طلبا کے لیے خوش خبری، یونیورسٹیز میں مفت تعلیم سے متعلق قانون منظور
اشاعت کی تاریخ: 13th, May 2025 GMT
اجلاس میں پاکستان پیپلزپارٹی کے رکن آغا رفیع اللہ کی جانب سے ادارہ برائے سائنس و ٹیکنالوجی بل میں مستحق اور قابل طلبا و طالبات کے لئے پچیس فیصد مفت تعلیم کا کوٹہ شامل کرنے کی ترمیم منظور کرلی گئی۔ اسلام ٹائمز۔ قومی اسمبلی میں یونیورسٹیز میں طلبا کو مفت تعلیم دینے سے متعلق بل منظور ہوگیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کے اجلاس میں دو قوانین کی منظوری دے دی گئی، جن میں سے پہلا یونیورسٹیوں میں مفت تعلیم کا پچیس فیصد کوٹہ مستحق طلبا و طالبات کے لئے رکھنے کا قانون منظور کیا گیا۔ اس کے علاوہ اجلاس میں گھر کی ادارہ برائے سائنس و ٹیکنالوجی بل 2024 اور بین الاقوامی امتحانات بورڈ بل 2024 کی منظوری بھی دی گئی۔
اجلاس میں پاکستان پیپلزپارٹی کے رکن آغا رفیع اللہ کی جانب سے ادارہ برائے سائنس و ٹیکنالوجی بل میں مستحق اور قابل طلبا و طالبات کے لئے پچیس فیصد مفت تعلیم کا کوٹہ شامل کرنے کی ترمیم منظور کرلی گئی۔ جمعیت علما اسلام کی رکن عالیہ کامران کی تعلیم کے صوبائی محکمہ ہونے کی وجہ بل منظور نہ کئے جانے کی ترمیم مسترد کردی گئی۔ بعد ازاں قومی اسمبلی اجلاس کل گیارہ بجے تک ملتوی کردیا گیا۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: اجلاس میں مفت تعلیم
پڑھیں:
قومی اسمبلی کا اجلاس، پاکستان میں تیل و گیس کے ذخائر پر بحث
---فائل فوٹوزقومی اسمبلی کے اجلاس میں نفیسہ شاہ نے پاکستان میں تیل و گیس کے ذخائر پر توجہ دلاؤ نوٹس پیش کردیا، جواب میں وفاقی وزیر پٹرولیم علی پرویز ملک نے کہا کہ اگلے مرحلے میں مزید 23 بلاکس میں تیل اور گیس کی تلاش پر 20 سے 25 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری ہوگی۔
اسلام آباد میں قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران پیپلز پارٹی کی رہنما نفیسہ شاہ نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے تیل و گیس کے ذخائر سے متعلق حالیہ بیان پر توجہ دلاؤ نوٹس پیش کرتے ہوئے کہا کہ امریکی صدر نے پاکستان میں تیل کے بڑے ذخائر کی بات کی ہے، حکومت پاکستان نے اس معاملے پر کوئی بیان نہیں دیا ہے، عوام اس معاملے پر حقائق جاننا چاہ رہے ہیں۔
وفاقی وزیر پٹرولیم علی پرویز ملک نے جواب میں کہا کہ صدر، وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کو پاکستان کی حالیہ کامیابیوں پر مبارکباد پیش کرتے ہیں، امریکا کی مدد سے پاکستان میں معدنی ذخائر کی تلاش کریں گے، طویل عرصے بعد اپریل میں آف شور میں 13 بلاکس میں ڈرلنگ کی اجازت دی گئی ہے۔
وفاقی وزیر پٹرولیم علی پرویز ملک نے کہا ہے کہ پاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم 8 اور 9 اپریل کو جناح کنونشن سینٹر میں ہوگا، فورم میں دنیا بھر سے وزراء، سرمایہ کار اور ماہرینِ معیشت شرکت کریں گے۔
انہوں نے کہ کہا کہ اگلے مرحلے میں مزید 23 بلاکس میں تیل اور گیس کی تلاش کی جائے گی، اس معاملے پر 20 سے 25 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری ہوگی، آن شور ڈرلنگ کے لیے گوادر میں ترکیے، چین، کویت، امریکا نے درخواستیں کر رکھی ہیں، ان درخواستوں پر حتمی فیصلے اکتوبر تک ہوں گے۔
علی پرویز ملک نے بتایا کہ سال 2009ء میں ٹائٹ گیس کی اسیسمنٹ ہوئی ہے، پاکستان میں 30 سے 35 ٹی سی ایف ٹائٹ گیس کا پوٹینشل موجود ہے، جنوبی پاکستان یعنی سندھ اور بلوچستان میں 95 ٹی سی ایف ہے، آج تک ہم نے ٹوٹل 85 ٹی سی ایف گیس کے دریافت ذخائر کیے ہیں۔