— جنگ فوٹو

پاک بھارت کشیدگی کے باعث پاکستان کی فضائی حدود بند ہونے کی وجہ سے سیکڑوں پاکستانی بینکاک میں پھنس گئے۔

پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدہ صورتحال کے پیشِ نظر دونوں ممالک کی فضائی حدود بند ہونے کے بعد سفری بحران پیدا ہو گیا جس کی وجہ سے بنکاک میں سیکڑوں پاکستانی مسافر گزشتہ 48 گھنٹوں سے زائد وقت سے پھنسے ہوئے ہیں۔ 

یہ مسافر مختلف ممالک سے بنکاک کے ذریعے پاکستان آ رہے تھے تاہم فضائی حدود کی بندش کی وجہ سے ان کی پروازیں منسوخ کر دی گئیں۔

اس حوالے سے بنکاک ایئر پورٹ پر پھنسے جاپان میں مقیم سینئر پاکستانی ایڈوکیٹ طاہر کا کہنا کہ یہاں مسافر شدید مشکلات کا شکار ہیں، ناصرف رہائش اور خوراک کا مسئلہ درپیش ہے بلکہ بےیقینی کی صورتحال نے ذہنی دباؤ بھی بڑھا دیا ہے۔ 

تمام ایئرپورٹس کا آپریشن بحال، انتظامی مسائل سے فلائٹس آپریشن متاثر

کراچی، لاہور اور اسلام آباد سمیت تمام ایئرپورٹس سے آج کی 149 پروازیں منسوخ کردی گئی ہیں۔

مسافروں نے حکومتِ پاکستان سے اپیل کی کہ ہنگامی بنیادوں پر سفارتی سطح پر بات چیت کی جائے تاکہ فضائی راستے کھل سکیں اور وہ اپنے ملک واپس آ سکیں۔

بنکاک ایئرپورٹ پر بھارتی شہری بھی بڑی تعداد میں پھنسے ہوئے ہیں جن کی واپسی بھی تعطل کا شکار ہے۔ 

ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر کشیدگی مزید بڑھتی رہی تو خطے میں فضائی آپریشن طویل مدت کے لیے متاثر ہو سکتا ہے جس سے ہزاروں مسافروں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

دوسری جانب، سول ایوی ایشن اتھارٹی اور وزارتِ خارجہ کے حکام نے یقین دہانی کروائی ہے کہ پاکستانی شہریوں کی جلد واپسی کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں اور صورتحال پر قریبی نظر رکھی جا رہی ہے۔

.

ذریعہ: Jang News

پڑھیں:

لاہور کی فضائی حدود دوبارہ بند، اسلام آباد اور کراچی کی بحال

اسلام آباد:

پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی کا نیا نوٹم جاری، لاہور کی فضائی حدود کے مختلف فضائی روٹس کو کمرشل پروازوں کے لیے دوبارہ بند کردیا گیا۔ 

لاہور کی فضائی حدود کے روٹ J139, J 165, اور J 186 روٹ فلائٹ آپریشن  کے لیے بند کیے گئے ہیں۔ لاہور فضائی حدود کے یہ روٹس آپریشنل وجوہات کے بعد 24 گھنٹے کے لیے بند کیے گئے ہیں۔

اسلام آباد اور کراچی ایرپورٹس پر فضائی آپریشن بحال ہوگیا ہے، اسلام آباد آنے والی پروازوں کو اے ٹی سی سے معاونت کے بعد آنے کی اجازت ہوگی۔ گلگت، اسکردو وغیرہ کا آپریشن ابھی بند ہی رکھا گیا ہے۔

نیو اسلام آباد ایئرپورٹ کی فضائی حدود کھلنے کے بعد مانیٹرنگ کا عمل جاری ہے تاہم ابھی تک کسی پرواز نے لینڈ  یا ٹیک آف نہیں کیا۔

اس سے قبل پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی نے لاہور اور کراچی کی فضائی حدود مکمل بحال کرنے کا نوٹم جاری کیا تھا۔

نوٹم کے مطابق آپریشنل پابندیوں کے دوران ایئر اسپیس کو 48 گھنٹوں کے لیے معطل کیا گیا تھا تاہم متاثرہ فضائی حدود اب مکمل طور پر دستیاب ہے۔

گزشتہ رات بھارتی بزدلانہ حملے کے بعد نیو اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر سیکیورٹی ریڈ الرٹ نافذ کرتے ہوئے فلائٹ آپریشن فوری طور پر معطل کیا گیا جبکہ ایئر اسپیس کو عام پروازوں کے لیے بند کیا گیا۔

متعلقہ مضامین

  • فضائی حدود کی بندش، حج پروازوں کے بارے معلومات کیلئے ہیلپ لائن قائم
  • پاک بھارت کشیدگی، اندرون و بیرون ملک 300 پروازیں متاثر
  • پاکستانی فضائی حدود تمام قسم کی ٹریفک کیلئے کھول دی گئی
  • لاہور کی فضائی حدود کی مکمل بندش سے متعلق خبریں بےبنیاد ہیں، پی اے اے
  • ملکی کی موجودہ سکیورٹی صورتحال ،پاکستان میں فضائی آپریشن متاثر ،روٹس عارضی طور پر بند
  • پاک بھارت کشیدگی: لاہور کی فضائی حدود ایک بار پھر بند
  • لاہور اور کراچی کی فضائی حدود بحال
  • لاہور کی فضائی حدود دوبارہ بند، اسلام آباد اور کراچی کی بحال
  • پاکستان کی فضائی حدود پروازوں کے لیے کھول دی گئی: سول ایوی ایشن اتھارٹی