خواجہ سلمان رفیق کی زیر صدارت محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ میں اجلاس کا انعقاد
اشاعت کی تاریخ: 15th, May 2025 GMT
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 مئی2025ء) صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق کی زیر صدارت محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن میں اجلاس منعقدہوا۔اجلاس میں ایڈیشنل سیکرٹری ڈویلپمنٹ ڈاکٹر وحید اصغر، چیف پلاننگ آفیسر عبدالحق بھٹی اور ڈائریکٹر بجٹ اینڈ اکاؤنٹس حماد الرب نے شرکت کی۔وڈیو لنک کے ذریعے پرنسپل ساہیوال میڈیکل کالج پروفیسر عمران حسن، ایم ایس سردار بیگم ٹیچنگ ہسپتال سیالکوٹ اور متعلقہ ایکسیئنز بلڈنگز نے شرکت کی۔
(جاری ہے)
اجلاس کے دوران ساہیوال انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں طبی سامان کی خریداری کے عمل اور سردار بیگم ٹیچنگ ہسپتال سیالکوٹ میں جاری ری ویمپنگ منصوبے کا جائزہ لیا گیا۔متعلقہ افسران نے اس موقع پر بریفنگ دی۔صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے کہاکہ ساہیوال انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کیلئے طبی سامان کی خریداری کے عمل کو تیز اور سردار بیگم ٹیچنگ ہسپتال سیالکوٹ میں ری ویمپنگ منصوبے کو مقررہ وقت پر مکمل کیا جائے۔ وزیر اعلی مریم نواز کے ویژن کے مطابق عوام تک صحت کی بہترین سہولیات کی فراہمی کیلئے کوشاں ہیں۔.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے
پڑھیں:
خواجہ آصف کا بیوروکریٹس پر بیان‘ وزارت داخلہ ‘ ایف بی آر پی اے سی میں طلب
اسلام آباد(اپنے سٹاف رپورٹر سے) پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا اجلاس منگل کو پارلیمنٹ ہاؤس میں پی اے سی کے چیئرمین جنید اکبر خان کی زیر صدارت منعقد ہوا ۔پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے خواجہ آصف بیوروکریٹس کے پرتگال میں پراپرٹی خریدنے کے معاملے کانوٹس لے لیا۔پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی جانب سے کہا گیاکہ یہ سنگین معاملہ ہے‘کمیٹی نے معاملے پر آئندہ اجلاس میں وزارت داخلہ ‘سٹیٹ بنک اور ایف بی آر کوطلب کرلیا۔اجلاس میں وزارت مذہبی امور کے 23-2022 اور 24-2023 کے آڈٹ اعتراضات کا جائزہ لیا گیا ۔اجلاس میں کمیٹی کے ارکان سمیت متعلقہ سرکاری اداروں کے اعلیٰ افسران نے شرکت کی۔اجلاس کے آغاز پر پی اے سی کے چیئرمین جنید اکبر خان نے کہا کہ فاٹا اور پاٹا میں ہمیں ٹیکسوں کے استثنیٰ اور پرتگال میں مبینہ طور پر بیوروکریٹس کی جانب سے زمینوں کی خریداری کے معاملہ پر پی اے سی 19 اگست کے اجلاس میں ایجنڈے پر زیر بحث لانا چاہتی ہے ۔ پی اے سی کے ارکان نے اس کی منظوری دیدی ۔ پی اے سی نے فیصلہ کیا کہ یوٹیلٹی سٹورز کے ملازمین احتجاج کر رہے ہیں ‘ان کی بات بھی پی اے سی کو سن لینی چاہئے۔ شاہدہ اختر علی نے کہا کہ ان ملازمین کو اگر اس طرح برطرف کیا گیا تو ہمارے پاس تحریک استحقاق کے علاوہ کوئی راستہ نہیں رہتا ۔ سید نوید قمر نے کہا کہ ہمیں کمیٹی میں بتایا گیا ہے کہ ان ملازمین کی ملازمتوں کا مکمل تحفظ کیا جائے گا ۔ اجلاس میں طے پایا کہ 20 اگست کو یوٹیلٹی سٹورز کے ملازمین اور متعلقہ ادارے کو بلا کر معاملہ زیر بحث لایا جائے گا ۔