منٹ پر ہوٹل پہنچے، 9 بج کر 31 منٹ پر ہوٹل کے سیکیورٹی گارڈ کے روکنے کے باوجود دریا میں گئے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 14 منٹ بعد 9 بج کر 45 منٹ پر پانی کی سطح بڑھنے پر ریسکیو کو کال کی گئی۔ ریسکیو اہلکار کال موصول ہونے کے 20 منٹ بعد یعنی 10 بج کر 5 منٹ پر جائے وقوعہ پر پہنچے۔ یہ بھی پڑھیے: سانحہ سوات: ریسکیو...
سوات میں حالیہ سیلابی ریلے کے دوران پیش آنے والے دل خراش واقعے نے ریسکیو کی نامناسب سہولیات کو بے نقاب کر دیا۔جیو نیوز کے پروگرام جیو پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے ریسکیو 1122 خیبر پختونخوا کے ترجمان بلال فیضی کا کہنا ہے کہ سیلابی ریلے میں ریسکیو کے لیے دو طرح کی کشتیاں استعمال ہوتی ہیں، جو اس صورتِ حال میں مؤثر نہیں تھیں۔ سوات میں وفاقی وزیر امیر مقام کے ہوٹل کی باؤنڈری وال گرادی گئیامیر مقام کا کہنا ہے کہ ان کے پاس بلڈنگ کا این او سی موجود ہے۔ ان کا ہوٹل تجاوزات کی ضمن میں نہیں آتا۔ ریسکیو آپریشن کے لیے مقامی طور پر بنائی گئی کشتی استعمال کی گئی، غوطہ خوروں نے پہلی کوشش...
ویب ڈیسک: سوات سیلاب کے دوران پیش آنے والے افسوسناک واقعے کے بعد خیبرپختونخوا حکومت نے موثر اقدامات اٹھانے کا فیصلہ کر لیا۔ ذرائع کے مطابق صوبائی حکومت نے فلڈ فائٹنگ آلات خریدنے کا فیصلہ کیا ہے جن میں ڈرونز اور واٹر ریسکیو بوٹس شامل ہیں، سیلاب اور دیگر ایمرجنسی صورتحال میں اب ڈرونز کا استعمال کیا جائے گا، ڈرونز میں کئی سو کلو گرام وزن اُٹھانے کی صلاحیت ہوگی۔ خیبرپختونخوا محکمہ ریلیف نے 30 قیمتیں ڈرونز خریدنے کیلئے تیاری مکمل کر لی، 10 ایچ 30 ٹرانسپورٹیشن ڈرونز خریدے جائیں گے جس میں 100 کلو گرام تک وزن اٹھانے کی صلاحیت ہوگی، 20 ایسے ٹرانسپورٹیشن ڈرونز خریدے جائیں گے جو 50 کلوگرام تک وزن اٹھا سکتے ہوں۔ جوڈیشل کمیشن...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پشاور: ایگزیکٹو انجینئر محکمہ آبپاشی وقار شاہ نے دریائے سوات میں 27 جون کو پیش آنے والے افسوسناک سانحے سے متعلق شواہد، پیغامات اور بیانات انکوائری کمیٹی کو جمع کرا دیے ہیں۔میڈیا رپورٹس کےمطابق ایگزیکٹو انجینئر محکمہ آبپاشی نے کمیٹی کو فلڈ ڈسچارج ریڈنگ، وارننگ میسیجز اور دیگر متعلقہ ریکارڈ بھی فراہم کیا،انکوائری کمیٹی کی جانب سے پوچھے گئے سوالات کے جواب میں ایگزیکٹو انجینئر نے بتایا کہ مینگورہ بائی پاس روڈ پر سیاحوں کے ڈوبنے کے وقت تک صورتحال معمول کے مطابق تھی،صبح ساڑھے نو بجے تک صورتحال نارمل تھی، سیاح بھی جب دریا میں اترے تو پانی کا بہاؤ خطرناک نہیں تھا، وہ سیلفیاں لے رہے تھے۔انہوں نےمزید کہاکہ دس بجے کے بعد اچانک مختلف نالوں...
لاہور (نیوزڈیسک) ملک بھر میں 5 جولائی تک وقفے وقفے سے بارشوں کی پیشگوئی کردی گئی۔ شمال مشرقی پنجاب، خطہ پوٹھوہار اور بالائی خیبر پختونخوا میں موسلا دھار بارش کا امکان ہے، مری، گلیات، اسلام آباد راولپنڈی، سوات، پشاور میں طغیانی، کشمیر میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ بڑھ گیا۔ لاہور، گوجرانوالہ، سوات، مالاکنڈ، جہلم، چکوال اور سیالکوٹ میں بارش کا امکان ہے، ملک بھر میں بارشوں اور سیلابی ریلوں سے تباہی سے اب تک 45 افراد زندگی کی بازی ہار گئے، 68 زخمی بھی ہوئے۔ واضح رہے کہ شدید بارشوں اور اربن فلڈنگ کے خدشات کے باعث راولپنڈی میں دفعہ 144 نافذ کر دی گئی، نالہ لئی اور دیگر آبی گزر گاہوں میں نہانے پر پابندی عائد کر دی...
فائل فوٹو دریائے سوات میں سیاحوں کے ڈوبنے کے واقعے پر محکمہ آبپاشی نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ سیلاب سے متعلق تمام متعلقہ اداروں کو پیشگی وارننگ جاری کردی گئی تھی۔ واقعہ شدید بارش کے باعث اچانک پانی کا بہاؤ بڑھنے سے پیش آیا۔رپورٹ کے مطابق 27 جون کو خوازہ خیلہ کے مقام پر دریا کا بہاؤ چند گھنٹوں میں 6738 کیوسک سے بڑھ کر 77782 کیوسک ہوگیا تھا۔جاری کردہ رپورٹ کے مطابق محکمہ آبپاشی نے ریلے سے متعلق تمام متعلقہ اداروں کو صبح 8:41 پر وارننگ جاری کردی تھی اور اسکی ڈی سی سوات، چارسدہ اور نوشہرہ کو بھی پیشگی اطلاع دی گئی تھی۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 27 جون کو واٹس ایپ پر تمام...
فائل فوٹو خیبرپختونخوا میں 25 جون سے اب تک بارش، سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے ہونے والے نقصانات کی تفصیل جاری کردی گئی۔پرووینشل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) کے مطابق کے پی میں بارش، سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کے باعث 22 افراد جاں بحق اور 11 زخمی ہوئے۔پی ڈی ایم اے کے مطابق جاں بحق افراد میں 7 مرد، 5 خواتین اور 10 بچے شامل ہیں جبکہ زخمیوں میں 6 مرد، 4 خواتین اور ایک بچہ شامل ہے۔ دریائے سوات میں پھنسے خاندان کی مدد کیلئے ریسکیو کی پہلی گاڑی کتنی دیر میں پہنچی؟دریائے سوات میں پھنسے خاندان کی مدد کے لیے ریسکیو 1122 کی پہلی گاڑی تقریباً 19 منٹ بعد پہنچی۔ خیبرپختونخوا میں 64 گھروں کو جزوی نقصان پہنچا...
سٹی 42: مینگورہ سمیت مختلف علاقوں میں موسلادھار بارش کا سلسلہ جاری ہے ، بارش کے باعث سیلابی صورتحال کا خدشہ بڑھ گیا ریسکیو 1122 کے مطابق پی ڈی ایم اے کے الرٹ کے بعد بحرین میں ہائی الرٹ جاری ہوگیا ، ڈائریکٹر جنرل ریسکیو 1122 شاہ فہد کی ہدایت پر ٹیمیں متحرک ہوگئیں ، ریجنل ڈائریکٹر ارشد اقبال اور ڈی ای او رفیع اللہ مروت کی نگرانی میں اقدامات کیے گئے ، ریسکیو ٹیمیں دریائے سوات کے کنارے الرٹ ہیں مسلسل نگرانی جاریکسی بھی ممکنہ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے ریسکیو تیار ہے انڈیا کی فلم لاہور میں چل گئی کیونکہ یہ فلم پنجابی زبان کی ہے۔ تاحال دریائے سوات کا بہاؤ معمول کے مطابق ہے...
صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے خیبر پختونخوا میں حالیہ بارشوں، سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کے باعث جانی و مالی نقصانات کی تفصیلی رپورٹ جاری کردی ہے۔ یہ بھی پڑھیں ملک بھر میں بارشوں کا سلسلہ برقرار، سیلاب الرٹ جاری پی ڈی ایم اے کے مطابق 27 جون سے اب تک مختلف حادثات میں مجموعی طور پر 21 افراد جاں بحق اور 10 زخمی ہوئے۔ جاں بحق ہونے والوں میں 7 مرد، 5 خواتین اور 9 بچے شامل ہیں، جبکہ زخمیوں میں 6 مرد، 3 خواتین اور ایک بچہ شامل ہے۔ رپورٹ کے مطابق بارشوں سے مجموعی طور پر 57 گھروں کو نقصان پہنچا، جن میں سے 51 مکانات کو جزوی اور 6 کو مکمل طور پر نقصان...
سوات (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 جون2025ء) دریائے سوات میں سیلابی ریلے میں بہنے والے لاپتا افرادکی تلاش تیسرے روز بھی جاری رہی، ریسکیو اہلکاروں نے ایک اور نوجوان کی لاش نکال لی جس کے بعد ریلے سے نکالی گئی لاشوں کی تعداد 12 ہوگئی۔ریسکیو حکام کے مطابق مردان سے تعلق رکھنے والے نوجوان دانیال کی لاش نکالی گئی، صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم ای) کے اعداد و شمار کے مطابق خیبر پختونخوا میں حالیہ شدید بارشوں، سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کے نتیجے میں اب تک کم از کم 19 افراد جاں بحق اور 6 دیگر زخمی ہو چکے ہیں۔ریسکیو 1122 کے ترجمان بلال فیضی کے مطابق بچے کی لاش چارسدہ سے برآمد کر...
سوات میں سیلابی ریلے میں بہہ جانے والے بچوں میں سے ایک کا جسد خاکی چارسدہ سے برآمد کر لیا گیا۔ ریسکیو 1122 کے ترجمان بلال احمد فیضی کے مطابق لاش کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، جہاں سے اسے ایمبولینس کے ذریعے آبائی علاقے روانہ کیا جائے گا۔ ترجمان کے مطابق واقعے میں لاپتا ہونے والے افراد میں سے اب صرف ایک بچہ باقی رہ گیا ہے، جس کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے۔ یاد رہے کہ گزشتہ دنوں دریائے سوات کے سیلابی ریلے کی زد میں آنے والے متعدد سیاح بہہ گئے تھے، جن میں سے متعدد کی نعشیں برآمد کی جا چکی ہیں۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے...
ترجمان ریسکیو 1122 خیبر پختونخوا بلال احمد فیضی نے کہا کہ دریائے سوات میں سیلابی ریلے میں متعدد کے افراد بہنے کی اطلاع ملی جس پر سرچ آپریشن شروع کیا جو اب تک جاری ہے۔ اسلام ٹائمز۔ دریائے سوات میں سیلابی ریلے میں سیاحوں کے ڈوبنے کے بعد ضلع کے ایک اور دریائی مقام پر مزید شہری پھنس گئے جنہیں حکام نے ریکسیو کرلیا۔ رپورٹ کے مطابق ترجمان ریسکیو 1122 خیبر پختونخوا بلال احمد فیضی نے کہا کہ دریائے سوات میں سیلابی ریلے میں متعدد کے افراد بہنے کی اطلاع ملی جس پر سرچ آپریشن شروع کیا جو اب تک جاری ہے۔ ڈپٹی کمشنر صوابی نصراللہ خان نے کسی بھی ناخشگوار واقع سے نمٹنے کیلئے ضلع صوابی کے حدود میں...
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی ہدایات پر سوات میں چیف سیکرٹری کی قیادت میں اجلاس ہوا جس میں آئندہ سیلاب سے وابستہ حادثات سے بچنے کے اقدامات کرنے کرنے کا فیصلہ ہوا۔ ترجمان وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کی طرف سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ اجلاس میں صوبائی وزرا، ترجمان وزیراعلیٰ، ایم پی ایز اور اعلی سرکاری افسران نے شرکت کی۔ دوران اجلاس جائے حادثے پر پولیس کی غیر موجودگی پر ایس پی سے وضاحت طلب کی گئی اور ذمہ داروں کے خلاف کاروائی کرنے کا فیصلہ ہوا۔ یہ بھی پڑھیے: فضل الرحمان جلد کے پی حکومت کا جنازہ پڑھائیں گے، جے یو آئی کا سانحہ سوات پر وزیراعلیٰ سے استعفے کا مطالبہ اجلاس میں ریسکیو1122 کو سیلابی صورتحال سے نمٹنے...
سوات (اوصاف نیوز)دریائے سوات میں سیلابی ریلے میں سیاحوں کے ڈوبنے کے بعد ضلع کے ایک اور دریائی مقام پر مزید شہری پھنس گئے جنہیں حکام نے ریکسیو کرلیا۔ رپورٹ کے مطابق ترجمان ریسکیو1122 خیبرپختونخوا بلال احمد فیضی نے کہا کہ دریائے سوات میں سیلابی ریلے میں متعدد کے افراد بہنے کی اطلاع ملی جس پر سرچ آپریشن شروع کیا جو اب تک جاری ہے۔ ڈپٹی کمشنر صوابی نصراللہ خان نے کسی بھی ناخشگوار واقع سے نمٹنے کیلئے ضلع صوابی کے حدود میں دریاؤں، نہروں، ندیوں اور برساتی نالیوں وغیرہ میں نہانے پر دفعہ 144 نافذ کر دیا ہے۔ اعلامیے کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف دفعہ 188 پی پی سی کے تحت کاروائی عمل میں لائی جائی گی،...
ویب دیسک: دریائے سوات میں سیلابی ریلے میں سیاحوں کے ڈوبنے کے بعد ضلع کے ایک اور دریائی مقام پر مزید شہری پھنس گئے۔ رپورٹ کے مطابق ترجمان ریسکیو 1122 خیبرپختونخوا بلال احمد فیضی نے کہا ہے کہ دریائے سوات میں سیلابی ریلے میں متعدد کے افراد بہنے کی اطلاع ملی جس پر سرچ آپریشن شروع کیا جو اب تک جاری ہے۔ ضلع صوابی میں واقع دریاؤں، نہروں، ندیوں اور برساتی نالیوں وغیرہ میں نہانے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے، ڈپٹی کمشنر صوابی نصراللہ خان نے کسی بھی ناخشگوار واقع سے نمٹنے کیلئے ضلع صوابی کے حدود میں دریاؤں، نہروں، ندیوں اور برساتی نالیوں وغیرہ میں نہانے پر دفعہ 144 نافذ کر دی۔ مخصوص نشستوں کی بحالی...
گزشتہ روز دریائے سوات میں آنے والے سیلابی ریلے میں بہہ جانے والے افراد میں سے 11 افراد کی نعشیں نکال لی گئیں۔ یہ بھی پڑھیں:سانحہ دریائے سوات، میتوں کے تابوت کچرا اٹھانے والی گاڑیوں میں بھیجنے پر کے پی حکومت پر کڑی تنقید ترجمان ریسکیو 1122 خیبرپختونخوا بلال احمد فیضی کے مطابق دریائے سوات میں آنے والے سیلابی ریلے میں بہہ جانے والے افراد میں سے 11 افراد کی لاشیں نکال لی گئیں ہیں۔ جاں بحق افراد میں سے 9 کا تعلق صوبہ پنجاب کے شہر سیالکوٹ سے ہے، جب کہ 2 افراد مردان سے تعلق رکھتے تھے۔ اب بھی مزید 2 افراد لاپتa ہیں جن کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے۔ Sawat ????کاش ان 15 افراد...
قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے دریائے سوات میں سیلابی ریلے میں سیاحوں کے بہہ جانے کے واقعے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ شاہد آفریدی نے سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ میں لکھا کہ دریائے سوات میں ڈوبنے والے معصوم لوگ آخری لمحے تک بے بسی کی تصویر بن کر یہ انتظار کرتے رہے کہ شاید کوئی انہیں بچا لے گا، مگر انہیں اندازہ نہ تھا کہ جن کی یہ ذمہ داری ہے، ان کی ترجیحات کچھ اور ہیں۔ واضح رہے آج صبح دریائے سوات میں سیلابی ریلے میں 18 سیاح بہہ گئے، نو افراد کی لاشیں نکال لی گئیں، چار کو بچالیا گیا پانچ کی تلاش جاری ہے۔ ذرائع کے مطابق...
خیبرپختونخوا میں موسلادھار بارش کے باعث دریائے سوات بپھر گیا جس کے نتیجے میں 7 مقامات پر خواتین اور بچوں سمیت 75 سے زائد افراد دریا میں بہہ گئے، جن میں سے 10 افراد کی لاشیں نکال لی گئیں اور 55 سے زائد افراد کو ریسکیو کرلیا گیا ۔ ریسکیو ترجمان نیاز احمد خان کے مطابق خیبرپختونخوا کے ضلع سوات میں موسلادھار بارش کے بعد دریائے سوات میں سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی جس کے نتیجے میں 7 مقامات پر درجنوں افراد سیلاب کی نذر ہوگئے۔ بائی پاس کے مقام پر موجود شہریوں عابد علی جان اور عزیز الحق کے مطابق سیالکوٹ اور مردان سے تعلق رکھنے والی 3 فیملیز دریا کے کنارے بجری کے ایک ٹیلے پر ناشتہ کر رہی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پشاور: وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے سوات میں سیلابی صورتحال کے دوران غفلت برتنے والے اعلی افسران کو معطل کردیا۔ وزیراعلیٰ پختونخوا کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر بابوزئی، اسسٹنٹ کمشنر خوازہ خیلہ اور ریسکیو کے ضلعی انچارج کو معطل کیا گیا ہے۔وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے ترجمان فراز احمد مغل نے بتایا کہ ابتدائی طور پر اسسٹنٹ کمشنر بابوزئی کو بروقت اقدامات نہ اٹھانے پر معطل کیا گیا۔اسسٹنٹ کمیشنر خوازہ خیلہ کو پیشگی وارننگ نہ دینے پر معطل کیا گیا جبکہ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریلیف کو بروقت اقدامات نہ کرنے اور اپنی ذمہ داری پوری نہ کرنے پر معطل کیا گیا ہے۔وزیراعلیٰ پختونخوا کے ترجمان فراز احمد مغل کا کہنا تھا کہ سیلابی صورتحال میں غفلت...
سٹی 42 : وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے دریائے سوات میں سیلابی ریلے کے باعث قیمتی انسانی جانوں کےضیاع پراظہار افسوس کیا ہے۔ وزیرداخلہ محسن نقوی نے جاں بحق افرادکے لواحقین سےدلی ہمدردی و اظہار تعزیت کیا، کہا کہ المناک واقعہ پر دلی افسوس اور رنج ہوا ہے، غمزدہ خاندان کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔ محسن نقوی نے کہا کہ سوگوار خاندان کے ساتھ کھڑے ہیں اور تمام تر ہمدردیاں جاں بحق افراد کےلواحقین کےساتھ ہیں۔ مجوزہ لیوی سے فرنس آئل کی سیل میں واضح کمی ہوگی؛ معاشی تھنک ٹینک

دریائے سوات میں انتہائی درجے کے سیلاب کا الرٹ جاری، پشاور، چارسدہ اور نوشہرہ میں دریا کے اطراف احتیاطی تدابیر اپنانے کی ہدایت
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 جون2025ء) صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے)خیبر پختونخوا نے شدید بارشوں کے باعث دریائے سوات میں خوازہ خیلہ کے مقام پر پانی کی سطح 77,782 کیوسک تک پہنچنے پر دریائے سوات میں انتہائی درجے کے سیلاب کا الرٹ جاری کر دیا ہے۔ پی ڈی ایم اے کی جانب سے پشاور، چارسدہ اور نوشہرہ کے ڈپٹی کمشنرز کو ارسال کردہ سرکاری مراسلے میں تمام متعلقہ اداروں کو انسانی جانوں، املاک، فصلوں اور مویشیوں کے تحفظ کےلیے فوری احتیاطی اقدامات کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ پی ڈی ایم اے نے ضلعی انتظامیہ کو ہدایت کی ہے کہ وہ سیلاب سے متاثر ہونے والے ممکنہ علاقوں اور کمزور مقامات کی...
—فوٹو اے پی پی پنجاب، خیبر پختون خوا اور سندھ کے بیشتر علاقوں میں آندھی کے ساتھ موسلا دھار بارش کا الرٹ جاری کردیا گیا۔سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کے خطرے سے دوچار علاقوں میں غیر ضروری سفر سے گریز کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کا کہنا ہے کہ سندھ کے مختلف اضلاع میں اگلے 48 گھنٹوں کے دوران موسلا دھار بارش کا امکان ہے، کراچی، حیدرآباد، سکھر، تھرپارکر، بدین، عمرکوٹ سمیت دیگر اضلاع میں شدید بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ دریائے سوات میں ڈوبنے والے سیاحوں میں سیالکوٹ کے 1 خاندان کے 16 افراد بھی شامل ڈپٹی کمشنر سوات کے مطابق ، جاں بحق افراد میں 5 بچے بھی شامل...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جون2025ء)وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے دریائے سوات میں خوازہ خیلہ کے مقام پر سیلابی ریلے میں سیاحوں کی اموات پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کرتے ہوئے لاپتہ افراد کی جلد تلاش مکمل کر نے کی ہدایت کی ہے ۔(جاری ہے) جاری اعلامیہ کے مطابق وزیرِ اعظم نے جاں بحق ہونے والے افراد کی مغفرت اور ان کے اہل خانہ کیلئے صبر کی دعا کرتے ہوئے واقعہ میں لاپتہ افراد کی جلد تلاش مکمل کرنے کی ہدایت کی ۔ وزیراعظم نے این ڈی ایم اے ، انتظامیہ و ریسکیو اداروں کو دریاؤں و ندی نالوں کے قریب حفاظتی تدابیر مزید مربوط بنانے کی ہدایت کی ۔وزیرِ...
سوات:پاک فوج سوات میں سیلابی صورتحال سے نمٹنے کے لئے پہنچ گئی ۔ تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے دستے ریسکیو اور ریلیف مشن میں ریسکیو 1122 کے ہمراہ حصہ لے رہے ہیں ، پاک فوج کے دستے ضروری ساز و سامان سے لیس ہیں ، اب تک تین لوگوں کو زندہ بچایا جا چکا ہے جب کہ سات لاشیں نکالی جا چکی ہیں ، صورتحال مزید خراب ہونے کی صورت میں مزید دستوں کو بھی روانہ کیا جائے گا۔ پاک فوج مشکل وقت میں انتظامیہ کے ساتھ ملکر کام کر رہی ہے وضح رہے خیبرپختونخوا میں موسلادھار بارش کے باعث دریائے سوات بپھر گیا جس کے نتیجے میں 7 مقامات پر خواتین اور بچوں سمیت 75 سے زائد افراد...
پشاور: بالائی علاقوں میں موسلاھار بارشوں کے بعد دریائے سوات میں سیلابی ریلے میں بہہ کر 3 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ دیگر کی تلاش جاری ہے۔ ڈائریکٹر جنرل ریسکیو 1122 خیبر پختونخوا شاہ فہد نے بتایا کہ دریائے سوات میں سیلابی ریلے میں متعدد کے افراد بہنے کی اطلاع ملی جس پر سرچ آپریشن شروع کیا، اب تک 3 افراد کی لاشیں نکال لی گئی ہیں۔ شاہ فہد نے مزید بتایا کہ ریسکیو 1122 کی جانب سے 5 مختلف مقامات پر سرچ آپریشن جاری ہے، 80 اہلکار سرچ آپریشن میں حصہ لے رہے ہیں، پانی کے تیز بہاؤ کے باوجود امدادی کاروائیاں جاری ہیں۔ دوسری جانب، دیر لویر میں منڈہ اور خزانہ برساتی ندیوں میں پانچ افراد...
سوات(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27جون 2025)دریائے سوات میں سیلابی ریلے میں بہہ کر دو سیاح جاں بحق جبکہ سیلابی ریلا خواتین و بچوں سمیت15افراد کو بہا لے گیا،ڈوبنے والے 2بچوں کی لاشیں تلاش کرلی گئیں، دیگر افرادکی تلاش کیلئے فضا گٹ، بائی پاس، مانیار اور خوازہ خیلہ کے مقام پر سرچ آپریشن جاری،ریسکیو حکام کے مطابق، ڈوبنے والے دونوں افراد کی لاشیں نکال لی گئی ہیں تاہم خراب موسم اور دریا کی تیز روانی کے باعث باقی سیاحوں تک پہنچنے میں مشکلات کا سامنا ہے۔ متاثرہ افراد کو نکالنے کیلئے ریسکیو 1122 کا آپریشن جاری ہے۔ ریسکیوکاکہناہے کہ دریا میں ڈوبنے والے 2 بچوں کی لاشیں مل گئیں جبکہ سیلابی ریلے میں ایک ہی خاندان کے تیرہ افراد پھنس گئے۔میئر مینگورہ...
سوات میں ایک ہی خاندان کے 15 افراد سمیت 18 سیاح سیلابی ریلے میں بہہ گئے، 3 نعشیں نکل لی گئی، بقیہ کی تلاش جاری ہے۔ تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخوا کے سیاحتی علاقے سوات میں اچانک آنے والے سیلابی ریلے نے تباہی مچا دی، جس کے نتیجے میں متعدد سیاح پانی میں بہہ گئے۔ اطلاعات کے مطابق شدید بارشوں کے باعث ندی نالوں میں طغیانی آئی جس نے قریبی علاقوں کو لپیٹ میں لے لیا۔ مقامی انتظامیہ اور ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئی ہیں اور امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔ اب تک کئی افراد کو پانی سے نکال لیا گیا ہے جبکہ کچھ افراد کی تلاش جاری ہے۔ حکام نے شہریوں اور سیاحوں کو ندی نالوں کے قریب...
سوات میں 18 سیاح سیلابی ریلے میں بہہ گئے، 3 نعشیں نکل لی گئی، بقیہ کی تلاش جاری ہے۔ خیبر پختونخوا کے سیاحتی علاقے سوات میں اچانک آنے والے سیلابی ریلے نے تباہی مچا دی، جس کے نتیجے میں متعدد سیاح پانی میں بہہ گئے۔ اطلاعات کے مطابق شدید بارشوں کے باعث ندی نالوں میں طغیانی آئی جس نے قریبی علاقوں کو لپیٹ میں لے لیا۔ مقامی انتظامیہ اور ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئی ہیں اور امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔ اب تک کئی افراد کو پانی سے نکال لیا گیا ہے جبکہ کچھ افراد کی تلاش جاری ہے۔ حکام نے شہریوں اور سیاحوں کو ندی نالوں کے قریب نہ جانے اور احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی...
عثمان خان: دریاۓ سوات کے پانی کے بہاؤ میں غیر معمولی اضافہ, 19 افراد دریاۓ سوات کے سیلابی ریلے میں بہہ گۓ. تفصیلات کےمطابق دریابرد ہونے والے افراد کی تلاش کے لئے ریسکیو اپریشن جاری ہے، ریسکیو1122 نے سرچ آپریشن شروع کردیا۔ ابتک 3 افراد کے جسد خاکی نکالے گئے، 5 مختلف مقامات پر سرچ آپریشن جاری ہے۔ ڈی جی ریسکیو شاہ فہد کا کہنا تھا کہ 80 اہلکار سرچ آپریشن میں حصہ لے رہے ہیں، پانی کے تیز بہاؤ کے باوجود ریسکیو1122 کی امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔ مجوزہ لیوی سے فرنس آئل کی سیل میں واضح کمی ہوگی؛ معاشی تھنک ٹینک
نا ئیجیریا میں گزشتہ ہفتے آنے والے شدید سیلاب کے باعث اموات کی تعداد 200 سے تجاوز کر چکی ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے ’اے ایف پی‘ کے مطابق نیگر اسٹیٹ کے انسانی ہمدردی کے کمشنر نے اموات کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ 200 افراد کے ہلاک ہونے کے علاوہ سیلاب میں بہہ جانے والے سیکڑوں افراد کی تلاش جاری ہے۔ موکوا ٹاؤن میں نے گزشتہ ہفتے اپنی تاریخ کے بدترین سیلاب کا سامنا کیا جس میں ایک ہی رات میں 250 سے زائد گھر سیلاب سے تباہ ہوگئے جبکہ متعدد ہلاکتیں بھی ہوئیں۔ یہ اعلانات اس وقت سامنے آئے جب سرکاری اعداد و شمار میں 150 افراد کے ہلاک ہونے کی تصدیق کی گئی تھی جبکہ کچھ...
نائیجیریا میں گزشتہ ہفتے آنے والے شدید سیلاب کے باعث اموات کی تعداد 200 سے تجاوز کر گئی ہے۔ فرانسیسی خبر رساں ادارے کے مطابق نیگر اسٹیٹ کے انسانی ہمدردی کے کمشنر نے اموات کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ 200 افراد کے ہلاک ہونے کے علاوہ سیلاب میں بہہ جانے والے سیکڑوں افراد کی تلاش جاری ہے۔ موکوا ٹاؤن میں نے گزشتہ ہفتے اپنی تاریخ کے بدترین سیلاب کا سامنا کیا جس میں ایک ہی رات میں 250 سے زائد گھر سیلاب سے تباہ ہوگئے جبکہ متعدد ہلاکتیں بھی ہوئیں۔ یہ اعلانات اس وقت سامنے آئے جب سرکاری اعداد و شمار میں 150 افراد کے ہلاک ہونے کی تصدیق کی گئی تھی جبکہ کچھ خاندانوں نے درجن سے زائد...
نائجیریا(نیوز ڈیسک)نائجیریا کی ریاست نائیجر کے وسطی علاقے موکوا میں شدید بارشوں کے بعد سیلابی صورتحال کے باعث میں ہلاکتوں کی تعداد 150 سے تجاوز کر گئی۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق وسطی نائیجیریا کے مختلف علاقوں میں شدید بارشوں کے بعد سیلاب نے نظام زندگی درہم برہم کردی اور سیلاب کے باعث ہلاکتوں کی تعداد اب 151 تک جا پہنچی ہے۔ نائیجر اسٹیٹ ایمرجنسی مینجمنٹ ایجنسی کے مطابق سیلاب کے باعث 3000 سے زائد افراد بے گھر ہو گئے جبکہ265 مکانات مکمل تباہ اور دو پل بہہ گئے۔ رپورٹ کے مطابق سیلاب کے باعث رہائشی ملبے میں اپنے پیاروں کو ڈھونڈتے نظر آئے جبکہ سیلابی پانی اب بھی کئی علاقوں میں موجود ہے۔ بھارتی جارحیت بے...