پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات آج سے
اشاعت کی تاریخ: 14th, May 2025 GMT
فائل فوٹو
پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان آج سے ویڈیولنک کے ذریعے مذاکرات شروع ہونگے، مذاکرات میں نئے مالی سال کے بجٹ پر مشاورت ہوگی۔
ذرائع کے مطابق حکومت آئی ایم ایف پروگرام کے تحت اقتصادی اصلاحات جاری رکھے گی۔
ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف وفد کے آئندہ ہفتے پاکستان دورے کا بھی امکان ہے۔ پاک بھارت کشیدگی کے باعث آئی ایم ایف کا دورہ ایک ہفتے تاخیر کا شکار ہوا ہے۔
آئی ایم ایف وفد کے ساتھ تکنیکی مذاکرات میں ڈیٹا شیئر کیا جائے گا، جبکہ پالیسی سطح کے مذاکرات میں بجٹ اہداف کو حتمی شکل دی جائے گی۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: ا ئی ایم ایف
پڑھیں:
اسحاق ڈارجولائی میں امریکا سمیت 4 ممالک کا دورہ کریں گے
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد (دنیا نیوز) وزیر خارجہ اسحاق ڈار جولائی میں امریکا و چین سمیت 4 اہم ممالک کے دورے کریں گے۔ سفارتی ذرائع کے مطابق نائب وزیراعظم اسحاق ڈار سب سے پہلے آذر بائیجان کا دورہ کریں گے، اسحاق ڈار جولائی میں ایس سی او وزرائے خارجہ ملاقات کیلیے چین جائیں گے۔ ذرائع کے مطابق اسحاق ڈار یو این سیکورٹی کمیٹی اجلاس کی صدارت کیلیے جولائی میں ہی امریکا کا دورہ بھی کریں گے۔ سفارتی ذرائع کے مطابق نائب وزیراعظم جولائی میں ہی ملائیشیا کا دورہ کریں گے۔