پاکستانی قیادت نے بروقت فیصلوں سے دشمن کو منہ توڑ جواب دیا، اویس لغاری
اشاعت کی تاریخ: 11th, May 2025 GMT
وفاقی وزیر توانائی کا کہنا تھا کہ افواج پاکستان کی قربانیوں کو سلام، آپ نے قوم کا سر فخر سے بلند کر دیا، یہ افواج پاکستان کے ساتھ ساتھ پوری قوم کی بھی فتح ہے، پاکستان نے دنیا کو بتا دیا، ہم امن کے خواہاں ہیں مگر اسکو کمزوری نہ سمجھا جائے۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر توانائی اویس خان لغاری نے کہا ہے کہ پاکستانی قیادت نے بروقت فیصلوں سے دشمن کو منہ توڑ جواب دیا۔ اویس خان لغاری نے قوم کو یومِ تشکر پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ دشمن نے حملہ کیا، ہم نے تاریخ رقم کی، بھارت کی جارحیت کے جواب میں قوم سیسہ پلائی دیوار بنی رہی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی قیادت نے بروقت فیصلوں سے دشمن کو منہ توڑ جواب دیا، وزیراعظم محمد شہباز شریف اور تمام سیاسی قیادت کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں جن کی راہنمائی سے پاکستان کو فتح ہوئی۔
وفاقی وزیر توانائی کا کہنا تھا کہ افواجِ پاکستان نے بے مثال دلیری اور پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کیا، قوم کو فخر ہے، دشمن کی ہر چال کو ناکام بنایا، جنرل عاصم منیر اور افواج پاکستان کو زبردست خراجِ تحسین پیش کرتا ہوں۔ اویس لغاری کا کہنا تھا کہ افواج پاکستان کی قربانیوں کو سلام، آپ نے قوم کا سر فخر سے بلند کر دیا، یہ افواج پاکستان کے ساتھ ساتھ پوری قوم کی بھی فتح ہے، پاکستان نے دنیا کو بتا دیا، ہم امن کے خواہاں ہیں مگر اسکو کمزوری نہ سمجھا جائے۔
ان کا کہنا کہ پاکستان نے بتا دیا کہ ہم جنگ نہیں چاہتے، لیکن اگر مسلط کی گئی تو جواب ایسا ہو گا کہ دشمن کو یاد رہے گا، قوم نے ثابت کر دیا کہ دشمن کی آنکھوں میں آنکھیں ڈالنے کا حوصلہ رکھتے ہیں۔ وفاقی وزیر توانائی کا مزید کہنا تھا کہ دشمن کو بتا دیا، ہم اپنی خودمختاری، وقار اور سرزمین پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے، الحمدللہ! پاکستان سرخرو ہوا، یہ اللہ کا کرم، عوام کے اتحاد اور قیادت کی بصیرت سے ممکن ہوا۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: وفاقی وزیر توانائی افواج پاکستان کہنا تھا کہ پاکستان نے کا کہنا بتا دیا دشمن کو کہ دشمن
پڑھیں:
فیلڈ مارشل عاصم منیر کادورہ امریکا،اعلیٰ سیاسی و عسکری قیادت سے ملاقاتیں
ویب ڈیسک:چیف آف آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سرکاری دورے پر امریکا میں موجود ہیں جہاں انہوں نے اعلیٰ امریکی سیاسی و عسکری قیادت کے ساتھ ساتھ پاکستانی نژاد کمیونٹی سے بھی ملاقاتیں کیں۔
آرمی چیف نے ٹیمپا میں امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹ کام) کے سبکدوش ہونے والے کمانڈر جنرل مائیکل ای کُریلا کی ریٹائرمنٹ تقریب اور نئے کمانڈر ایڈمرل بریڈ کوپر کی چارج سنبھالنے کی تقریب میں شرکت کی۔
صبح سویرے شہر میں بارش سے موسم خوشگوار،رواں ہفتے مزید بارشوں کی پیشگوئی
اس موقع پر فیلڈ مارشل عاصم منیر نے جنرل کرلا کی شاندار قیادت اور پاک-امریکا عسکری تعلقات کو مضبوط بنانے میں ان کی قیمتی خدمات کو سراہا، جبکہ ایڈمرل کوپر کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے یقین ظاہر کیا کہ باہمی تعاون سے مشترکہ سکیورٹی چیلنجز کا سامنا جاری رکھا جائے گا۔
آرمی چیف نے امریکا کے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف جنرل ڈین کین سے بھی ملاقات کی، جس میں پیشہ ورانہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ فیلڈ مارشل عاصم منیر نے جنرل ڈین کین کو پاکستان کے دورے کی دعوت دی۔ اس موقع پر انہوں نے دوستانہ ممالک کے دفاعی سربراہان سے بھی تبادلہ خیال کیا۔
پشاور سے کراچی جانیوالی مسافر ٹرین پٹری سے اتر گئی
پاکستانی کمیونٹی کے ساتھ ایک انٹرایکٹو سیشن میں آرمی چیف نے انہیں یقین دلایا کہ پاکستان کا مستقبل روشن ہے اور انہیں سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے فعال کردار ادا کرنا چاہیے۔ پاکستانی کمیونٹی نے ملک کی ترقی اور خوشحالی کے لیے اپنے بھرپور تعاون کے عزم کا اعادہ کیا۔