آئندہ مالی سال میں بجلی کے بنیادی ٹیرف میں کمی کا امکان
اشاعت کی تاریخ: 8th, May 2025 GMT
آئندہ مالی سال کے لیے ملک بھر میں بجلی کے بنیادی ٹیرف میں کمی کا امکان ظاہر کیا گیا ہے ذرائع کے مطابق سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی نے بجلی خریداری کی قیمت میں کمی کی درخواست نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) میں جمع کرادی ہے اس حوالے سے نیپرا کی جانب سے 15 مئی کو درخواست پر سماعت کی جائے گی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ آئندہ مالی سال میں بجلی صارفین کے لیے 140 ارب سے 400 ارب روپے تک ریلیف کی توقع کی جا رہی ہے وزیراعظم نے حالیہ بیان میں کہا تھا کہ بجلی کی پیداوار کے لیے فری مارکیٹ قائم کی جائے گی، جس سے نرخوں میں مزید کمی واقع ہو گی اور عوام کو ایک بڑا ریلیف ملے گا اس اقدام سے بجلی کے نرخوں میں کمی کی امیدیں بڑھ گئی ہیں جو عوام کے لیے خوش آئند ثابت ہو سکتی ہیں
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: کے لیے
پڑھیں:
ہمارے بجلی بلوں پر دیکھا جائے تو کئی ٹیکسز ادا کررہے ہیں، خواجہ اظہار
متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کے رکن قومی اسمبلی خواجہ اظہار الحسن نے کہا ہے کہ ہمارے بجلی کے بلوں کو دیکھا جائے تو کئی ٹیکسز ادا کر رہے ہیں۔
کراچی میں پریس کانفرنس کے دوران خواجہ اظہار نے کہا کہ اتنے زیادہ ٹیکس ملک میں کہیں نہیں ہیں، کے ایم سی ٹی ٹیکس بھی بجلی کے بل میں ہم سے لیتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ میئر کراچی کی صبح ایم کیو ایم سے شروع اور رات ایم کیو ایم پر ختم ہوتی ہے، مرتضیٰ وہاب کی پارٹی میں کچھ ہو تو اس کی ذمے دار بھی ایم کیو ایم ہے۔
ایم کیو ایم رہنما نے مزید کہا کہ نیپرا نے فیصلہ دیا کہ بجلی چوری کی رقم بل دینے والوں سے لیں گے، نیپرا کے فیصلے کے خلاف ہم نے سندھ اسمبلی میں قرار داد منظور کرائی۔
اُن کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم کی قرارداد کی اسمبلی میں موجود تمام جماعتوں نے تائید کی، کسی جماعت کو ہوش نہیں تھا لیکن یہ کام فوری طور پر ہماری جماعت نے کیا۔