Express News:
2025-05-12@23:37:39 GMT

لباس شخصیت کا آئینہ دار

اشاعت کی تاریخ: 12th, May 2025 GMT

لباس کسی بھی انسان کی شخصیت کا پتہ دیتا ہے۔ خوش لباس ہونا کسی کی بھی پرسنالٹی کو چارچاند لگا دیتا ہے۔

شکل و صورت کسی بھی انسان کا پہلا تعارف ہوتی ہے لیکن اس کے بعد سب سے اہم اور مضبوط کردار ادا کرتا ہے کسی بھی انسان کا پہناوا اور برتاؤ۔ آپ نے سن تو رکھا ہوگا فرسٹ امپریشن از دا لاسٹ امپریشن۔ اسی لئے دنیا میں بڑی بڑی کمپنیوں میں لباس کا خاص خیال رکھا جاتا ہے پھر وہ انٹرویو کے وقت کی ہوئی ڈریسنگ ہو یا جاب کے دوران ڈریس کوڈ، اس کو اہمیت دی جاتی ہے۔اپنی شخصیت کو متاثر کن بنانے کے لئے لوگ باقاعدہ سٹائلسٹس اور ڈریس ڈیزائنرز کی خدمات حاصل کرتے ہیں جس کا مقصد لباس کے چناؤ کو شخصیت میں نکھار لانے کا ذریعہ بنانا ہوتا ہے۔اپنی شخصیت کو نکھارنے کے لئے لباس کے انتخاب سے متعلق درج ذیل نکات کو مدنظر رکھنا چاہیے۔

لباس کا انتخاب کیسے کریں؟

اگر آپ کو یہ بتایا جائے کہ لباس سے شخصیت کے بہت سے عیب یا کمیاں دور کی جاسکتی ہیں تو آپ کو حیرانی ہوگی۔ لباس کا انتخاب سوچ سمجھ کر کیا جائے تو اس سے دیکھنے والوں پر مثبت اثرات مرتب ہوتے ہیں۔

لباس کے رنگوں کا انتخاب کرتے ہوئے ایسے کلرز کا چناؤ کرنا چاہیئے جو آپ کی جلد کی رنگت سے مناسبت رکھتے ہوں۔ سب سے پہلے اپنی رگوں کے رنگ کو جانچیں (گرم کے لیے سبز، ٹھنڈے کے لیے نیلا/جامنی) یا زیورات (گرم کے لیے سونا، ٹھنڈے کے لیے چاندی)اوراپنے انڈر ٹون (گرم، ٹھنڈا یا غیر جانبدار) کی شناخت کریں۔ اس کے بعد، ایسے رنگوں کا انتخاب کریں جو آپ کے انڈر ٹون کو بہتر بناتے ہیں۔

1 -اپنے انڈر ٹون کا تعین کریں:

گرم انڈر ٹونز:اگر آپ کی رگیں سبز یا سبز نیلی نظر آتی ہیں، اور سونے کے زیورات آپ پر چاندی کے مقابلے بہتر نظر آتے ہیں، تو امکان ہے کہ آپ کی انڈرٹون گرم ہے۔

ٹھنڈے انڈر ٹونز:اگر آپ کی رگیں نیلی یا ارغوانی نظر آتی ہیں، اور چاندی کے زیورات آپ پر سونے سے بہتر نظر آتے ہیں، تو امکان ہے کہ آپ کی انڈر ٹون کول ہے۔

غیر جانبدار انڈر ٹونز:اگر آپ آسانی سے نیلی یا سبز رنگ کی رگوں میں فرق نہیں کر سکتے ہیں، یا اگر سونے اور چاندی کے دونوں زیورات آپ پر اچھے لگتے ہیں، تو ممکنہ طور پر آپ کا رنگ غیر جانبدار ہے جسے نیوٹرل انڈر ٹون بھی کہتے ہیں۔

-2 ایسے رنگوں کا انتخاب کریں جو آپ کے انڈر ٹون کو مکمل کریں:

گرم انڈر ٹونز:بہترین رنگ: زمینی ٹونز (زیتون، خاکستری، عنبر)، گرم پیسٹلز (آڑو، لیوینڈر)، جیول ٹونز (زمرد، روبی)، اور سیر شدہ سنتری اور پیلا۔

پرہیز کرنے کے لیے رنگ: روشن، ٹھنڈے رنگ (جیسے سٹارک بلیوز اور پرپل)۔

ٹھنڈے انڈر ٹونز:

بہترین رنگ: جیول ٹونز (زمرد، روبی، نیلم)، بلش اور گلابی انڈر ٹونز، اور ٹھنڈے نیوٹرلز (نیوی، گرے)۔

پرہیز کرنے کے لیے رنگ: چمکیلے، گرم رنگ (جیسے نارنجی اور پیلا)۔

غیر جانبدار انڈر ٹونز:

بہترین رنگ: آپ رنگوں کی وسیع رینج کے ساتھ تجربہ کر سکتے ہیں، بشمول نیوٹرل، روشن رنگ، اور جیول ٹونز۔

رنگوں سے پرہیز کریں: کوئی نہیں، آپ مختلف رنگ پہن سکتے ہیں۔

3.

اپنی جلد کی چمک پر غور کریں:

میلی جلد:چمکدار رنگ میلی جلد کو دھو سکتے ہیں، جبکہ گہرے رنگ شاید ظاہر نہ ہوں۔ جیول ٹونز یا رنگوں کا انتخاب کریں جو چمک میں تضاد پیدا کریں۔

سیاہ جلد:سیر شدہ نارنجی اور پیلے رنگ تقریباً ہمیشہ ہی اچھے لگتے ہیں، چاہے آپ کا انڈر ٹون ٹھنڈا ہو۔ گہرے رنگ بورنگ بھی ہو سکتے ہیں۔

-4 تجربہ کریں اور مزہ کریں!

فیشن بذات خود اظہار ہے، لہذا مختلف رنگوں اور طرزوں کے ساتھ تجربہ کرنے سے نہ گھبرائیں۔

اپنی فیشن سنس پر بھروسہ کریں اور ایسے رنگوں کا انتخاب کریں جو آپ کو پر اعتماد اور آرام دہ محسوس کروائیں۔عموماً خواتین اپنی پسند سے زیادہ دوسروں کی پسند کو ترجیح دیتی ہیں لیکن لباس وہی جو من بھائے۔

چھوٹے قد کے لوگوں کو کیسا لباس پہننا چاہیئے؟

عموماً جن لڑکیوں یا خواتین کا قد چھوٹا ہوتا ہے انھیں لباس کا انتخاب کرنے میں مشکل ہوتی ہے۔وہ اعتماد بڑھانے اور بہتر نظر آنے کے لئے ایسے لباس کا چناؤ کرنا چاہتی ہیں جس سے وہ لمبی دکھائی دیں۔بہت سے لوگ حقیقت میں لمبے ہوئے بنا لمبا ہونے کاشاندار تاثردیتے ہیں۔  عمودی لکیروں والے کپڑے اس ضمن میں بہترین ہتھیار ہیں وہ اونچائی کا تاثر پیدا کرتے ہیں۔آنکھوںکی توجہ اوپرسے نیچے کھینچتے ہیں۔

اپنے قد کو لمبا دکھانے کے لئے عمودی دھاریوں، پلیٹوں اور ٹکٹروں والے لباس کا چناؤ کرنا مدد دے سکتا ہے۔اس ضمن میں ایک ٹپ یہ بھی ہے کہ افقی لکیروں سے پرہیز کرنا چاہیئے کیونکہ وہ آپ کو لمبا دکھانے کے بجائے چوڑا دکھا سکتے ہیں۔آنکھیں قدرتی طور پر رنگ یا ساخت کی تبدیلی کو نوٹ کرتی ہیں یہی وجہ ہے کہ افقی لکیریں چھوٹے قد کو مزید چھوٹا دکھاتی ہیں۔اسی طرح ہائی ویسٹ ٹراوزرز، پینٹس بھی ٹانگوں کو لمبا دکھانے میں مددگار ثابت ہوتے ہیں۔

ایک ہی رنگ میں سر سے پاؤں تک لباس زیب تن کرنا لمبا دکھانے کا سبب بنتا ہے۔ یہ بلاتعطل لکیراور مسلسل اثر پیدا کرتا ہے۔وی شیپ میں قمیض کا گلہ بنانا بھی گردن سے لمبا دکھاتا ہے۔ایک ہی رنگ کے ہلکے اور تیز شیڈ کا امتزاج بھی اس ضمن میں مدد دیتاہے۔اپنے سکن کے شیڈ کے جوتے بھی اس حوالے سے بہتر رہتے ہیں۔ کیونکہ یہ ٹانگوں کے ساتھ اور پیروں کے ساتھ میچ ہو جاتے ہیں ۔ پوائنٹڈ ٹو پمپس اور ہیلز بھی چھوٹے قد والوں کا اعتماد بڑھا سکتی ہیں۔اس کے ساتھ ساتھ ایسی جیولری کا استعمال کرنا بہتر ہے جس میں عمودی لکیریں ہوں۔ اسی طرح نیک لیس اور ڈراپس ائیرنگزوغیرہ۔ چھوٹے قدر والوںکو چوکر سیٹس اور چھوٹے نیک لیس سے گرہیز کرنا چاہیئے۔

بھرے جسم پہ کیسا لباس اچھا لگے گا؟

یہ جاننا کے آپ کے جسم پہ کونسا لباس اچھا لگے گا بے حد ضروری ہے ۔ موٹاپے کا شکار یا صحت مند خواتین کو اکثر اپنے لباس کی وجہ سے تنقید کا نشانہ بنایا جاتا ہے، کوشش کریں کہ افقی پٹیوں اور ضرورت سے زیادہ پیٹرن سے بچیں۔ یہ آپ کے جسم پہ منفی تاثر پیدا کریں گے جس سے آپ بچنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ اگر آپ پتلا نظر آنا چاہتے ہیں تو گہرے رنگوں کا ایک انتخاب ہیں۔

آزمایا ہوا اور سچا قاعدہ یہ ہے کہ کالا رنگ عام طور پر بہت پتلا دیکھاتا ہے۔ گہرے رنگوں کا انتخاب بہتر رہتاہے کیونکہ کھلتے ہوئے اور ہلکے رنگ آپ کے جسم کی طرف توجہ مبذول کراتے ہیں۔

اگر آپ پیٹرن کا انتخاب کرتے ہیں تو عمودی بہتر رہے گا، کوئی بھی عمودی دھاریاں یا پیٹرن جو عمودی طور پر بہتے ہیں وہ آپ کے جسم کی لمبائی کی پیروی کریں گے اور اسے افقی پیٹرن کی طرح کاٹنے کے بجائے لمبا دکھائیں گے۔ ایسے ہی زیر جامہ کا انتخاب بھی درست ناپ پہ کریں اور کپڑوں کے نیچے شیپ وئیر پہننے سے جسم کو پتل دکھنے ، لکیروں کو ہموار کرنے میں مدد ملے گی۔ یہ سب اچھی چیزیں ہیں جو کپڑوں کے ذریعے آپ کو زیادہ پتلا نظر آنے میں مدد کریں گی۔ ایک چوڑی بیلٹ (ایک پتلی بیلٹ نہیں) آپ کے پیٹ کو چھپانے میں مدد کرے گی اگر یہ آپ کے لیے ایک مسئلہ ہے۔ یوں ہی ایکسرریز کی بات کی جائے تو چمکیلی بالیاں یا دلچسپ ہیڈ بینڈ آپ کے جسم سے توجہ ہٹا سکتے ہیں ۔عام طور پر، جوتے جو آپ کے ٹخنوں تک ہوتے ہیں وہ آپ کی ٹانگوں کو چھوٹا دکھاتے ہیں ۔ اس کے بجائے، کچھ لمبے جوتے یا بیلے فلیٹ لے پہنیں اور یقیناً، ہیلس ہر کسی کی ٹانگوں کو خوبصورت دکھانے میں مدد دیتی ہیں۔

ایسے کپڑوں سے پرہیز کریں جو بہت زیادہ تنگ ہوں، کپڑے آپ کے پیکر کو سلم دکھنے میں مدد دیں خاص طور پر آپ کی کمر کے آس پاس۔

دبلی پتلی خواتین کو کیسا لباس پہننا چاہیئے؟

 پتلی خواتین اور لڑکیوں کو یوں تو سارے ہی لباس اچھے لگتے ہیں لیکن یہ کبھی کبھی مشکل ہوجاتاہے کیونکہ کچھ لباس انھیں مزید پتلا دکھا سکتے ہیں۔دبلی پتلی لڑکیاں اگر کچھ ٹپس پرعمل کریں تو ان کے انداز کو بہتر بنانے میں مدد مل سکتی ہے۔

اپنے لباس میں پرتیں شامل کریں، جیسے جیکٹس، واسکٹ اور سکارف۔ تہہ بندی ایک مکمل تاثر پیدا کر سکتی ہے اورلباس میں بصری دلچسپی کا اضافہ کر سکتی ہے۔ بولڈ پرنٹس اور پیٹرن، جیسے پٹیوں، پھولوں، یا جیومیٹرک ڈیزائنز جسم کے حجم کو بڑھاتے ہیں۔ بہت زیادہ چپکنے والے یا سلکی کپڑوں سے پرہیز کریں۔

لمبی خواتین کیسے لباس کا انتخاب کریں؟

یوں تو لمبے قد والی خواتین خوش قسمت ہوتی ہیں کہ انھیں ہر طرح کا لباس جچتا ہے اور وہ پر اعتماد محسوس کرتی ہیں۔ لیکن انھیں ایسے لباس کا انتخاب کرنا چاہیئے جس سے وہ مزید لمبی نظر نہ آئیںافقی لکیروں والے پرنٹس کی شرٹس اور گہرے رنگوں کا ٹراؤزر اور کنٹراس میں کپڑے جس سے کلر بلاکنگ ایفیکٹ پیدا ہو۔ جوتوں کے لئے راؤنڈ شیپ کے سینڈل یا جاگرز کا انتخاب کریں جس سے ٹانگیں زیادہ لمبی نہ دکھیں، اس کے ساتھ ساتھ سکارف، دوپٹہ یا چادر کرنے سے بھی اچھا تاثر قائم ہوگا۔  

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: رنگوں کا انتخاب کریں جو لباس کا انتخاب لمبا دکھانے کرنا چاہیئے انڈر ٹونز ا پ کے جسم سکتے ہیں انڈر ٹون چھوٹے قد گہرے رنگ سے پرہیز پیدا کر کے ساتھ اگر ا پ ہے کہ ا کے لئے کے لیے

پڑھیں:

ڈی جی آئی ایس پی آر آج شام سوا 7بجے اہم پریس کانفرنس کریں گے

راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)ڈی جی آئی ایس پی آر آج شام اہم پریس کانفرنس کریں گے۔

نجی ٹی وی چینل دنیانیوز کے مطابق ڈی جی آئی ایس پی آرلیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری  آج شام سوا 7بجے اہم پریس کانفرنس کریں گے،پاک فضائیہ اور پاک نیوی کے سینئر افسران بھی ہمراہ ہوں گے۔

مزید :

متعلقہ مضامین

  • چیئرمین سی ڈی اے کا جناح اسکوائر مری روڈ انڈر پاس منصوبے کا دورہ، تعمیراتی کاموں کی رفتار اور معیار پر اطمینان کا اظہار
  • جناح اسکوائر مری روڈ انڈر پاس منصوبے کا افتتاح 22 مئی کو ہو گا، وزیر داخلہ
  • ڈی جی آئی ایس پی آر آج شام سوا 7بجے اہم پریس کانفرنس کریں گے
  • محسن نقوی کا جناح سکوائر مری روڈ انڈر پاس منصوبے کا دورہ، رواں ماہ کام مکمل کرنیکی ہدایت
  • جنگ بندی کیلئے کس بھارتی شخصیت نے ہاتھ پاوں مارے، اہم انکشاف
  • وزیراعظم کچھ دیر میں قوم سے اہم خطاب کریں گے
  • چیئرمین سی ڈی اے کا جناح سکوائر مری روڈ انڈر پاس منصوبے کا دورہ،،منصوبے کی پیش رفت کا جائزہ ،بروقت تکمیل کی ہدایت
  • پاکستان کا بھارت کو منہ توڑ جواب؛ حرا مانی نے کنگنا رناوت کو آئینہ دکھا دیا
  • پاکستان کے جوابی حملے میں بھارت کی اہم شخصیت ہلاک