وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا نے ملاکنڈ ڈویژن کو دو الگ ڈویژنز بنانے کا اعلان کردیا۔

پشاور میں علی امین گنڈاپور کی زیر صدارت اگلے سالانہ ترقیاتی پروگرام کی تیاری کے لئے مشاورتی اجلاس ہوا،اجلاس میں ملاکنڈ ڈویژن کے اگلے سالانہ ترقیاتی پروگرام کی تیاری کے لئے طویل مشاورت ہوئی اور ملاکنڈ ڈویژن کے منتخب ممبران قومی و صوبائی اسمبلی نے شرکت کی۔اجلاس میں ملاکنڈ ڈویژن کے عوام کے لئے وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور کا اہم اقدام سامنے آیا ہے، انہوں نے ملاکنڈ ڈویژن کو دو الگ ڈویژنز بنانے کا اعلان کیا۔

علی امین گنڈا پور کا گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ملاکنڈ بہت وسیع رقبے پر پھیلا ہوا پہاڑی علاقہ ہے، لوگوں کی سہولت کے لئے اسے دو ڈویژنز میں تقسیم کرنا ضروری ہے، انتظامی یونٹس چھوٹے ہونے سے سروس ڈیلیوری اور گورننس میں بہتری آئے گی۔انہوں نے کہا کہ ملاکنڈ ڈویژن کے منتخب عوامی نمائندے آپس میں مشاورت کرکے دو الگ الگ ڈویژنز کے قیام کے لئے جزئیات طے کریں۔

دوسری جانب ملاکنڈ ڈویژن کے منتخب عوامی نمائندوں نے وزیر اعلیٰ کے اس اعلان کا خیر مقدم کیا ہے، ان کا کہنا تھا کہ ڈویژن کو دو ڈویژنز میں تقسیم کرنا علاقے کا عوام کا دیرینہ مطالبہ تھا اور وقت کی اشد ضرورت تھی، ہم اس اعلان پر وزیر اعلیٰ کے تہہ دل سے مشکور ہیں۔علاوہ ازیں اجلاس میں ملاکنڈ ڈویژن کے رواں سالانہ ترقیاتی پروگرام پر پیشرفت کا بھی جائزہ لیا۔

.

ذریعہ: Daily Ausaf

کلیدی لفظ: وزیر اعلی دو الگ کے لئے

پڑھیں:

خیبر پختونخوا کے بیشتر علاقوں میں بارش کا امکان

پشاور:

خیبر پختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق چترال، سوات، دیر، شانگلہ، مالاکنڈ، مانسہرہ، بٹگرام، تورغر، بٹگرام، ضلع کرم اور اورکزئی میں گرچ چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

ایبٹ آباد، ہری پور، مہمند، باجوڑ، صوابی، چارسدہ، مردان، کوہاٹ، ہنگو، کرک، خیبر، لکی اور مردان، میں بھی  گرچ چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

گزشتتہ روز سیدو شریف میں 7، بالاکوٹ میں 11 اور کاکول میں ایک ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ پشاور میں درجہ حرارت 34 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

ڈیرہ اسماعیل خان میں 39، بنوں میں 36، پاراچنار میں 32، چترال میں 31، دیر میں 29، کالام میں 22 اور مالم جبہ میں 23 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

متعلقہ مضامین

  • وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا ملا کنڈ ڈویژن کی تقسیم کا اعلان
  • علی امین گنڈاپور کا ملاکنڈ کو 2 الگ ڈویژنز بنانے کا اعلان
  • پشاور: 36 ارب روپے کرپشن اسکینڈل، تحقیقات کیلئے پی اے سی کا اجلاس طلب
  • خیبر پختونخوا: مالی اسکینڈل میں ملوث ملزمان کے گھروں سے ایک ارب 59 کروڑ برآمد
  • خیبر پختونخوا حکومت کی کوہ پیمائی ٹیکس میں 2 سال کی چھوٹ
  • خیبر پختونخوا میں کرپشن کا ایک اور اسکینڈل سامنے آ گیا
  • خیبر پختونخوا کے بیشتر علاقوں میں بارش کا امکان
  • پاراچنار میں کلچر اینڈ ٹورزم ڈیپارٹمنٹ کے زیر اہتمام امن مشاعرہ
  • تمام محکمے جاری منصوبوں کو مقررہ مدت میں مکمل کریں، وزیر اعلیٰ بلوچستان