ڈی جی آئی ایس پی آر کا بھارت کی جانب سے جنگ بندی کی خلاف ورزی کی صورت میں تیز اور یقینی جواب کا عزم
اشاعت کی تاریخ: 15th, May 2025 GMT
ڈی جی آئی ایس پی آر کا بھارت کی جانب سے جنگ بندی کی خلاف ورزی کی صورت میں تیز اور یقینی جواب کا عزم WhatsAppFacebookTwitter 0 15 May, 2025 سب نیوز
اسلام آباد (سب نیوز)ڈائریکٹر جنرل انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر)لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ بھارت کی جانب سے جنگ بندی کی خلاف ورزی کا پاکستان کی طرف سے فوری اور یقینی جواب دیا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق برطانوی نشریاتی ادارے اسکائی نیوز کو دیے گئے ایک انٹرویو میں ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے خبردار کیا کہ بھارت کی جانب سے جنگ بندی کی کسی بھی خلاف ورزی کا پاکستان کی طرف سے فوری اور یقینی جواب دیا جائے گا، اور انہوں نے متنبہ کیا کہ دونوں ممالک کے درمیان سنگین کشیدگی باہمی تباہی کا باعث بن سکتی ہے۔
ڈی جی آئی ایس پی آر نے خبردار کیا کہ جنگ کی حمایت کر کے، بھارت باہمی تباہی کا نسخہ تیار کر رہا ہے، انہوں نے مزید کہا کہ اب دنیا جوہری خطرے کی وسعت کو تسلیم کرتی ہے۔لیفٹیننٹ جنرل چوہدری نے مزید کہا، امریکا جیسا کوئی بھی ملک اس حماقت اور اسے سمجھتا ہے جو کچھ بھارتی یہاں کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
کشمیر میں بھارت کے اقدامات کے بارے میں بات کرتے ہوئے، انہوں نے بھارت پر (مقبوضہ کشمیر میں)بھاری فوجی موجودگی کے ساتھ کشمیر کے مسئلے کو داخلی بنانے اور عوام کو ہراساں کرنے کی کوشش کرنے کا الزام عائد کیا۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا، یہ ایک ایسا مسئلہ ہے جسے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرارداد کے مطابق کشمیری عوام کو حل کرنا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ جو کوئی بھی ہماری علاقائی سالمیت اور خودمختاری کی خلاف ورزی کرنے کی کوشش کرے گا، تو ہمارا جواب منہ توڑ ہوگا۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے خبردار کیا کہ یقینی باہمی تباہی کے تصور کے تحت بھارت اور پاکستان کے درمیان سنگین کشیدگی دونوں ممالک کو تباہ کر دے گی
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرحج سے محروم پاکستانی عازمین کیلئے وزارت مذہبی امور کی آخری کوشش، سعودی حکام کو درد بھرا خط لکھ دیا حج سے محروم پاکستانی عازمین کیلئے وزارت مذہبی امور کی آخری کوشش، سعودی حکام کو درد بھرا خط لکھ دیا سیکریٹری خارجہ آمنہ بلوچ نے بھارت کے نیو نارمل جیسے بیانات کو بے بنیاد قرار دیدیا پیٹرولیم قیمتوں میں کمی کی سمری تیار لیکن آج پھر ہاتھ ہونے کا خدشہ پاکستان نے امریکا کو زیرو ٹیرف دو طرفہ تجارتی معاہدے کی پیشکش کردی وزیراعظم کی بھارت طیاروں کو تباہ کرنے والے پاک فضائیہ کے شاہینوں سے ملاقات پوری قوم اپنی بہادرافواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اور ملک و قوم کی خاطر کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے،چیئرمین سی ڈی...
Copyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیمذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: بھارت کی جانب سے جنگ بندی کی اور یقینی جواب کی خلاف ورزی ایس پی
پڑھیں:
بھارت کی ایل او سی کی خلاف ورزی، بلا اشتعال گولا باری، نوجوان شہید
مظفرآباد(نیوز ڈیسک)بھارتی فورسز نے اتوار کی رات گئے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کے پار بلا اشتعال شیلنگ کر کے جنگ بندی کے معاہدے کی خلاف ورزی کی، جس کے نتیجے میں آزاد جموں و کشمیر میں ایک نوجوان جاں بحق ہوگیا۔
نجی اخبار کی رپورٹ کے مطابق آزاد جموں و کشمیر کی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل سردار وحید خان کے مطابق بھارتی افواج نے جنوبی کوٹلی ضلع کے نکیال سیکٹر میں 11 بجے کے بعد کئی گاؤں کو نشانہ بنایا، اس دوران 40 منٹ تک ہلکے اور بھاری ہتھیاروں کا استعمال کیا گیا۔
بڑی دھارا مٹھرانی میں متاثرہ دیہات میں سے ایک میں 32 سالہ محمد شاہد ولد محمد مارٹر شیل کے ٹکڑے سے شدید پیٹ کے زخموں کا شکار ہوا، جسے علاج کے لیے نکیال کے تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال منتقل کیا گیا، اور بعد ازاں کوٹلی کے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال ریفر کردیا گیا، جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔
سردار وحید خان نے بتایا کہ حویلی ضلع میں بھی مختصر گولہ باری کا واقعہ رپورٹ کیا گیا۔
شاہد نامی نوجوان کی موت کے بعد حالیہ گولہ باری کی لہر سے مرنے والوں کی تعداد 32 تک پہنچی ہے، جن میں کوٹلی میں 12، بھمبر اور پونچھ میں میں 6، 6 ، مظفرآباد میں 3، نیلم اور حویلی میں 2، 2 اور باغ میں 1 شہری کی موت ہوئی، اس تنازع میں اب تک مزید 123 افراد زخمی ہوچکے ہیں۔
سکول وین پر فائرنگ کے نتیجے میں ڈرائیور سمیت 5 بچے زخمی ہوگئے