قومی اسمبلی میں یونیورسٹیز میں طلبا کو مفت تعلیم دینے سے متعلق بل منظور ہوگیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق قومی اسمبلی کے اجلاس میں دو قوانین کی منظوری دے دی گئی، جن میں سے پہلا یونیورسٹیوں میں مفت تعلیم کا پچیس فیصد کوٹہ مستحق طلبا و طالبات کے لئے رکھنے کا قانون منظور کیا گیا۔

اس کے علاوہ اجلاس میں گھر کی ادارہ برائے سائنس و ٹیکنالوجی بل 2024 اور بین الاقوامی امتحانات بورڈ بل 2024 کی منظوری بھی دی گئی۔

اجلاس میں پاکستان پیپلزپارٹی کے رکن آغا رفیع اللہ کی جانب سے ادارہ برائے سائنس و ٹیکنالوجی بل میں مستحق اور قابل طلبا و طالبات کے لئے پچیس فیصد مفت تعلیم کا کوٹہ شامل کرنے کی ترمیم منظور کرلی گئی۔

جمعیت علما اسلام کی رکن عالیہ کامران کی تعلیم کے صوبائی محکمہ ہونے کی وجہ بل منظور نہ کئے جانے کی ترمیم مسترد کردی گئی۔ بعد ازاں قومی اسمبلی اجلاس کل گیارہ بجے تک ملتوی کردیا گیا۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: مفت تعلیم

پڑھیں:

سینیٹ میں اقلیتوں کے دن پر قرارداد متفقہ طور پر منظور

فوٹو فائل

سینیٹ میں اقلیتوں کے دن پر قرار داد متفقہ طور پر منظور کرلی گئی۔ سینیٹ کے اجلاس میں سینیٹر دنیش کمار نے اقلیتیوں کے متعلق قرار داد ایوان میں پیش کی۔ 

قرار داد کے مطابق پاکستان کی ترقی و خوشحالی میں اقلیتوں نے اہم کردار ادا کیا۔ 

قرار داد کے مطابق بانی پاکستان کا 11 اگست کا خطاب اقلیتوں کے حقوق کی پالیسی ہے، پاکستان کی اقلیتوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ 

قرار داد کے متن کے مطابق اقلیتی کاکس قائم کرنے پر چیئرمین سینیٹ کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں، حکومت اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ سے متعلق اقدامات کرے۔ 

قرار داد کے متن کے مطابق حکومت بین المذاہب ہم آہنگی سے متعلق آگاہی مہم چلائے۔

متعلقہ مضامین

  • مشکوک شخص کو 3 ماہ تک حراست میں رکھا جا سکے گا، قومی اسمبلی میں ترمیمی بل منظور
  • پیٹرولیم مصنوعات کی اسمگلنگ پر 10 سے 50 لاکھ تک جرمانہ ہوگا، قومی اسمبلی میں بل منظور
  • پیٹرولیم مصنوعات کی اسمگلنگ پر 50 لاکھ تک جرمانہ، قومی اسمبلی سے بل منظور
  • قومی اسمبلی: فورسز کو 3 ماہ کیلئے مشکوک شخص کی گرفتاری کا اختیار دینے کا بل منظور
  • قومی اسمبلی کا اجلاس، پاکستان میں تیل و گیس کے ذخائر پر بحث
  • قومی اسمبلی:انسداد دہشتگری ترمیمی بل منظور ، اپوزیشن کی مخالفت
  • پاکستان میں تیل و گیس کی دریافت سے متعلق امریکی صدر کے بیان  پر قومی اسمبلی میں بحث
  • یومِ آزادی: قومی اسمبلی میں قربانیوں اور قومی عزم پر مبنی تاریخی قرارداد منظور
  • سندھ ہائیکورٹ؛ طلبہ یونین کے انتخابات کا ضابطہ اخلاق بنانے کی رپورٹ 5ہفتوں میں طلب
  • سینیٹ میں اقلیتوں کے دن پر قرارداد متفقہ طور پر منظور