پاکستان اور روس کا کراچی میں نئی اسٹیل مل قائم کرنے پر اتفاق
اشاعت کی تاریخ: 14th, May 2025 GMT
— فائل فوٹو
وزیرِاعظم کے معاون خصوصی ہارون اختر خان اور روسی نمائندے ڈینس نظروف کے درمیان ایک اہم ملاقات ہوئی۔
ہارون اختر خان اور ڈینس نظروف نے اس ملاقات میں کراچی میں نئی اسٹیل مل کا قیام کے بارے میں تبادلۂ خیال کیا۔
دونوں فریقین نے منصوبے کی تکمیل کےلیے پاکستان اور روس کا ایک مشترکہ ورکنگ گروپ بنانے پر اتفاق کیا۔
ہارون اختر خان نے کہا کہ غیر ملکی سرمایہ کاروں کے لیے پاکستان میں سرمایہ کاری کرنے کےلیے یہ بہترین وقت ہے کیونکہ اب سرمایہ کاری کےلیے پاکستان ایک مضبوط اور محفوظ مقام بن چکا ہے اور یہ بات بین الاقوامی سطح پر بھی تسلیم کی جا چکی ہے۔
صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ پاک بھارت کشیدگی کے تناظرمیں روس تعمیری کردار ادا کر رہا ہے۔
اُنہوں نے کہا کہ پاکستان اور روس کے درمیان اسٹیل کے صنعت میں تعاون سے دونوں ممالک کو فائدہ ہوگا۔
وزیرِاعظم کے معاون خصوصی نے روس کو پاکستان میں سرمایہ کاری کے مزید مواقع تلاش کرنے کی دعوت بھی دی۔
یہ ملاقات پاکستان اور روس کے درمیان دو طرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے اور اسٹیل کی پیداوار جیسے اہم شعبوں میں مشترکہ منصوبوں کے لیے نئی راہیں کھولنے کےلیے بہت اہم رہی۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: پاکستان اور روس
پڑھیں:
پاک سعودی اقتصادی تعاون کیلئے پنجاب حکومت کی اہم پیشرفت، اسٹیئرنگ کمیٹی تشکیل
لاہور:(نیوزڈیسک) پنجاب حکومت نے پاک سعودی اقتصادی تعاون فریم ورک کے لیے اسٹیئرنگ کمیٹی تشکیل دے دی۔
کمیٹی کا مقصد سعودی عرب کے ساتھ سرمایہ کاری فریم ورک پر مؤثر ہم آہنگی یقینی بنانا ہے۔ صوبائی اسٹیئرنگ کمیٹی وفاقی وزارتوں اور ایس آئی ایف سی سے کوارڈینیشن کرے گی۔
سینیئر وزیر پنجاب مریم اورنگ زیب کمیٹی کے کنوینر ہوں گی۔ چیئرمین پی اینڈ ڈی ڈاکٹر نعیم رؤف، ایڈیشنل چیف سیکرٹری وار سینیئر ممبر بورڈ آف ریونیو بھی شامل ہوں گے۔ سیکرٹری انڈسٹریز کمیٹی کے سیکرٹری اور ممبر دونوں کے طور پر نامزد کیے گئے۔
کمیٹی صوبائی سیکٹرل ان پٹس اور ترجیحی منصوبوں کی تیاری کرے گی۔ سرمایہ کاری کے لیے ’’ریڈی پروپوزلز‘‘ اور پراجیکٹ پائپ لائن تیار کی جائے گی۔
کمیٹی سعودی عرب کے ساتھ سرمایہ کاری سیشنز کیلئے صوبائی ترجیحات فائنل کرے گی۔ بی ٹو بی انٹریکشنز اور انویسٹر ریڈینس کو فروغ دیا جائے گا۔
کمیٹی حکومت پنجاب کو اپنے فیصلوں سے آگاہ رکھے گی۔ کمیٹی سعودی عرب کے ساتھ ’’ایرلی ہارویسٹ اپرچونیٹیز‘‘ سے فائدہ اٹھانے کیلئے اقدامات کرے گی۔