مودی پاکستان سے نفرت کرتا ہے وہ انتقام لے گا، قوم نے متحد اور الرٹ رہنا ہے:عمران خان
اشاعت کی تاریخ: 13th, May 2025 GMT
راولپنڈی ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ مودی پاکستان سے نفرت کرتا ہے وہ انتقام لے گا، قوم نے متحد اور الرٹ رہنا ہے کیوں کہ جنگ میں لوگوں کا حوصلہ اور سپورٹ بہت اہم ہے۔
سابق وزیراعظم کی ہمشیرہ علیمہ خان نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ آج ہم تینوں بہنوں کی عمران خان سے ملاقات ہوئی، ہم نے بتایا کہ وکلاءباہر کھڑے ہیں انہوں نے تین کو نہیں جانے دیا، ہم نے ان کو بتایا کہ بھارت سے جنگ میں پاکستانی قوم کیسے جوش اور جذبے کے ساتھ نڈر تھی، پاکستان کے دفاع میں سب پاکستانی متحد ہیں۔
انہوں نے بتایا عمران خان نے کہا کہ جنگ میں فوری ریسپانس بہت اہم ہوتا ہے، 60 فیصد دماغ کی گیم ہوتی ہے، حملے کا جواب فوج خود نہیں دیتی بلکہ کمانڈر انچیف صدر اور وزیراعظم کے حکم پر ایکشن کرتے ہیں، مودی پاکستان سے بہت نفرت کرتا ہے، اس وقت مودی سخت غصے میں ہوگا، وہ انتقام لے گا، قوم نے اسی طرح متحد اور الرٹ رہنا ہے، فوج اور لوگوں نے جس طرح جواب دیا ہے، سوشل میڈیا کی جنگ بھی پاکستان جیت گیا، مودی یہ برداشت نہیں کرے گا وہ معاشی اٹیک کرے گا، فالس فلیگ جیسے اقدامات مودی کرسکتا ہے۔
سابق وزیراعظم کا یہ بھی کہنا ہے کہ 26 ویں ترمیم نے ملک سے رول آف لاءختم کردیا ہے، جو بھی ووٹ دے رہے تھے اس ترمیم کے حق میں وہ آرڈر مان رہے تھے، سب نے مل کر پاکستان کا رول آف لاءختم کردیا، جو سپریم کورٹ نے ملٹری ٹرائل کی اجازت دے دی اس سے دنیا میں مذاق اڑے گا، اس پر آپ نے ملک کا تماشا بنایا ہے، اس ترمیم سے آپ نے ججز کو سرکاری ڈیپارٹمنٹ بنادیا ہے، ججز اور عدلیہ کی آزادی آپ نے لے لی ہے اب وہ آرڈر پر فیصلہ کریں گے۔
عمران خان نے کہا کہ ہم نے لوگوں کو تنہا نہیں کرنا لوگوں کو انصاف دینا ہے، 9 مئی کی سی سی ٹی وی فوٹیج کی بات کیوں نہیں کرتے؟ اس سے پتا چلے گا کہ سزائیں کیوں دی ہیں، چھپ چھپا کر ملٹری عدالت سے 10,10 سال سزائیں دے دی گئیں، میرے بھانجے نے پتلون اٹھائی تھی اس کو اٹھانے کی سزا 10 سال قید ہے؟ ملٹری کا کام لوگوں کو پروٹیکٹ کرنا ہے، ہمارے آئین میں سب سے بڑی اہمیت انسانیت کی ہے، ہمارے دین اور آئین میں انسانیت پہلے ہے یونیفارم بعد میں ہے۔
علیمہ خان کہتی ہیں کہ جب بات چیت ہوگی مودی کے سامنے کون بولے گا؟ اس لئے ہم نے عمران خان سے کہا کہ باہر آئیں مودی کے خلاف بیان دیں کیوں کہ وزیراعظم اور صدر تو بیان نہیں دے رہے لیکن ان کے کیسز نہیں لگائے جارہے، عمران خان نے چوتھی بات یہ کی کہ میں جنید اکبر پر چھوڑ دوں گا کہ وہ کون سی سیٹ رکھنا چاہتا ہے، انہوں نے کہا کہ میرا فوکس تنظیم سازی اور تحریک پر ہے، جنید اکبر 100 فیصد فوکس تحریک پر رکھیں۔
اسرائیلی فوج مکمل طاقت کے ساتھ غزہ میں داخل ہوگی، نیتن یاہو کا اعلان
مزید :.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: کہا کہ
پڑھیں:
سلامتی کونسل میں پاکستان نے بھارت کو لاجواب کر دیا
قونصلر صائمہ سلیم— فائل فوٹواقوامِ متحدہ میں پاکستانی مشن کی قونصلر صائمہ سلیم نے سلامتی کونسل میں بھارت کو لاجواب کر دیا۔
اپنے بیان میں صائمہ سلیم نے کہا ہے کہ بھارت کا امن کا درس دینا مضحکہ خیز ہے، جو خود بین الاقوامی قانون اور سلامتی کونسل کی قراردادوں کی خلاف ورزی، ہمسایوں کے خلاف جارحیت اور خطے میں ریاستی سرپرستی میں دہشت گردی کا مرتکب ہے۔
انہوں نے کہا کہ آزاد جموں و کشمیر اور بھارت کے غیر قانونی زیرِ قبضہ جموں و کشمیر کے حالات میں واضح فرق ہے۔
صائمہ سلیم نے کہا کہ ایک طرف سیاسی آزادی ہے اور دوسری طرف جبر، گرفتاریوں اور انسانی حقوق کی پامالیوں کا سلسلہ جاری ہے، حقوق کا استعمال اور حقوق سے محرومی ایک جیسی چیزیں نہیں ہو سکتیں۔
اقوامِ متحدہ میں پاکستانی کونسلر صائمہ سلیم نے کہا کہ افغان سرزمین سے حملوں کی منصوبہ بندی اور سہولت کاری ہوئی۔
انہوں نے کہا کہ کشمیری عوام کے ناقابلِ تنسیخ حقِ خودارادیت سے انکار نہیں کیا جا سکتا، جموں و کشمیر نہ بھارت کا اٹوٹ انگ ہے اور نہ داخلی معاملہ، بھارت کا انکار اس تنازع کی بین الاقوامی حیثیت تبدیل نہیں کر سکتا۔
قونصلر صائمہ سلیم نے کہا کہ بھارت خود مسئلہ کشمیر سلامتی کونسل میں لایا اور آج قراردادوں سے انحراف کر رہا ہے، مقبوضہ کشمیر میں جبر اور انسانی حقوق کی پامالیاں جاری ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ سندھ طاس معاہدے کی معطلی کا بھارتی فیصلہ بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی ہے، دریائے سندھ کا پانی زندگی کا ذریعہ ہے، جنگ کا ہتھیار نہیں۔
صائمہ سلیم نے یہ بھی کہا کہ بھارت سے منسلک دہشت گردی کے نیٹ ورک عالمی سطح تک پھیل چکے ہیں، بھارت میں ہندوتوا نظریات نے اسلاموفوبیا کو ریاستی پالیسی بنا دیا ہے۔