تحریک انصاف کی رات گئے لاہور میں موٹر سائیکل ریلی
اشاعت کی تاریخ: 10th, May 2025 GMT
شرکاء کے پاکستان، عمران خان زندہ باد کے نعرے عمران خان کی رہائی کا مطالبہ
ملک کو اتحاد کی ضرورت ہے ، یہ تبھی ممکن ہوگا جب عمران خان کو رہا کیا جائے، شرکاء
پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے رات گئے لاہور کی مختلف شاہراہوں پر موٹر سائیکل ریلی نکالی گئی جس میں کارکنان کی بہت بڑی تعداد نے شرکت کی ،ریلی کے شرکاء پاکستان ، پاک فوج عمران خان زندہ باد اورعمران خان کی رہائی کے مطالبے کے نعرے بھی لگا تے رہے ۔ ہاتھوں میںپاکستان اور تحریک انصاف کے پرچم تھامے ریلی کے شرکاء کینال روڈ اور مختلف شاہراہوں پر چکر لگاتے ہوئے نعرے بازی کرتے رہے ۔ اس موقع پر شرکاء کا کہنا تھاکہ ہم سب کے لئے پاکستان سب سے پہلے ہے ، ملک کو مضبوط اتحاد کی ضرورت ہے اور یہ تبھی ممکن ہوگا جب عمران خان کو رہا کیا جائے گا ، پاکستان کو اس وقت عمران خان کی ضرورت ہے ۔
.ذریعہ: Juraat
پڑھیں:
عوام نے ملک بھر میں احتجاج کر کے بانی سے یکجہتی دکھائی، بیرسٹر گوہر
پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ اگر پارلیمنٹ سے بھی آواز دبائی جائے تو پھر کہاں جائیں۔؟ انہوں نے مزید کہا کہ سپریم کورٹ جانے سے بھی روکا گیا، انصاف کا راستہ بند کیا جا رہا ہے، پاکستان تحریک انصاف سیاست میں تشدد نہیں، قانون کی بالادستی پر یقین رکھتی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ عوام نے ملک بھر میں احتجاج کر کے بانی پی ٹی آئی سے یکجہتی دکھائی۔ پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کے پارلیمنٹیرینز کو آج پارلیمان میں بولنے سے روکا گیا، ہم نے ساڑھے 11 بجے سپیچ کی اجازت مانگی، ڈھائی گھنٹے بعد موقع ملا۔ بیرسٹر گوہر نے کہا کہ پاکستان کے 170 میں سے کوئی ضلع احتجاج سے خالی نہیں رہا، یہ جیل قانونی نہیں، زبردستی قید ہے، قوم جانتی ہے۔
چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ پی ٹی آئی پارلیمنٹیرینز کو نااہل قرار دینا جمہوریت کے خلاف ہے، عمر ایوب، شبلی فراز، زرتاج گل، احمد بشیر سب کو نااہل کیا گیا، اگر پارلیمنٹ سے بھی آواز دبائی جائے تو پھر کہاں جائیں۔؟ بیرسٹر گوہر نے کہا کہ سپریم کورٹ جانے سے بھی روکا گیا، انصاف کا راستہ بند کیا جا رہا ہے، پاکستان تحریک انصاف سیاست میں تشدد نہیں، قانون کی بالادستی پر یقین رکھتی ہے۔