سابق کرکٹر کو منشیات کیس میں سزا سنا دی گئی
اشاعت کی تاریخ: 9th, May 2025 GMT
آسٹریلیا کے سابق ٹیسٹ کرکٹر اسٹورٹ میک گِل کو کوکین ڈیل میں ملوث پائے جانے پر کمیونیٹی سروس کی سزا سنا دی گئی۔
رواں برس مارچ میں جیوری کو معلوم ہوا کہ سابق لیگ اسپنر نے اپریل 2021 میں ڈرگ ڈیلر اور اپنے برادرِ نسبتی کے درمیان ڈیل میں منشیات سپلائی کی تھیں۔
54 سالہ سابق کرکٹ کو اس بات کا علم تو تھا کہ کوکین 3 لاکھ 30 ہزار آسٹریلین ڈالر مالیت کی ہے لیکن وہ اس بات سے بے خبر تھے کہ ایک کلو گرام وزنی اینٹ ایک شخص سے دوسرے شخص منتقل ہوگئی ہے۔جیوری اراکین نے اسٹورٹ میک گل کو بڑے پیمانے پر منشیات کی کمرشل سپلائی کا مرتکب نہیں پایا۔ البتہ ان کو کوک کی غیر قانونی مقدار سپلائی کرنے کے چھوٹے جرم میں ملوث پا کر سزا سنائی گئی۔
اسٹورٹ میک گل جمعے کے روز ڈاؤننگ سینٹر ڈسٹرکٹ کورٹ میں پیش ہوئے جہاں آسٹریلیا کے سابق ٹیسٹ کپتان اسٹیو وا نے اپنے سابق ساتھی کھلاڑی کے حق میں بیان دیا۔عدالت کی جانب سے اسٹورٹ میک گل کو ایک سال اور دس مہینے کی اِنٹینسو کرکشن آرڈر کے لیے سزا سنائی گئی۔ اس دوران قید میں جانے کے بجائے 495 گھنٹے کی کمیونیٹی سروس ورک کرنا ہوگا اور ڈرگ ٹیسٹنگ سے گزرنا ہوگا۔
.ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: اسٹورٹ میک
پڑھیں:
بنگلادیش کی ویمن کرکٹر جہاں آراء عالم کے لگائے گئے الزامات کی تحقیقات کا فیصلہ
بنگلادیش کرکٹ بورڈ ویمن کرکٹر جہاں آراء عالم کے لگائے گئے الزامات کی تحقیقات کرے گا۔
کرکٹ ویب سائٹ کے مطابق جہاں آراء عالم نے سابق سلیکٹر پر نامناسب رویے کے الزامات لگائے تھے۔
اس حوالے سے سابق فاسٹ بولر کا کہنا ہے کہ سابق سلیکٹر ون ڈے ورلڈ کپ 2022 میں ان کے پاس نامناسب انداز میں آئے تھے۔
بنگلادیش کرکٹ بورڈ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ مقامی میڈیا میں قومی ٹیم کی ایک سابق رکن کے ٹیم سے جڑے شخص پر مِس کنڈکٹ کے الزامات پڑھے ہیں، یہ ایک حساس معاملہ ہے جس کی مکمل تحقیقات کے لیے ایک کمیٹی تشکیل دی گئی ہے۔
بی سی بی کے مطابق یہ کمیٹی 15 روز میں تحقیقات مکمل کر کے سفارشات پیش کرے گی، بورڈ ایسے معاملات کو سنجیدگی سے لیتا ہے اور تحقیقات مکمل ہونے پر ایکشن بھی لیتا ہے۔
واضح رہے کہ جہاں آراء عالم ان دنوں آسٹریلیا میں رہائش پذیر ہیں۔ انہوں نے اپنے انٹرویو میں ویمن ٹیم کے سلیکٹر اور منیجر پر الزامات لگائے تھے کہ ان سے فحش سوالا ت کیے گئے۔
جہاں آراء نے یہ بھی الزام لگایا ہے کہ بی سی بی آفیشلز کا بھی رویہ نامناسب رہا تھا۔ انہوں نے اس معاملے کے بارے میں بی سی بی آفیشلز کو بھی تب آگاہ کیا تھا۔
جہان آراء عالم نے اس سے قبل ایک انٹرویو میں بنگلادیش ویمن ٹیم کی کپتان نگار سلطانہ پر ساتھی کھلاڑیوں کے ساتھ مار پیٹ کے الزامات لگائے تھے جسے بی سی بی نے بے بنیاد قرار دیا تھا۔
جہاں آراء عالم نے 135 وائٹ بال میچز میں بنگلادیش کی نمائندگی کی ہے۔