ماضی میں حکمران اسرائیل کو تسلیم کرنے جارہے تھے، مولانا فضل الرحمان
اشاعت کی تاریخ: 15th, May 2025 GMT
کوئٹہ میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ پاکستان نے اہل غزہ کا بدلہ لے لیا ہے اور اگر حکمران اجازت دیں تو اسرائیل کی اینٹ سے اینٹ بجا دینگے۔ اسلام ٹائمز۔ جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ مودی کا باپ بھی پاکستان کا پانی بند نہیں کرسکتا۔ بھارت نے اسرائیل کا نمائندہ بن کر پاکستان پر حملہ کیا، لیکن ہمارے جوانوں اور جانبازوں نے ایسا دندان شکن جواب دیا جو بھارت کو ہمیشہ یاد رہے گا۔ یہ بات انہوں نے کوئٹہ میں ’مودی، اسرائیل مردہ باد ملین مارچ‘ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ جمعیت علمائے اسلام نے ہمیشہ امت مسلمہ کی آواز کو بلند کیا ہے اور آج بھی اہل غزہ کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے کوئٹہ کی سرزمین سے آواز بلند کر رہے ہیں۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ ماضی میں پاکستان کے حکمران اسرائیل کو تسلیم کرنے جا رہے تھے لیکن جے یو آئی نے ملک گیر تحریک چلا کر ان کے ارادوں کو ناکام بنایا۔ انہوں نے اسرائیل کے غزہ پر حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل روز اول سے پاکستان کا دشمن ہے اور مودی نے اسرائیل کی حمایت کر کے مسلمانوں کے خلاف سازش کی ہے۔
جے یو آئی سربراہ نے مزید کہا کہ پاکستان نے اہل غزہ کا بدلہ لے لیا ہے اور اگر حکمران اجازت دیں تو اسرائیل کی اینٹ سے اینٹ بجا دیں گے۔ مولانا فضل الرحمان نے امریکی صدر کو بھی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ٹرمپ اسرائیل کی پشت پناہی بند کرے۔ انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان کا استقلال اور استحکام ہمیں عزیز ہے اور اس پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ بلوچستان کے عوام کے حقوق پر بات کرتے ہوئے مولانا نے کہا کہ بلوچستان کے وسائل پر پہلا حق یہاں کے عوام اور ان کے بچوں کا ہے۔ کوئی کسی کے وسائل پر قبضہ نہیں کرسکتا۔ پنجاب، سندھ اور خیبرپختونخوا کے وسائل پر بھی ان کے عوام کا ہی حق ہے۔ بھارت کو سخت پیغام دیتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ مودی کا باپ بھی پاکستان کا پانی بند نہیں کرسکتا۔ مودی نے طاقت کے زور پر تنازعات حل کرنے کی کوشش کی لیکن اس کا جو انجام ہوا وہ سب کے سامنے ہے۔ مارچ کے شرکاء نے مودی مردہ باد اور اسرائیل مردہ باد کے فلک شگاف نعرے لگائے اور فلسطینی عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیا۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: مولانا فضل الرحمان نے کہا اسرائیل کی پاکستان کا کرتے ہوئے نے کہا کہ انہوں نے ہے اور
پڑھیں:
جرمنی نے اسرائیل کو اسلحہ برآمدات پر عائد پابندیاں ختم کرنے کا اعلان کر دیا
BERLIN:جرمنی نے اسرائیل کو اسلحہ کی برآمدات پر رواں سال اگست میں عائد کی گئی پابندیوں کو ختم کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔
وفاقی حکومت کے ترجمان سیبسٹین ہِلے کے مطابق یہ فیصلہ 24 نومبر سے نافذالعمل ہوگا۔
ترجمان نے بتایا کہ پابندیوں کا نفاذ اس وقت کیا گیا تھا جب اسرائیلی حکومت نے غزہ سٹی میں اپنے فوجی آپریشن کے بڑے پیمانے پر توسیع کے منصوبوں کا اعلان کیا تھا۔
اس وقت جرمن چانسلر فریڈرک میرز نے صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اسلحہ برآمدات محدود کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔
حکومتی ترجمان نے کہا کہ ہم نے ہمیشہ واضح کیا تھا کہ زمینی صورتحال کے مطابق اس پالیسی پر نظرثانی کی جائے گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ 10 اکتوبر سے غزہ میں نافذ سیزفائر مجموعی طور پر مستحکم ہے اور یہی پیشرفت پابندیوں کے خاتمے کا بنیادی سبب بنی ہے۔
سیبسٹین ہِلے کے مطابق جرمنی توقع کرتا ہے کہ تمام فریق سیزفائر معاہدے کی مکمل پاسداری کریں گے اور بڑے پیمانے پر انسانی امداد کی فراہمی یقینی بنائیں گے۔