پاک ،بھارت قیدی اہلکاروں کا تبادلہ،پورنم کمار بی ایس ایف کے سپرد
اشاعت کی تاریخ: 14th, May 2025 GMT
اسلام آباد(اوصاف نیوز)پاکستان اور بھارت کے درمیان قیدیوں کے تبادلے کے سلسلے میں آج واہگہ،اٹاری بارڈر پر ایک ایک قیدی کا باہمی تبادلہ عمل میں آیا۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق انڈین بارڈر سیکیورٹی فورس کے اہلکار پورنم کمار شاہ کو واہگہ بارڈر پر بھارتی حکام کے حوالے کر دیا گیا۔ یہ کارروائی باہمی سفارتی رابطوں اور قونصلر معاہدوں کے تحت کی گئی۔
دوسری جانب پنجاب رینجرز کے اہلکار محمد اللہ کو بھارتی حکام کی جانب سے پاکستان کے سپرد کر دیا گیا، جو پہلے بھارتی حراست میں تھا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں قیدیوں کی حوالگی باہمی رضامندی اور انسانی ہمدردی کی بنیاد پر ہوئی۔ واہگہ بارڈر پر دونوں ممالک کے حکام کی موجودگی میں قیدیوں کی شناخت اور کاغذی کارروائی مکمل کی گئی۔
عمران خان معاف کرنے اورمذاکرات کیلئے تیار ہوگئے، علی امین گنڈا پور کا انکشاف
ذریعہ: Daily Ausaf
پڑھیں:
واہگہ بارڈر پر جشن، رینجرز پر پھول نچھاور، بھارت پریڈ سے بھی فرار
واہگہ بارڈر پر اس دوران بھارتی سائیڈ پر مکمل سناٹا چھایا رہا، دشمن کا اسٹیڈیم خالی رہا، بی ایس ایف انڈیا کے جوان پریڈ میں شریک نہیں ہوئے، صرف خاموشی سے ترنگا اتارا گیا، یہ منظر خود گواہ تھا کہ بھارتی فوج اور قیادت خوفزدہ ہے اور عوام کو بھی پریڈ میں شرکت سے روک دیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان نے بھارت کو ایک تاریخی اورعبرتناک شکست دے کر نہ صرف دشمن کے عزائم خاک میں ملا دیئے بلکہ قوم کے حوصلے اور اتحاد کی نئی مثال قائم کر دی۔ اس عظیم کامیابی کا جشن منانے کیلئے گزشتہ شام ہزاروں پاکستانی شہری واہگہ بارڈر پہنچے جہاں فضا "اللہ اکبر"، "پاک فوج زندہ باد" اور "پاکستان پائندہ باد" کے فلک شگاف نعروں سے گونجتی رہی۔ واہگہ بارڈر پرجمع ہونیوالے شرکاء میں نوجوانوں، بزرگوں، خواتین اور بچوں کی بڑی تعداد شامل تھی جو سبز ہلالی پرچم اٹھائے، وطن سے محبت کے جذبے سے سرشار نظر آئے، اگرچہ پاکستان اسٹیڈیم ابھی زیرتعمیر ہے اور عوام کی شرکت محدود ہوتی ہے اس کے باوجود کل شام واہگہ بارڈر پر انسانوں کا سمندر امڈ آیا، گویا پوری قوم اپنی فوج کے شانہ بشانہ کھڑی تھی۔
پریڈ کے اختتام پر شہریوں نے پاکستان رینجرز پنجاب کے جانبازوں پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں، انہیں پھولوں کے ہار پہنائے اور بار بار "ہمیں تم پر ناز ہے" کے نعرے لگائے، بزرگ خواتین نے جوانوں کے ماتھے چوم کر ان کی قربانیوں اور استقامت کو خراج تحسین پیش کیا۔ واہگہ بارڈر پر اس دوران بھارتی سائیڈ پر مکمل سناٹا چھایا رہا، دشمن کا اسٹیڈیم خالی رہا، بی ایس ایف انڈیا کے جوان پریڈ میں شریک نہیں ہوئے، صرف خاموشی سے ترنگا اتارا گیا، یہ منظر خود گواہ تھا کہ بھارتی فوج اور قیادت خوفزدہ ہے اور عوام کو بھی پریڈ میں شرکت سے روک دیا گیا۔ واہگہ بارڈر اس دن ایک بار پھر اس تاریخی حقیقت کا گواہ بنا کہ جب پوری قوم اپنی افواج کیساتھ کھڑی ہو تو کوئی دشمن میلی آنکھ سے وطن کی طرف نہیں دیکھ سکتا۔