بھارت کی مزید کارروائی پر پاکستان کی سیاسی و عسکری قیادت کا اہم فیصلہ
اشاعت کی تاریخ: 10th, May 2025 GMT
بھارت کی جانب سے مزید کارروائی کی صورت میں پاکستان کی سیاسی و عسکری قیادت نے اہم فیصلہ کر لیا۔بھارت کی مزید کارروائی پر جواب میں پاکستان نے دوٹوک ردعمل تیار کر لیا، بھارت نے مزید جارحیت کی تو ہائی ویلیو اہداف کونشانہ بنایا جائے گا۔جوابی حملے کی صورت میں بھارت کے معاشی اہداف بھی نشانے پر ہوں گے، پاکستان کی سیا سی و عسکری قیادت نے سخت انتباہ جاری کرتے ہوئے کہا کہ بھارت نے حرکت کی تو نتائج سنگین ہوں گے۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
ایف بی آر نے ٹیکس چھپانے والے جیولرز کا ڈیٹا اکٹھا کر لیا، سخت کارروائی کا فیصلہ
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) ٹیکس چھپانے والے جیولرز کے خلاف کارروائی کیلئے فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے 60 ہزار سے زائد جیولرز کا ڈیٹا اکٹھا کر لیا۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق ذرائع کا دعویٰ ہے کہ بیشتر جیولرز اپنی آمدنی کم ظاہر کر کے ٹیکس چھپا رہے ہیں، 60 ہزار میں سے صرف 21 ہزار جیولرز ایف بی آر کے ساتھ رجسٹرڈ ہیں، صرف 10 ہزار 524 نے ٹیکس ریٹرن داخل کیں۔
پہلے مرحلے میں لاہور، راولپنڈی، فیصل آباد اور ملتان کے تاجروں کی فہرست تیار کی گئی ہے اور نوٹسز کے ذریعے جواب طلب کیا جا رہا ہے۔
قصور میں سیلابی صورتحال، دولہا کشتی پر بارات لے کر پہنچ گیا
ذرائع ایف بی آر نے بتایا کہ بیشتر جیولرز اپنی آمدنی کم ظاہر کر کے ٹیکس چھپا رہے ہیں، ٹیکس چھپانے والے جیولرز کے خلاف کارروائی شروع کی جا رہی ہے جس کیلئے پہلے مرحلے میں پنجاب کے 900 جیولرز کی فہرست تیار کر لی گئی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹیکس ریٹرن ان کی دکانوں، خرید و فروخت اور رہن سہن کے مطابق نہیں، کئی ہزار جیولرز ٹیکس نیٹ میں شامل ہی نہیں ہو رہے، ٹیکس کم دینے والے جیولرز سے نوٹسز کے ذریعے جواب طلب کیا جا رہا ہے۔
اس حوالے سے ایف بی آر حکام نے کہا ہے کہ تمام سیکٹرز کو ٹیکس نیٹ میں لایا جا رہا ہے، کسی تاجر اور صنعت کار کو بلاوجہ نوٹس نہیں دیں گے، ہر فرد اپنے حصے کا ٹیکس ایمانداری سے دے گا تو ملک چلے گا۔
لاہور میں دودھ اور دہی کی قیمت 10 روپے بڑھا دی گئی
خیال رہے کہ 2 روز قبل ایف بی آر نے سوشل میڈیا پر دولت کی نمائش کرنے والوں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کیا تھا، شادیوں پر بڑے اخراجات کرنے والے نان فائلرز کے خلاف بھی کارروائی ہوگی، شادیوں پر 20، 20 ہزار ڈالر کے سوٹ استعمال کرنے والے پکڑ میں آئیں گے۔