معرکہ بُنْيَانٌ مَّرْصُوْص: دہشتگردی کے خلاف پاکستان کی عالمی فتح، امریکی صدر ٹرمپ کا اعتراف
اشاعت کی تاریخ: 14th, May 2025 GMT
سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں ہونے والے ’سعودی-یو ایس انویسٹمنٹ فورم 2025‘ کے دوران امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پاکستان کے کردار کو زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستان امریکا کا قابل اعتماد اتحادی اور ایک کلیدی شراکت دار رہا ہے۔
صدر ٹرمپ نے اپنی تقریر کے دوران پاکستان کی قربانیوں اور تعاون کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے دہشتگردی کے خاتمے میں امریکا کا بھرپور ساتھ دیا، اور عالمی امن کے لیے انتہائی مؤثر کردار ادا کیا۔
انہوں نے مزید انکشاف کیا کہ ابیے (Abbey) گیٹ حملے میں ملوث داعش کے اہم دہشتگرد کی گرفتاری پاکستان کے تعاون سے ممکن ہوئی، جو دونوں ملکوں کی مشترکہ انٹیلیجنس اور آپریشنل صلاحیت کا ثبوت ہے۔
صدر ٹرمپ کے مطابق، رواں سال 20 جنوری سے اب تک امریکی افواج نے عراق، شام اور صومالیہ میں 83 دہشتگردوں کا صفایا کیا ہے، جس میں پاکستان کی معاونت نے کلیدی کردار ادا کیا۔
مزید پڑھیں: جوہری پروگرام یا دباؤ کا سامنا، صدر ٹرمپ نے ایران کو زیتون کی شاخ پیش کردی
ٹرمپ نے اپنی گفتگو میں کہا کہ پاکستان اور امریکا دہشتگردی کے خلاف ایک مضبوط اتحادی بن چکے ہیں۔ پاکستان امن، سیکیورٹی اور استحکام کے لیے ایک مؤثر اور مخلص پارٹنر ہے۔
بھارت پر بالواسطہ تنقید، پاکستان کے مؤقف کی توثیقدفاعی ماہرین صدر ٹرمپ کے بیانات کو بڑی سفارتی پیشرفت قرار دے رہے ہیں۔ ماہرین کے مطابق، یہ بیان عالمی سطح پر اس تاثر کو تقویت دیتا ہے کہ پاکستان دہشتگردی کے خلاف عالمی امن کی علامت بن چکا ہے، جبکہ بھارت خطے میں عدم استحکام اور شدت پسندی کو فروغ دے رہا ہے۔
تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ صدر ٹرمپ کا یہ بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب پاکستان دہشتگردی کے خلاف معرکہ بنیان مرصوص کی قیادت کر رہا ہے، یہ ایک ایسا بیانیہ ہے جس کے ذریعے پاکستان نے عالمی سطح پر اپنے کردار کو مؤثر انداز میں منوایا ہے۔
پاکستان کے عالمی کردار کی توثیقدفاعی ماہرین نے اس بیان کو پاکستان کی سفارتی کامیابی قرار دیا ہے۔ ان کے مطابق یہ واضح ہو گیا ہے کہ پاکستان نہ صرف خطے میں بلکہ عالمی سطح پر بھی امن اور تحفظ کا ضامن بن چکا ہے۔ دنیا پاکستان کو ایک ذمہ دار ریاست کے طور پر تسلیم کر رہی ہے جو دہشتگردی کے خلاف فرنٹ لائن پر کھڑا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
بُنْيَانٌ مَّرْصُوْص بھارت پاک بھارت جنگ پاکستان دفاعی ماہرین صدر ٹرمپ.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: بھارت پاک بھارت جنگ پاکستان دفاعی ماہرین دہشتگردی کے خلاف پاکستان کی کہ پاکستان پاکستان کے
پڑھیں:
ٹرمپ کا ٹیکنالوجی چپس پر نرم رویہ، چین کے لیے راہیں کھلنے لگیں
امریکی صدر کی انتظامیہ نے رواں سال اپریل میں قومی سلامتی کے خدشات کے پیش نظر چین کو این ویڈیا کی جدید ترین چپس کی فروخت پر پابندی عائد کردی تھی تاہم چپس کی جزوی فروخت کا عندیہ اس پالیسی میں نرمی کی علامت سمجھا جا رہا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے عندیہ دیا ہے کہ چین کو ٹیکنالوجی چپس کی فروخت دوبارہ ممکن ہو سکتی ہے۔ امریکی صدر نے کہا کہ معروف امریکی کمپنی این ویڈیا کے پاس ایسی چپس موجود ہیں جن کی کارکردگی کمزور کردی گئی ہے اور یہ چپس چین میں فروخت کی جا سکتی ہیں۔
یاد رہے کہ ٹرمپ انتظامیہ نے رواں سال اپریل میں قومی سلامتی کے خدشات کے پیش نظر چین کو این ویڈیا کی جدید ترین چپس کی فروخت پر پابندی عائد کردی تھی تاہم چپس کی جزوی فروخت کا عندیہ اس پالیسی میں نرمی کی علامت سمجھا جا رہا ہے۔ تجزیہ کاروں کے مطابق امریکہ کی جانب سے یہ قدم تجارتی توازن قائم رکھنے اور این ویڈیا سمیت دیگر ٹیک کمپنیوں کو نقصان سے بچانے کی ایک کوشش ہو سکتی ہے۔