2028 میں بھی کے فور کے تحت کراچی والوں کو پانی ملنے کا امکان نہیں: منعم ظفر
اشاعت کی تاریخ: 14th, May 2025 GMT
منعم ظفر— فائل فوٹو
امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر نے کہا ہے کہ 2028ء میں بھی کے فور کے تحت کراچی والوں کو پانی ملنے کا امکان نہیں۔
منعم ظفر نے ادارۂ نورِ حق میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بھارت کیخلاف جنگ میں کامیابی پر افواج پاکستان کو مبارکباد پیش کی۔
منعم ظفر نے کہا کہ قوم اس جنگی صورتحال میں افواج پاکستان کی پشت پر موجود تھی، قوم میں ایسا جذبہ پیدا ہوگیا کہ سب یکجا ہوگئے۔
شہر کے حالات پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ لوگ روزانہ لاشیں اٹھا رہے ہیں، 42 نوجوان اسٹریٹ کرمنلز کی بھینٹ چڑھ چکے ہیں، اس پورے سسٹم کی خرابی میں پولیس مکمل طور پر ملوث ہے۔
کراچی جماعت اسلامی کراچی کے امیرمنعم ظفر خان نے.
پانی کے مسائل پر بات کرتے ہوئے منعم ظفر نے کہا کہ اس بات کا امکان نہیں ہے کہ 2028 میں کے فور کے تحت کراچی والوں کو پانی ملے گا، شہر میں ٹینکر مافیا کا راج ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ 6 ہزار روپے سے زائد کا ٹینکر فروخت کیا جارہا ہے جبکہ آبی جارحیت پیپلز پارٹی نے کراچی پر مسلط کی ہوئی ہے۔
ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
کراچی میں پانی کا بدترین بحران، واٹر بورڈ کے چیف انجینئر برطرف
ظفر پیلیچو کی جگہ سید محمد اعجاز کو اضافی ذمہ داری دی گئی ہے، جبکہ انچارچ ہائیڈرنٹ سیل سید سردار شاہ کو بھی عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں پانی کے بدترین بحران پر بلآخر واٹر کارپوریشن نے ایکشن لیتے ہوئے چیف انجینئر بلک کو عہدے سے ہٹا دیا۔ تفصیلات کے مطابق پانی کے بدترین بحران پر کراچی واٹر کارپوریشن نے ایکشن لیا اور چیف انجینئر بلک ظفر پیلیچو کو عہدے سے فارغ کر دیا۔ ظفر پیلیچو کی جگہ سید محمد اعجاز کو اضافی ذمہ داری دی گئی ہے، جبکہ انچارچ ہائیڈرنٹ سیل سید سردار شاہ کو بھی عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ کراچی میں گزشتہ 13 روز سے بدترین پانی کا بحران جاری ہے اور اس معاملے پر وزیراعلیٰ سندھ نے 9 مئی کو نوٹس لیا تھا۔ وزیراعلیٰ کے نوٹس کے باوجود شہر میں پانی کی فراہمی بہتر نہ ہو سکی تو واٹر بورڈ نے اپنے انجینئر کو فارغ کر دیا۔ امکان ہے ان تبادلوں سے سے شہر میں پانی کی فراہمی میں بہتری آ جائے۔