سیلاب سے نقصانات کی ابتدائی رپورٹ جاری، 863 افراد جاں بحق
اشاعت کی تاریخ: 10th, September 2025 GMT
اسلام آباد:
وزارت منصوبہ بندی کمیشن نے سیلاب کے باعث ملک میں ہونے والے نقصانات کی ابتدائی رپورٹ جاری کردی۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ منصوبہ بندی کمیشن معاشی نقصانات کا جائزہ لینے کیلئے دو ہفتوں میں حتمی نتائج تیار کرے گا، ملک بھر میں سیلاب کے باعث ابھی تک مجموعی طورپر 863 اموات اور 1147 افراد زخمی ہوئے ہیں۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پنجاب میں 216 اموات، 625 افراد زخمی، 232 ہاوٴس ہولڈ ڈیمج ہوئے، پنجاب میں ابھی تک 121 لائیو اسٹاک کا نقصان ہوا ہے۔
خیبرپختونخوا میں 484 اموات، 355 افراد زخمی، 4 ہزار 666 گھروں کونقصان پہنچا، 5 ہزار 460 لائیو اسٹاک ہلاک، 52 پْلوں، 432 کلومیٹر روڈز کونقصان پہنچا۔
بلوچستان میں 26 اموات، 5 افراد زخمی، 781 گھروں کو سیلاب سے نقصان ہوا، 62 لائیو اسٹاک، 3 پْلوں، 13 کلومیٹر روڈزکو نقصان پہنچا۔
گلگت بلتستان میں 87 اموات، 52 افراد زخمی، 1253 گھروں کو نقصان پہنچا، جی بی میں 67 لائیو اسٹاک، 87 پْلوں، 20 کلومیٹر روڈز کو نقصان ہوا۔
آزاد جموں و کشمیر میں 30 اموات، 29 افراد زخمی، 2078 گھروں کو نقصان پہنچا، 239 لائیو اسٹاک ہلاک، 94 پْلوں، 201 کلومیٹر روڈز کو نقصان ہوا۔ اسلام آباد میں 8 اموات، 3 افراد زخمی، 65 گھروں، 3 پْلوں کو نقصان پہنچا۔
رپورٹ کے مطابق سیلاب کے دوران 6 ہزار 200 مویشیوں کو نقصان پہنچا جبکہ اب تک 672 کلومیٹر سڑکیں بھی متاثر ہوئیں جبکہ 239 پُل ٹوٹ گئے اور 9 ہزار 166 گھروں کو نقصان پہنچا۔
Tagsپاکستان.
ذریعہ
ذریعہ: Al Qamar Online
کلیدی لفظ: پاکستان کو نقصان پہنچا لائیو اسٹاک افراد زخمی نقصان ہوا گھروں کو
پڑھیں:
مانجھی خیل چیک پوسٹ حملہ، گورنر خیبرپختونخوا نے رپورٹ طلب کر لی
پشاور:گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے ضلع ٹانک کے علاقے مانجھی خیل میں قائم چیک پوسٹ پر ہونے والے حملے کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ اعلیٰ حکام سے واقعے کی تفصیلی رپورٹ طلب کر لی ہے۔
اپنے بیان میں گورنر فیصل کریم کنڈی نے حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے ہندوستان کے پروردہ خوارج کی مذموم کارروائی قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ اس بزدلانہ حملے میں ہونے والی شہادتوں پر پوری قوم غمزدہ ہے اور شہداء کی قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔
گورنر خیبرپختونخوا نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ حملے میں زخمی ہونے والے سیکیورٹی اہلکاروں کو ہر ممکن اور بہترین طبی سہولیات فراہم کی جائیں تاکہ ان کے علاج میں کسی قسم کی کوتاہی نہ ہو۔
فیصل کریم کنڈی نے شہداء کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس دکھ کی گھڑی میں غمزدہ خاندانوں اور شہید اہلکاروں کے ساتھیوں کے ساتھ برابر کے شریک ہیں۔
انہوں نے شہداء کے درجات کی بلندی، زخمیوں کی جلد صحت یابی اور ملک میں امن و استحکام کے لیے دعا بھی کی۔