پاکستان کیخلاف نہ بولنے پر بالی ووڈ اسٹارز کیخلاف مہاراشٹرا پولیس ایکشن میں آگئی
اشاعت کی تاریخ: 14th, May 2025 GMT
ممبئی(شوبز ڈیسک)حالیہ پاک بھارت کشیدگی اور جنگ پر پاکستان کیخلاف خاموشی اختیار کرنے پر مہاراشٹر پولیس نے اپنے ہی فنکاروں کو تنقید کا نشانہ بنا ڈالا۔
جہاں پاک بھارت کشیدگی کے دوران بھارت کے کئی فنکار پاکستان کیخلاف زہر اُگلتے رہے اور سوشل میڈیا پر جھوٹی خبریں پھیلائیں وہیں بھارت کے کچھ بڑے اسٹارز ایسے بھی تھے جنہوں نے اس سنگین نوعیت کے معاملے پر خاموشی اختیار کی اور کسی بھی قسم کا بیان دینے سے گریز کیا۔
تاہم بھارتی انتہا پسندوں سمیت مہاراشٹرا پولیس کو بھی یہ بات ہضم نہ ہوئی اور اپنے ہی فنکاروں کو سوشل میڈیا پر ٹرول کرنا شروع کردیا۔
مہارشٹرا پولیس کی انسٹاگرام اسٹوری کا ایک اسکرین شاٹ سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے جس میں انہوں نے پاکستان کیخلاف نہ بولنے والے سپر اسٹارز کی تصاویر شیئر کی ہیں جن کے منہ پر تالے کا ایموجی لگا ہے۔
اس اسٹوری میں مہاراشٹرا پولیس نے سلمان خان، شاہ رُخ خان، عامر خان، دیپیکا پڈوکون اور عالیہ بھٹ جیسے دیگر بڑے بالی ووڈ اسٹارز پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ’ ڈیئر سیلیبریٹیز اب امن ہے، اب آپ لوگ انسٹاگرام پر واپس آ سکتے ہیں، اب آپ کے غیرملکی مداحوں کے ناراض ہونے کا کوئی خطرہ باقی نہیں رہا‘۔
سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے مہاراشٹرا پولیس کی اِس پوسٹ کو بالی ووڈ فنکاروں خاص طور پر بالی ووڈ کے تینوں خانز کی پاکستان کیلئے کچھ نہ بولنے کی پالیسی پر ایک طنزیہ حملہ قرار دیا جارہا ہے۔
یاد رہے کہ دونوں ممالک کے درمیان جنگ بندی کے بعد سلمان خان اور عامر خان کا ردعمل سامنا آگیا تھا جس میں انہوں نے جنگ بندی اور امن کی اپیل کی تھی تاہم اسکے باوجود دونوں فنکاروں پر شدید تنقید کی گئی کیوںکہ انہوں نے اپنے بیان میں پاکستان کیخلاف ایک جملہ بھی نہیں لکھا۔
یہی وجہ تھی کہ چند گھنٹوں بعد ہی سلمان خان کی جانب سے ان کا بیان سوشل میڈیا سے ڈیلیٹ کر دیا گیا۔
مزیدپڑھیں:ملک کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے، شد ت و مقام جانیں
ذریعہ
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: مہاراشٹرا پولیس پاکستان کیخلاف سوشل میڈیا بالی ووڈ
پڑھیں:
کراچی میں موٹر سائيکل چوری میں ملوث خاتون گرفتار
اسکرین گریب/ ایکسکراچی میں موٹر سائيکل چوری میں ملوث خاتون کو گرفتار کرلیا گیا۔
سولجر بازار کے علاقے میں پولیس نے کارروائی کرکے موٹر سائیکل لفٹنگ میں ملوث خاتون ملزمہ کو گرفتار کیا ہے، پولیس کے مطابق خفیہ اطلاع پر کارروائی کرکے ملزمہ کو گرفتار کیا گیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمہ کی گرفتاری سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے عمل میں آئی ہے، ملزمہ اپنے شوہر کے ہمراہ موٹر سائیکل لفٹنگ کی درجنوں وارداتوں میں ملوث رہی ہے۔
سی سی ٹی وی فوٹیج میں دونوں میاں بیوی کو موٹر سائیکل لے جاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے، ملزمہ کے قبضے سے ایک موٹر سائیکل بھی برآمد کی گئی ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمہ اور فرار شوہر کے خلاف ضابطے کے تحت مقدمہ درج کیا گیا مزید تفتیش جاری ہے۔