عوامی ایکشن کمیٹی گلگت بلتستان کے چیئرمین احسان ایڈووکیٹ گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 14th, May 2025 GMT
یاد رہے کہ عوامی ایکشن کمیٹی رواں ماہ کی 24 اور 25 تاریخ کو گلگت میں گرینڈ عوامی جرگے کا اہتمام کر رہی ہے۔ حالیہ گرفتاریاں اسی گرینڈ جرگے کو روکنے کی کوشش قرار دی جا رہی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ عوامی ایکشن کمیٹی گلگت بلتستان کے قائدین کیخلاف کریک ڈاؤن شروع ہو گیا۔ بدھ کے روز عوامی ایکشن کمیٹی جی بی کے چیئرمین احسان علی ایڈووکیٹ سمیت کئی رہنماؤں کو پولیس نے حراست میں لے لیا اور انہیں نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔ احسان ایڈووکیٹ کو گلگت کے کرنل حسن مارکیٹ سے گرفتار کیا گیا۔ اے اے سی کے کئی دیگر قائدین کو بھی گرفتار کیا گیا ہے۔ خیال ہے کہ عوامی ایکشن کمیٹی رواں ماہ کی 24 اور 25 تاریخ کو گلگت میں گرینڈ عوامی جرگے کا اہتمام کر رہی ہے۔ حالیہ گرفتاریاں اسی گرینڈ جرگے کو روکنے کی کوشش قرار دی جا رہی ہے۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: عوامی ایکشن کمیٹی رہی ہے
پڑھیں:
آزاد کشمیر، جوائنٹ ایکشن کمیٹی سے مذاکرات کامیاب
وفاقی وزیر امیر مقام کا کہنا ہے کہ آئینی دائرے میں جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے تمام مطالبات مان لیے ہیں، کشمیر میں بجلی 3 روپے فی یونٹ اور آٹا بھی کم قیمت پر فراہم کیا جا رہا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر امیر مقام اور طارق فضل چودھری نے مظفر آباد میں جوائنٹ ایکشن کمیٹی سے مذاکرات کے دوران تمام مطالبات تسلیم کر لیے۔ جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی نے 29 ستمبرکو احتجاج کا اعلان کر رکھا ہے جس کے پیش نظر وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی وزیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان امیر مقام اور وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور طارق فضل چودھری کو مظفرآباد جانے کی ہدایت کی تھی۔ اس حوالے سے وفاقی وزیر امیر مقام کا کہنا ہے کہ آئینی دائرے میں جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے تمام مطالبات مان لیے ہیں، کشمیر میں بجلی 3 روپے فی یونٹ اور آٹا بھی کم قیمت پر فراہم کیا جا رہا ہے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ جوائنٹ ایکشن کمیٹی نے مہاجرین کی نشستیں ختم کرنے کا غیر آئینی مطالبہ کیا، مہاجرین کی نشستیں ختم کرنا مقبوضہ کشمیر کے عوام سے بے وفائی ہو گی۔ وفاقی وزیر کے مطابق مذاکرات کے دوران جوائنٹ ایکشن کمیٹی کو بتایا گیا کہ یہ آئینی اور قانونی معاملہ ہے، آپ عوام کا مینڈیٹ لے کر الیکشن جیتیں، اسمبلی میں آئیں، پھر ترامیم کرائیں۔