سندھ طاس معاہدے سے چھیڑ چھاڑ اقدام جنگ ہوگا، اسحاق ڈار
اشاعت کی تاریخ: 13th, May 2025 GMT
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے سندھ طاس معاہدے سے چھیڑ چھاڑ پر بھارت کو خبردار کردیا۔
میڈیا انٹرویو میں اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان واضح کر چکا سندھ طاس معاہدے سے چھیڑ چھاڑ، پاکستان کے پانی کا رخ موڑنا یا اسے روکنے کی کوشش اقدامِ جنگ ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ ہم نے اپنی برابری اور دفاعی توازن ثابت کردیا، اب مثبت اندار میں آگے دیکھنا چاہیے، جامع مذاکرات کے ذریعے مسائل حل کرنا چاہتے ہیں۔
نائب وزیراعظم نے مزید کہا کہ قوموں کو زندگی میں سنجیدہ فیصلے کرنا پڑتے ہیں، جیسے ہم نے 9 مئی کی رات کیے۔
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ پاکستان ہمیشہ سے ہی بھارت سے جامع مذاکرات کےلیے تیار ہے لیکن تالی ایک ہاتھ سے نہیں بج سکتی، ایسے مسائل میں تاخیر سے بچنا سب کے مفاد میں ہے۔
اسحاق ڈار نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے کردار سے متعلق سوال پر کہا کہ میرے خیال میں ٹرمپ کا کردار بہت اہم ہے، خطے میں عدم استحکام اور خطرات کی اصل وجہ مسئلہ کشمیر ہے۔
مزیدپڑھیں:بارش کا پانی محفوظ کرنے اور استعمال میں لانے کا نظام متعارف
ذریعہ: Daily Ausaf
پڑھیں:
امریکا میں ادویات کی قیمتوں میں کمی: ٹرمپ نے اہم حکم نامے پر دستخط کر دیے
واشنگٹن : امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ملک بھر میں ادویات کی قیمتوں میں نمایاں کمی کے لیے ایک اہم ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کر دیے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اس اقدام کا مقصد یہ ہے کہ امریکی عوام کو مہنگی ادویات سے نجات دلائی جائے اور قیمتیں بین الاقوامی سطح پر دیگر ممالک کے برابر لائی جائیں۔
صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ اگر ادویہ ساز کمپنیاں قیمتوں میں کمی پر آمادہ نہ ہوئیں تو ان پر اضافی ٹیرف عائد کیے جائیں گے۔
انہوں نے کہا:"امریکا میں دوا کی قیمتیں کئی ترقی پذیر ممالک کے مقابلے میں تین گنا زیادہ ہیں، ہم ان میں 59 سے 90 فیصد تک کمی لانا چاہتے ہیں۔"
یہ اقدام ٹرمپ حکومت کی اس کوشش کا حصہ ہے جس کا مقصد ہیلتھ کیئر سسٹم میں اصلاحات اور عام آدمی کی دسترس میں ادویات کی فراہمی کو ممکن بنانا ہے۔