Express News:
2025-05-14@08:03:36 GMT

سپریم کورٹ، بینچوں کی تشکیل میں شفافیت لانے کی ضرورت

اشاعت کی تاریخ: 14th, May 2025 GMT

اسلام آباد:

سپریم کورٹ میں ہائی پروفائل کیسز میں بینچوں کی تشکیل مارچ 2009 سے زیربحث رہی ہے۔

26 ویں ترمیم کی منظوری کے باوجود ہم خیال بینچ کی اصطلاح اب بھی مستعمل ہے جبکہ آئینی بینچوں کے لیے ججوں کی نامزدگی جوڈیشل کمیشن کر رہا ہے۔

 6 ماہ سے زائد کا عرصہ گزر جانے کے باوجود آئینی بینچوں کے لیے ججوں کی نامزدگی کا کوئی معیار وضع نہیں کیا گیا۔ اس وقت تمام صوبوں سے 15جج آئینی بینچ میں موجود ہیں لیکن وہ جج جو انتظامیہ کی گڈ بک میں نہیں انھیں اس میں شامل نہیں کیا گیا۔

مزید پڑھیں: حکومت ریاستی سطح پر مقبوضہ کشمیر کی آزادی کیلئے باضابطہ کوشش کرے، سپریم کورٹ بار

سپریم کورٹ میں بینچوں کی تشکیل میں شفافیت لانے کی ضرورت ہے ورنہ عدلیہ پر سوالات اٹھیں گے۔

جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں جسٹس جمال مندوخیل اور جسٹس محمد علی مظہر پر مشتمل کمیٹی آئینی بنچوں کے لیے ججوں کا انتخاب کرتی ہے تاہم ہائی پروفائل کیسز میں ہم خیال بنچوں کی تشکیل کمیٹی کے طرز عمل پرسوالیہ نشان ہے۔

کمیٹی نے ملٹری کورٹس کیس میں جسٹس شاہد وحید کو آئینی بنچ کے لیے نامزد نہیں کیا۔ اسی طرح کمیٹی نے سپر ٹیکس کیس میں ٹیکس کے معاملات میں مہارت رکھنے والے ججوں کو نامزد نہیں کیا۔

اب کمیٹی کو مخصوص سیٹوں کے معاملے میں 12 جولائی کے فیصلے کو چیلنج کرنے والی نظرثانی درخواستوں کی سماعت کرنے والے بنچ کی تشکیل میں پانچ ججوں کو نہ بٹھانے پر تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

مزید پڑھیں: بھارتی جارحیت سے شہریوں کی شہادت؛ سپریم کورٹ میں تعزیتی اجلاس منعقد

گزشتہ روز کیس کی سماعت کے دوران سنی اتحاد کونسل کے وکیل فیصل صدیقی نے بینچ کی تشکیل کو چیلنج کیا۔ منگل کی سماعت کے دوران یہ بات سامنے آئی کہ کہ بینچ بظاہر تقسیم تھا۔

جسٹس امین الدین خان بنچ کی تشکیل کو چیلنج کرنے والی درخواست جمع کرانے کے لیے وکیل کو وقت دینے سے گریزاں تھے۔

 تاہم جسٹس جمال خان مندوخیل نے مداخلت کرتے ہوئے کہا کہ وکیل کو اعتراضات اٹھانے کا مناسب موقع دیا جائے۔ ان کی مداخلت کے بعد بنچ نے معاملہ پیر تک ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: سپریم کورٹ کی تشکیل نہیں کیا کے لیے

پڑھیں:

سپریم کورٹ آف پاکستان میں گرمیوں کی تعطیلات کا نوٹیفکیشن جاری

سپریم کورٹ آف پاکستان نے گرمیوں کی تعطیلات کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق گرمیوں کی تعطیلات 16 جون 2025 سے 8 ستمبر 2025 تک ہوں گی۔

سپریم کورٹ میں موسم گرما کی تعطیلات سے متعلق نوٹیفیکیشن کا عکس

 

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ گرمیوں کی تعطیلات کے دوران عدالتی دفاتر کھلے رہیں گے، اس دوران اہم مقدمات دستیاب بینچز میں سماعت کے لیے مقرر بھی کیے جائیں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

تعطیلات چھٹی سپریم کورٹ عدلیہ

متعلقہ مضامین

  • سپریم کورٹ نے سابقہ فاٹا اور پاٹا میں سیلز ٹیکس ترمیمی ایکٹ بحال کر دیا
  • سپریم کورٹ آف پاکستان میں گرمیوں کی تعطیلات کا نوٹیفکیشن جاری
  •  سپریم کورٹ: ججز کا اختلافی نوٹ بنچ سربراہ کی منظوری سے ہی اپ لوڈ ہو گا 
  • نور مقدم قتل کیس‘ ٹرائل کے دوران ملزم کے ذہنی مریض ہونے کا نکتہ اٹھایا گیا؟ جج سپریم کورٹ  
  • این ایف سی فارمولا تبدیل کے بغیر وفاق اضافی فنڈز کیسے استعمال کرسکتا ہی سپریم کورٹ
  • نور مقدم قتل کیس: ظاہر جعفر کی اپیل پر سپریم کورٹ کی سماعت 19 مئی تک ملتوی
  • سپریم کورٹ کے آئینی بینچ میں زیر سماعت سپر ٹیکس کیس میں ایف بی آر کے وکیل نے دلائل مکمل کرلئے
  • نور مقدم قتل کیس: ٹرائل کے دوران ملزم کے ذہنی مریض ہونے کا نکتہ اٹھایا گیا؟ جج سپریم کورٹ 
  • سپریم کورٹ: نور مقدم قتل کیس سماعت کیلئے مقرر