واہگہ اٹاری پوسٹ پر پاکستان اور بھارت کے درمیان ایک ایک قیدی کا تبادلہ
اشاعت کی تاریخ: 14th, May 2025 GMT
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 14 مئی ۔2025 )لاہور میں واہگہ اٹاری پوسٹ پر پاکستان اور بھارت کے درمیان ایک ایک قیدی کا تبادلہ ہوا ہے نجی ٹی وی نے سیکورٹی ذرائع کے حوالے سے بتایاہے بھارتی بارڈر سیکیورٹی فورس( بی ایس ایف) کے اہلکار پورنم کمار شاہ کو بھارتی حکام کے حوالے کیاگیا جبکہ پنجاب رینجرز کے جوان محمد اللہ کو پاکستانی حکام کے حوالے کر دیا گیا.
(جاری ہے)
پاکستان رینجرز نے سرحدی خلاف ورزی پر بی ایس ایف کے اہلکار پورنم کمار شاہ جبکہ بی ایس ایف نے پنجاب رینجرز کے جوان محمداللہ کو گرفتار کیا تھا پورنم کمار شاہ کو 23 اپریل کو پاکستان رینجرز نے قصور سے حراست میں لیا تھا، بھارتی فوج کے ایک بیان کے مطابق متعدد میڈیا اداروں نے بی ایس ایف اہلکار کی واپسی کی بھی اطلاع دی. بھارتی جریدے ”انڈین ایکسپریس“ نے بی ایس ایف کے حوالے سے بتایا کہ یہ حوالگی پرامن طریقے سے اور طے شدہ ضوابط کے مطابق عمل میں لائی گئی رپورٹ کے مطابق بھارتی جریدے نے رپورٹ کیا تھا کہ 34 سالہ پورنم کمار کا خاندان مغربی بنگال میں ہے جسے امید تھی کہ سفارتی کوششیں ان کی واپسی میں مددگار ثابت ہوں گی. پورنم پنجاب کے ضلع فیروز پور میں بی ایس ایف کی 24ویں بٹالین میں تعینات ہیں اور 23 اپریل کو ان کی ڈیوٹی بھارت پاکستان کی سرحد پر تھی جب انہوں نے مقامی کسانوں کو ایک خطرناک علاقے سے نکالنے میں مدد کی اور مبینہ طور پر بین الاقوامی سرحد عبور کرلی تھی رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب بھارت اور پاکستان کے درمیان صورتحال کشیدہ تھی پورنم کمار کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ انہیں پاکستانی فوج نے حراست میں لیا اور بعد میں ایک تصویر جاری کی جس میں ان کی آنکھوں پر پٹی باندھ کر دکھایا گیا جس سے ان کی گرفتاری کی تصدیق ہوئی تھی.
ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے پورنم کمار بی ایس ایف کے حوالے کے مطابق
پڑھیں:
آئی سی سی نے متنازع بیان دینے پر بھارتی کپتان کی سرزنش کردی
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ایشیا کپ میں پاک بھارت میچ کے بعد پریزنٹیشن میں متنازع بیان دینے پر بھارتی کپتان سوریا کمار یادیو کی سرزنش کر دی۔
14 ستمبر کو پاکستان اور بھارت کے درمیان ہونے والے ایشیا کپ کے گروپ اسٹیج میچ میں جیت کے بعد بھارتی کپتان نے پریزنٹیشن میں پہلگام واقعے سے متعلق گفتگو کرتے ہوے متنازع بیان دیا تھا۔
جس کے جواب میں پاکستان کرکٹ بورڈ نے بھارتی کپتان سوریا کمار یادیو کے خلاف آئی سی سی کو خط لکھا تھا اور اس میں متنازع بیان دینے پر بھارتی کپتان کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا گیا تھا۔
اطلاعات کے مطابق اس حوالے سے سوریا کمار یادیو آئی سی سی کے سامنے پیشی ہوئی جس میں ان کو مستقبل میں سیاسی بیان نہ دینے کے ساتھ محتاط رویہ اختیار کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔