پاکستان کی حمایت پر انڈیا میں ترکی اور آزربائیجان کے بائیکاٹ کی مہم
اشاعت کی تاریخ: 14th, May 2025 GMT
نئی دہلی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 14 مئی ۔2025 ) پاکستان اور بھارت کے درمیان حالیہ کشیدگی کے درمیان پاکستان کی حمایت پر انڈیا میں ترکی اور آزربائیجان کی مصنوعات کے بائیکاٹ کی مہم چلائی جارہی ہے ترکی کے انڈیا سے دیرینہ تعلقات رہے ہیں اور دونوں ممالک کے درمیان حالیہ برسوں میں تجارت اور سیاحت کے شعبے میں اضافہ نظر آیا ہے لیکن انڈیا اور پاکستان کے درمیان حالیہ جھڑپ کے بعد استنبول کی پاکستان کی حمایت سے انڈیا میں ترک مخالف جذبات کو بھڑکا دیا ہے اور سوشل میڈیا پر ”بائیکاٹ ترکی“،‘ ’بائیکاٹ آذربائیجان‘ ‘ کے ہیش ٹیگ ٹرینڈ کر رہے ہیں.
(جاری ہے)
6 ارب ڈالر کا سامان برآمد کیا جبکہ اس کی درآمدات 78۔3 ارب ڈالر رہی سوشل میڈیا پر بہت سے انڈین شہری ترکی کے اپنے مجوزہ دورے کو منسوخ کرنے کا اعلان کر رہے ہیں ٹکٹنگ اور ہوٹل بکنگ کی خدمات فراہم کرنے والی ایک کمپنی ایگزیگو کے سربراہ آلوک واجپئی نے” ایکس“ پر لکھا کہ ہم ترکی، چین اور آذربائیجان کے لیے تمام فلائٹس اور ہوٹل بکنگ منسوخ کر رہے ہیں ترکی انڈیا کو خام تیل، ماربل یا سنگ مرمر، اور سونے کے علاوہ پھل بھی برآمد کرتا ہے جبکہ انڈیا ترکی کو انجینیئرنگ کے سازوسامان، الیکٹرک سازوسامان، ریفائنڈ تیل وغیرہ برآمد کرتا ہے رپورٹ کے مطابق سویڈن میں پیس اینڈ کنفلکٹ ریسرچ کے پروفیسر اشوک سوائیں نے ”ایکس “پر بائیکاٹ ترکی کے حوالے سے لکھا کہ سیاحوں کے لیے دنیا کے سب سے زیادہ دیکھے جانے والے چار شہروں میں سے دو ترکی میں ہیں 2024 میں 526 لاکھ سیاحوں نے ترکی کا دورہ کیا ان میں سے صرف 3 لاکھ سیاح انڈیا سے تھے ترکی کے سفر پر پابندی لگانے سے پہلے بنیادی اعدادوشمار کو چیک کرنا ضروری ہے کئی بھارتی صارفین نے لکھا ہے کہ یہ کام چین کے ساتھ کر سکو تو سمجھیںجبکہ بہت سے صارفین نے یہ لکھا ہے اس طرح کی بیان بازیوں میں نہ آئیں کیونکہ انڈیا کے ترکی کے ساتھ زیادہ تجارتی مفاد جڑے ہیں.
ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے پاکستان کی حمایت کے درمیان انڈیا میں کے مطابق کرنے کا ترکی کے رہے ہیں نے ترکی
پڑھیں:
پاکستانی بیٹر عبدالصمد انجری کے باعث سہہ ملکی T-20 سیریز سے باہر
راولپنڈی (نیوزڈیسک) پاکستانی بیٹر عبدالصمد تین ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز سے باہر ہوگئے۔ ٹیم ذرائع کے مطابق عبدالصمد پریکٹس سیشن کے دوران فیلڈنگ کرتے ہوئے بائیں ہاتھ پر گیند لگنے سے زخمی ہوگئے، جس کے بعد انہیں فوری طور پر میڈیکل سہولت فراہم کی گئی۔
ڈاکٹرز کی رپورٹ کے مطابق عبدالصمد کو مکمل صحتیابی کیلئے کم از کم 4 ہفتے درکار ہوں گے، جس کے باعث وہ ٹرائی نیشن سیریز میں شرکت نہیں کر سکیں گے۔
ٹیم مینجمنٹ نے ان کی جگہ حسن نواز کو اسکواڈ میں شامل کرلیا ہے۔ حسن نواز کو پہلے ڈومیسٹک کرکٹ کے لیے اسکواڈ سے ریلیز کیا گیا تھا جبکہ اب انہیں دوبارہ ٹیم میں شامل کر لیا گیا ہے۔
تین ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز پاکستان، سری لنکا اور زمبابوے کے درمیان کھیلی جائے گی جس کا پہلا میچ آج پاکستان اور زمبابوے کے درمیان راولپنڈی میں کھیلا جائے گا ۔