اناللہ و انا لیہ راجعون ،ن لیگ کے سینئیر رہنما انتقال کر گئے
اشاعت کی تاریخ: 9th, May 2025 GMT
این اے 145 خانیوال کے سابق رکن قومی اسمبلی محمد خان ڈاہا کے والد ، پنجاب کے سابق وزیر ٹرانسپورٹ حاجی عرفان احمد خان ڈاہا انتقال کر گئے۔
وزیرِاعظم شہباز شریف نے سابق رکن قومی اسمبلی محمد خان ڈاہا کو فون کر کے ان کے والد کے انتقال پر تعزیت کی۔ وزیراعظم شہباز شریف نے محمد خان ڈاہا سے ان کے والد سابق صوبائی وزیر، رکن پنجاب اسمبلی اور مسلم لیگ ن کے راہنما حاجی عرفان احمد خان ڈاہا کی رحلت پر اظہار افسوس کیا۔ انہوں نے مرحوم کے لیے دعائے مغفرت اور اہل خانہ کے لیے صبر و استقامت کی دعا کی۔
وزیراعلی مریم نواز شریف نے بھی مسلم لیگ ن کے سابق رکن اسمبلی حاجی عرفان احمد خان ڈاہاکے انتقال پر اظہار افسوس کیا اور سوگوار پسماندگان سے اظہارِ ہمدردی و تعزیت کیا۔وزیراعلی مریم نواز شریف نے مسلم لیگ ن کے دیرینہ ساتھی اور رہنما حاجی عرفان ڈاہا کی سیاسی وسماجی خدمات کو سراہاحاجی عرفان خان ڈاھا مرحوم کی نماز جنازہ بعد نماز مغرب لاھور موڑخانیوال کہنہ1122 میں ان کے دفتر کے ساتھ گراؤنڈ میں ادا کی جائے گی۔ نماز جنازہ میں شرکت فرما کر ثواب دارین حاصل کریں۔
.ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: حاجی عرفان شریف نے
پڑھیں:
حافظ نعیم الرحمن ‘سراج الحق و دیگر کا ڈاکٹر وقار مسعود کے انتقال پر اظہار افسوس
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
لاہور(نمائندہ جسارت)امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن،سابق امیر سراج الحق، نائب امیر لیاقت بلوچ،سیکرٹری جنرل امیر العظیم نے سابق و فاقی سیکرٹری خزانہ ڈاکٹر وقار مسعود کے انتقال پر گہرے افسوس کا اظہار اور ان کے لواحقین سے اظہار تعزیت کی ہے۔جماعت اسلامی کے رہنماؤں نے کہا کہ ڈاکٹر وقار مسعود ملک کی نیک نام شخصیت تھے اور انھوں نے ساری زندگی پاکستان کی خدمت کی۔اللہ تعالیٰ ان کی مغفرت فرمائے اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔