لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاک فضائیہ نے بھارت کے غرور ایس 400 کو تباہ کرنے والے فخر پاکستان جے ایف تھنڈر کی پرواز بھرنے کی ویڈیو جاری کردی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق  پاکستان کے پاک فضائیہ کے جے ایف تھنڈر نے ادھم پور میں سپر سانک میزائل کے ذریعے بھارتی دفاعی نظام ایس 400 کو تباہ کیا جس کی اُڑان بھرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر جاری کر دی گئی ہے ۔

ویڈیو دیکھیں:

بھارت نے پاکستان اور متحدہ عرب امارات کی دوستی کی علامت کو بھی نہ بخشا، شیخ زاید انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر حملہ

مزید :.

ذریعہ: Daily Pakistan

پڑھیں:

خفیہ اور غیر قانونی ایٹمی سرگرمیوں کا بھارتی الزام بے بنیاد ہے،پاکستان

 

 

اسلام آباد(نیوزڈیسک) ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ بھارت نے امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ کے بیان کو مسخ کر کے پیش کیا۔ امریکی حکام پہلے ہی میڈیا کو صدر ٹرمپ کے بیان کی وضاحت کر چکے ہیں، پاکستان کا آخری ایٹمی تجربہ مئی 1998ء میں ہوا تھا۔

ترجمان دفتر خارجہ نے مزید کہا کہ پاکستان کی ایٹمی پالیسی واضح، مستقل اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق ہے جبکہ بھارت کا ایٹمی سلامتی اور سیکیورٹی کا ریکارڈ انتہائی تشویشناک ہے۔

ترجمان نے یہ بھی کہا کہ بھارت نے ایٹمی تجربات پر پابندی کی قراردادوں میں ہمیشہ غیر واضح مؤقف اختیار کیا، پاکستان پر خفیہ یا غیر قانونی ایٹمی سرگرمیوں کے الزامات بے بنیاد ہیں۔

دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ پاکستان کا ایٹمی پروگرام مؤثر کمانڈ اینڈ کنٹرول نظام کے تحت چل رہا ہے، پاکستان کا عالمی عدم پھیلاؤ کے قوانین پر مکمل عملدرآمد کا شاندار ریکارڈ ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق بھارت میں ایٹمی مواد کی چوری اور غیر قانونی خرید و فروخت کے متعدد واقعات سامنے آ چکے ہیں۔

دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق گزشتہ برس بھارت کے بھابھا ایٹمی تحقیقاتی مرکز کا ریڈیائی مواد غیر قانونی طور پر فروخت کے لیے پیش کیا گیا، بین الاقوامی برادری بھارت میں ایٹمی مواد کی غیر قانونی تجارت کے خطرناک رجحان کا نوٹس لے۔

متعلقہ مضامین

  • آخری ایٹمی تجربہ 98ء میں کیا تھا، بھارتی موقف ہمیشہ غیر واضح: پاکستان
  • جنگی تیاری پاک فضائیہ کے عملی نظریے کی بنیاد ہے: ائیروائس مارشل محمد عاصم رانا
  • خفیہ اور غیر قانونی ایٹمی سرگرمیوں کا بھارتی الزام بے بنیاد ہے،پاکستان
  • بھارت کی جنگی تیاریوں کے مقابلے میں ہماری عسکری تیاریاں جدید ہیں: دفتر خارجہ
  • بھارت کی جنگی تیاریوں کے مقابلے میں پاکستان کی عسکری تیاریاں جدید ہیں، ترجمان دفتر خارجہ
  • بھارتی میجر جنرل کے ملکیتی شراب خانے کا سائن بورڈ ’پاکستان زندہ باد‘ سے چمک اٹھا، ویڈیو وائرل
  • بھارت میں ’پاکستان زندہ باد‘ کے نعروں نے ہلچل مچادی، ویڈیو وائرل
  • " میری دلی دعا ہے کہ کبھی جنگ نہ ہو   لیکن اگر جنگ ہوئی، تو وہ تباہ کن ہوگی، اور طویل چلے گی، ہوسکتا ہے کوئی مصالحت کار بھی نہ بیچ میں پڑے" ایئرچیف مارشل (ریٹائرڈ) سہیل امان
  • دشمن بدلہ لینے کی کوشش کرے گا، جنگ ہوئی تو تباہ کن اور طویل ہوگی، سہیل امان
  • پاک بھارت جنگ میں آٹھ طیارے تباہ ہوئے، ڈونلڈ ٹرمپ کا نیا دعویٰ