کراچی: فائرنگ کے واقعات میں تین افراد زخمی
اشاعت کی تاریخ: 10th, May 2025 GMT
کراچی کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کے واقعات میں تین افراد زخمی ہوگئے جس میں ایک شہری ڈاکوؤں کی فائرنگ کا نشانہ بنا۔
تفصیلات کے مطابق قائد آباد ڈی سی آفس کے قریب فائرنگ کے واقعے میں ایک شخص زخمی ہوگیا جسے فوری طبی امداد کے لیے جناح اسپتال لیجایا گیا جہاں اس کی شناخت 55 سالہ اکرم کے نام سے کی گئی جبکہ چھیپا حکام کا کہنا ہے کہ واقعہ ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے پیش آیا ہے جس کی پولیس مزید تحقیقات کر رہی ہے۔
بلوچ کالونی کے علاقے ڈیفنس ویو فیز ٹو منی مارکیٹ کے قریب فائرنگ سے 23 سالہ شہباز زخمی ہوگیا جبکہ ملیر سٹی کے علاقے گلشن قادری باغیچہ کے بھی فائرنگ سے 53 سالہ عبدالغفور زخمی ہوگیا جسے جناح اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
بلوچ کالونی اور ملیر سٹی پولیس دونوں واقعات کو ذاتی جھگڑے کے دوران کی جانے والی فائرنگ کا شاخسانہ قرار دے رہی ہے جبکہ پولیس کی جانب سے مزید تفتیش کا عمل جاری ہے ۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
کراچی: کورنگی کاز وے ندی کے قریب فائرنگ سے ایک شخص زخمی
کورنگی کاز وے ندی کے قریب فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوگیا جسے فوری طبی امداد کے لیے چھیپا کے رضا کاروں نے جناح اسپتال پہنچایا جہاں اس کی شناخت 40 سالہ ریاض کے نام سے کی گئی۔
ریسکیو حکام کا کہنا ہے واقعہ نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے پیش آنے کا بتایا جا رہا ہے جبکہ مضروب کو ایک گولی کاندھے پر لگی تھی۔ تاہم، اس حوالے سے پولیس مزید تحقیقات کر رہی ہے۔