Jang News:
2025-05-10@13:44:47 GMT

علیمہ خان انسداد دہشتگردی کی عدالت میں پیش ہوگئیں

اشاعت کی تاریخ: 10th, May 2025 GMT

علیمہ خان انسداد دہشتگردی کی عدالت میں پیش ہوگئیں

بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہن علیمہ خان—فائل فوٹو

بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہن علیمہ خان راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش ہو گئیں۔

علیمہ خان اپنے وکیل فیصل ملک کے ہمراہ انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش ہوئیں۔

علیمہ خان نے ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست دائر کر رکھی ہے۔

انسداد دہشت گردی کی عدالت میں واضح رہے کہ علیمہ خان کے خلاف تھانہ صادق آباد میں 26 نومبر کے احتجاج پر مقدمہ درج ہے۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: کی عدالت میں علیمہ خان

پڑھیں:

9مئی مقدمات؛ عمران خان کا پولی اور فوٹو گرافک ٹیسٹ کرانے کا فیصلہ

لاہور:

پولیس نے 9 مئی مقدمات کے کیس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کا پولی گرافک اور فوٹو گرافک ٹیسٹ کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔

انسداد دہشتگردی عدالت نے بیرسٹر سلمان صفدر کو بانی پی ٹی سے ہدایات لیکر پیش ہونے کی ہدایت کر دی۔

بانی پی ٹی آئی کے فوٹو گرافی اور پولی گرافک ٹیسٹ کرانے کے لیے پولیس نے پراسیکیوشن کے ذریعے عدالت سے رجوع کیا۔ پراسیکیوشن نے انسداد دہشتگردی عدالت میں درخواست دائر کی۔

پراسیکیوشن نے درخواست میں موقف اپنایا کہ بانی پی ٹی آئی سے نو مئی کے مقدمات میں پولی گرافک سمیت دیگر ٹیسٹ کرانے ہیں۔

بانی پی ٹی آئی کے وکیل بیرسٹر سلمان صفدر نے ابتدائی دلائل میں درخواست کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ دو سال بعد ایسی درخواست دائر کرنا بدنیتی پر مبنی ہے۔

عدالت نے کارروائی 14 مئی تک ملتوی کر دی۔

متعلقہ مضامین

  • پی ٹی آئی رہنما صنم جاوید کی ضمانت منظور
  • نو مئی مقدمات،عمران خان کا پولی گراف اور فوٹو گرافک ٹیسٹ کرانے کا فیصلہ
  • عدالت نے مجھے عمران خان سے ملاقات کی اجازت دی ہے: علی امین گنڈاپور
  • نو مئی مقدمات: عمران خان کا پولی اور فوٹو گرافک ٹیسٹ کرانے کا فیصلہ
  • پولیس کا عمران خان کا پولی گرافک اور فوٹو گرافک ٹیسٹ کرانے کا فیصلہ
  • 9مئی مقدمات؛ عمران خان کا پولی اور فوٹو گرافک ٹیسٹ کرانے کا فیصلہ
  • پولیس کی عمران خان کا پولی گرافک و فوٹو گرامیٹک ٹیسٹ کرانے کی درخواست
  • ہر دہشت گردی کے پیچھے ’را‘ کا ہی ہاتھ رہا ہے، بیرسٹر گوہر
  • عمران خان نے جنید اکبر کو ہدایت کی کہ سارا فوکس تحریک پر رکھیں، علیمہ خانم