عوام کا جذبہ اور اعتماد سرحدوں کے محافظوں کی کامیابی کا ضامن ہے،ڈاکٹر مصطفی بھٹی
اشاعت کی تاریخ: 9th, May 2025 GMT
عوام کا جذبہ اور اعتماد سرحدوں کے محافظوں کی کامیابی کا ضامن ہے،ڈاکٹر مصطفی بھٹی WhatsAppFacebookTwitter 0 9 May, 2025 سب نیوز
اسلام آباد (سب نیوز)چیئرمین غازی پاکستان فانڈیشن ڈاکٹر راجہ غلام مصطفی بھٹی، سینیئر وائس چیئر مین چوہدری علی رضا، وائس چیئر مین چوہدری عدنان ظفر، سیکریٹری جنرل محمد الیاس پلیجو و دیگر رہنماوں نے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ عوام کا جوش و جذبہ دیدنی ہے، پوری قوم فوج کے ساتھ ملکر دشمن سے لڑرہی ہے اور یہی جذبہ اور اعتماد سرحدوں کے محافظوں کی کامیابی کاضامن ہے
تکبیر کے نعروں کی گونج میں جس طرح دشمن کے 5جدید جنگی جہاز 77ڈرونز، 2بریگیڈ ہیڈ کوارٹرز، بٹالین ہیڈ کوارٹر اور ایل اوی سی پربیشمار چوکیاں تباہ کیں دشمن اپنی عوام میں منہ چھپانے کو جگہ ڈھونڈ رہا ہے عوام افواہوں پر کان نہ بھریں بلکہ اپنی صفوں سے ایسے غداروں اور ملک دشمن عناصر کو بے نقاب کریں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے حوالے کریں دریں اثنا انہوں نے کہا کہ یوم تکریم شہدا کی تقریب پیر 26 مئی کی آڈیٹوریم PACC کراچی کینٹ میں منعقد ہو گی شہدا و غازیان کے اہل خانہ خصوصی شرکت کریں گے۔ اس بار یوم تکریم شہدا کو ہم یوم فتح جشن کے طور پر منائیں گے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرپہلگام واقعہ کا ایک مقصد فتنہ الخوارج اور بلوچستان میں دہشتگردوں کو اسپیس فراہم کرنا ہے،ڈی جی آئی ایس پی آر کی پاکستان ایئر فورس اور نیوی کے سینئر افسران کے ہمراہ نیوز کانفرنس پہلگام واقعہ کا ایک مقصد فتنہ الخوارج اور بلوچستان میں دہشتگردوں کو اسپیس فراہم کرنا ہے،ڈی جی آئی ایس پی آر کی پاکستان ایئر... مخصوص نشستوں کے فیصلے پر نظرثانی کیس میں دو ججز کا اختلافی نوٹ سامنے آگیا سیاست میں سے تقسیم کو ختم کرنا ہوگا، ہم آہنگی کی بھی بات ہونی چاہیے، اعظم نذیر تارڑ شاہینوں کے ہاتھوں رافیل کی تباہی، فضائی جھڑپ عالمی افواج کیلئے کیس اسٹڈی بن گئی، برطانوی میڈیا لاہور میں بھارتی سرویلنس ڈرون کی پاکستانی حدود میں دراندازی کی کوشش ناکام بنا دی گئی پرائیویٹ اسکیم کے تحت حج کے خواہشمند مزید 2078پاکستانیوں کو اجازت مل گئی
Copyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیمذریعہ: Daily Sub News
پڑھیں:
عوام ڈینگی وائرس کے پھیلائو کے خاتمے کیلیے تعاون کریں
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)وزیر اعلیٰ سندھ کے مشیر برائے بحالی عبدالجبار خان نے کہا ہے کہ ڈینگی وائرس کے پھیلاؤ کے خاتمے کیلئے حیدرآباد کے شہری ، ضلعی انتظامیہ ، بلدیہ انتظامیہ اور محکمہ صحت سمیت دیگر متعلقہ اداروں سے تعاون کریں ، ڈینگی وائرس بداحتیاطی کے باعث گھروں میں پرورش پارہا ہے جس سے بڑی تعداد میں لوگ متاثر ہورہے ہیں، شہریوں کو چاہئے کہ وہ گھروں میں جمع ہونے والے پانی کو صاف رکھیں کیونکہ ڈینگی مچھر گھروں میں موجود صاف پانی میں پیدا ہوتا ہے اور وہیں پرورش پاتا ہے اس کے علاوہ ڈینگی کے متاثرہ شخص کو الگ رکھیں اور گھروں کے اندر مچھر مار اسپرے کریں ، انہوں نے کہاکہ بلدیہ انتظامیہ خاص طورپر میئر حیدرآباد نے بڑے پیمانے پر مچھر مار اسپرے کی مہم چلائی ہوئی ہے اور یوسی کی سطح پر یہ مہم چلائی جارہی ہے۔ انہوںنے کہاکہ بدقسمتی سے ڈینگی کے پھیلاؤ میں اضافہ ہوا ہے جبکہ صوبائی حکومت کی خصوصی ہدایت ہے کہ اس وباء سے بچاؤ کیلئے ہر ممکن اقدامات کئے جائیں۔ اس سلسلے میں خود بھی مکمل آگاہی حاصل کریں اور اپنے عزیز واقارب و دوست واحباب اور اہل محلہ کو ڈینگی سے بچاؤ اور احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کے حوالے سے مکمل آگاہی دیں ، جلد ہی ڈینگی ختم ہوجائیگا حکومت نے تمام سرکاری اور نیم سرکاری اسپتالوں میں ڈینگی وارڈ قائم کئے ہوئے ہیں اس کے علاوہ او پی ڈی اور دیگر شعبے میں ڈینگی کے مریضوں کا مفت علاج کیا جارہا ہے۔