تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کامران ٹیسوری نے کہا کہ ایک 9 مئی وہ تھا جس نے بیرونی سازش کرنے کی کوشش کی، آج 9 مئی اور 10 مئی کو قوم کو ایک کردیا ہے اور 28 مئی یوم تکبیر آنے والا ہے لہذا مئی کے مہینے میں کوئی بھی ہماری افواج سے پنگا نہ لے۔ اسلام ٹائمز۔ گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا ہے کہ افواج پاکستان نے خطے میں اپنی بالادستی قائم کی ہے اور اب بھارت کے ساتھ برابری کی بنیاد پر بات ہوگی۔ گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے اظہار تشکر کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قوم کا دفاع مضبوط ہاتھوں میں ہے، پاکستان کی فتح پر سمندر پار پاکستانی خوشیاں منا رہے ہیں، افواج پاکستان نے خطے میں اپنی بالادستی قائم کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاک فوج نے ملک کے دفاع کو ناقابل تسخیر بنایا ہے، بھارت سے اب برابری کی بنیاد پر بات ہوگی، بلوچستان میں دہشت گرد بی ایل اے ہماری فورس کو دیکھ لے۔ گورنر سندھ نے کہا کہ نعرہ تکبیر جب بلند ہوتا ہے تو جذبہ بڑھ جاتا ہے، ہمارا جذبہ حب الوطنی بڑا گرما دینے والا ہے، 1965ء کے بعد اب یہ موقع ملا جس میں اللہ تعالی نے ہمیں سرخرو کیا۔

انہوں نے کہا کہ آج آرمی چیف کی قائدانہ صلاحیتوں نے ملک کا دفاع کیا اور ہماری سرحدیں محفوظ ہیں، ہماری افواج مضبوط اور توانا ہیں، آج اظہار تشکر کی تقریب میں ہر مذہب سے تعلق رکھنے والی شخصیات شریک ہیں۔ کامران ٹیسوری نے کہا کہ بھارت اپنی جنگ ہار چکا ہے اور پاکستان اپنی جنگ جیت چکا ہے، ہمارے سپہ سالار کی قیادت نے افواج کے جوانوں کو ہمت اور حوصلہ دیا۔ گورنر سندھ نے کہا کہ ایک 9 مئی وہ تھا جس نے بیرونی سازش کرنے کی کوشش کی، آج 9 مئی اور 10 مئی کو قوم کو ایک کردیا ہے اور 28 مئی یوم تکبیر آنے والا ہے لہذا مئی کے مہینے میں کوئی بھی ہماری افواج سے پنگا نہ لے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا ملک افواج پاکستان کی وجہ سے محفوظ ہے، افواج پاکستان پر انگلیاں اٹھانے والوں کی انگلیاں جھک گئی ہیں، آئندہ آنے والے دنوں میں عوام پاکستان کو قرض کی زنجیر سے نجات دلائیں گے۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: افواج پاکستان گورنر سندھ ٹیسوری نے نے کہا کہ ہے اور

پڑھیں:

ملکی سالمیت کا دفاع کیسے کرنا ہے ہم بخوبی جانتے ہیں، آرمی چیف

پاکستان کے آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا تھا کہ ملکی سالمیت کا دفاع کیسے کرنا ہے یہ ہم بخوبی جانتے ہیں۔پاکستان کی جانب سے بھارت کو دیے گئے جواب کی گونج نہ صرف بھارت بلکہ پوری دنیا میں سنی گئی، پاکستان نے آپریشن”بُنْیَانٌ مَّرْصُوْص“ کے ذریعے بھارت کو منہ توڑجواب دیا، الحمدللہ! افواج پاکستان نے جو کہا، وہ کرکے دکھایا۔پاکستان نے متعدد بار بھارت کو خبردار کیا تھا کہ وہ پاکستان کی امن کی خواہش کوکمزوری نہ سمجھے، آرمی چیف نے اور ڈی جی آئی ایس پی آر نے واضح کیا تھا کہ کسی بھی جارحیت کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔ الحمدللہ آپریشن”بُنْیَانٌ مَّرْصُوْص قوم سے کیے گئے اس وعدے کی تکمیل ہے۔آرمی چیف نے قرآن کریم کی آیات کا حوالہ دے کر کہا تھا کہ اللہ کی مدد اور نصرت سے یہ کتنی مرتبہ ہوا کہ ایک چھوٹی طاقت نے بڑی طاقت کو شکست دی۔تاریخ نے یہ ثابت کیا ہے کہ افواج پاکستان اور قوم ہر جارحیت کے خلاف پوری قوت سیسہ پلائی ہوئی دیوار ثابت ہوئے ہیں۔عالمی سطح پر پاک فوج نے بھارت پر اپنی برتری ثابت کر دیآرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا تھا کہ علاقائی سالمیت اورخودمختاری کے تحفظ کیلئے پاکستان میں بھرپور دفاعی صلاحیت موجود ہے،ملکی سالمیت کا دفاع کیسے کرنا ہے یہ ہم بخوبی جانتے ہیں، انہوں نے کہا تھا کہ 13 لاکھ بھارتی فوج اپنے تمام تر ہتھیاروں سے ہمیں ڈرا اوردھمکا نہیں سکتی۔آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا تھا کہ ہمارے آباؤ اجداد نے اور ہم نے اس ملک کو بنانے کے لیے بے پناہ قربانیاں دی ہیں اور ہم اس کی حفاظت کرنا بھی جانتے ہیں۔ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل ارشد شریف نے کہا تھا کہ ہم بھارت کی طاقت، مکاری اور جارحیت سے مرعوب ہونے والی قوم نہیں ہے، اب ہمارے جواب کا انتظار کرو۔دفاعی ماہرین نے کہا کہ دنیا نے دیکھا افواج پاکستان نے بھارتی جارحیت پر کس طرح منہ توڑجواب دے کر بھارت کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کیا۔ افواج پاکستان نے اپنے جذبہ شوق شہادت اور عمل سے یہ ثابت کر دیا کہ دنیا کی کوئی طاقت پاکستان کو نقصان پہنچانے کا تصور بھی نہیں کر سکتی۔

متعلقہ مضامین

  • افواج پاکستان نے خطے میں اپنی بالا دستی قائم کی ہے، گورنر سندھ
  • گورنر ہاؤس کراچی میں افواج پاکستان کیلئے یوم تشکر منایا جائیگا
  • آج شام گورنر ہاؤس کراچی میں افواج پاکستان کے لیے یوم تشکر منایا جائے گا
  • گورنر ہاؤس میں افواج پاکستان سے اظہار تشکر کا جشن ہوگا، کامران ٹیسوری
  • ملکی سالمیت کا دفاع کیسے کرنا ہے ہم بخوبی جانتے ہیں، آرمی چیف
  • مدرز ڈے کا کیک شہداء اور غازیوں کی ماؤں کے نام کرتا ہوں: گورنر سندھ
  • اپنے سپہ سالار کو پاکستانی ارطغل کا نام دے رہا ہوں،گورنر کامران ٹیسوری
  • گورنر سندھ کا افواج پاکستان کو خراج تحسین، آرمی چیف کو "پاکستانی ارتغرل" کا خطاب
  • بھارت سے ہر محاذ پر کامیابی میں ماؤں کی دعاؤں کا کلیدی کردار ہے: گورنر سندھ